Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اورنج لائن منصوبہ …. جسٹس امیر ہانی مسلم کا کیس کی سماعت سے انکار

    By Daily Khabrainجنوری 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس امیر ہانی مسلم نے سماعت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنائ پر یہ کیس نہیں سن سکتا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو دوبارہ جلد سماعت کیلئے لگایا جائے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب میں کیس سن ہی نہیں رہا تو تاریخ کیسے دے سکتا ہوں۔ بینچ ٹوٹنے کے باعث اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے نیا لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اب سپریم کورٹ میں مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستیں نہیں سنیں گے۔ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نے اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایک فریق کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر فاضل جج صاحبان برہم ہوگئے۔ جسٹس اعجاز افضل کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ کیا ججز مقدمات ملتوی کرنے عدالت آتے ہیں۔ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز رات دیر تک مقدمات کی فائل پڑھ کرعدالت آتے ہیں لیکن صبح عدالت آکر پتہ چلتا ہے وکیل پیش نہیں ہوگا لہذا کسی وکیل کو پیش نہیں ہو نا تو پہلے بتا دیا کریں، پہلے بتا دیا جائے تو ججز توجہ دیگر مقدمات پر مرکوز رکھیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت عظمی کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں سننے کےلئے نہیں سماعت کے دور ان بتایاگیا کہ وکیل کو ٹھنڈ لگ گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ٹھنڈ اور نزلہ زکام ہمیں بھی ہوتا ہے تاہم معمولی بات پر کیس ملتوی کرنے کی بجائے وکیل پیش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مقدمہ لگانے کے لیے عدالت کے عملے کو بہت کام کرنا پڑتا ہے اس لیے بڑے پیار سے کہتا ہوں مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستیں نہ دیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کئے گئے فراہمی نکاسی و آب کے کمیشن نے پیرکو کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ کمیشن نے عوام الناس کی آگاہی کیلئے تین بڑے اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ

      کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

      پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.