Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسحاق ڈار سے اہم امریکی شخصیت کی ملاقات….اندرونی کہانی سامنے آگئی

    By Daily Khabrainجنوری 4, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ishaq-dar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے) امریکی انتظامیہ نے دعوت کا انتظار نہ کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری آبی تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کے عمل کا آغاز کردیا۔دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ تنازع 2 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کشن گنگا اور رتلے کی تعمیر کے باعث سامنے آیا، بھارت یہ دونوں پلانٹس دریائے نیلم کے پانی پر تعمیر کررہا ہے، پاکستان کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں اس طرح کے پلانٹس کی تعمیر سے متعلق مخصوص دائرہ کار طے ہے اور بھارت کے منصوبے اس طے شدہ دائرہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے تنازع کے دوستانہ حل سے متعلق مختلف آپشنز پر بات کرچکے ہیں، فون کال کے بعد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ اور ورلڈ بینک کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے پیچھے یہ خدشہ موجود ہے کہ اگر یہ قضیہ طول پکڑتا رہا تو نصف صدی سے دونوں ممالک کے آبی تنازع کو حل کرنے والا سندھ طاس معاہدہ متاثر ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں 19 ستمبر 1960 کو طے پایا تھا، اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے باہمی اصول طے کیے گئے تھے۔معاہدے میں ورلڈ بینک کو مرکزی ثالث مقرر کیا گیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کے لیے غیر جانبدار ماہرین اور ثالثی عدالت کا تقرر کرے گا۔حالیہ تنازع پر پاکستان نے عالمی بینک سے چیئرمین ثالثی عدالت کے تقرر کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے غیرجانبدار ماہر کے تقرر کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم نے دونوں ممالک کے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کو آبی تنازع جنوری تک حل کرنے کی مہلت دیتا ہے۔23 دسمبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کو آگاہ کیا تھا کہ پاکستان اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ پہلے ہی یہ عمل ‘بہت تاخیر’ کا شکار ہوچکا ہے لہذا بینک چیئرمین ثالثی عدالت کا تقرر جلد از جلد یقینی بنائے۔اس کے دو روز بعد ورلڈ بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مزید بات چیت کے لیے فون کیا، بعد ازاں جان کیری نے بھی کرسمس کی چھٹیوں کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ قائم کیا۔امریکی حکام کا یہ اقدام غیر معمولی تھا جس کی بڑی وجہ اوباما انتظامیہ کے دور حکومت کا 20 جنوری کو اختتام ہے، عام طور پر اس طرح کے معاملات جانے والی انتظامیہ اگلی انتظامیہ کے لیے چھوڑ جاتی ہے تاکہ وہ اس کا حل تلاش کریں۔تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی بالخصوص سندھ طاس معاہدے کو پہنچنے والا ممکنہ نقصان جان کیری کی جانب سے فون کرنے کی وجہ بنا۔واشنگٹن کے سفارتی مبصرین کا خیال ہے کہ چونکہ سندھ طاس معاہدے میں امریکا کی جانب سے سہولت کار کا کردار ادا کیا گیا تھا لہذا وہ اس معاملے میں فعال کردار ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے۔معاہدے کے مطابق متنازع فریق کی جانب سے ثالثی کا مطالبہ سامنے آنے کے 60 روز کے اندر اندر چیئرمین ثالثی عدالت اور اس کے 3 ممبران کا تقرر کردیا جانا چاہیئے۔اگر دونوں ممالک ایمپائر کے تقرر میں ناکام ہوجاتے ہیں تو دونوں فریقین کئی ناموں کی قرعہ اندازی کریں گے جس کے بعد ان ناموں میں سے ایمپائر کا انتخاب کرنا ہوگا۔جبکہ چیئرمین کا انتخاب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یا ورلڈ بینک کے صدر کی جانب سے کیا جاسکتا ہے، تکنیکی ارکان کا انتخاب میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے صدر یا امپیرئیل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، لندن کے ریکٹر کئی افراد کی قرعہ اندازی کے ذریعے کرسکتے ہیں۔قانونی ایمپائر کا انتخاب یا تو امریکا کے چیف جسٹس یا برطانیہ کے لارڈ چیف جسٹس کرسکتے ہیں۔پاکستان اپنا کیس ستمبر 2016 میں عالمی بینک کے پاس لے کر گیا تھا جس میں بینک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بھارت کو دریائے نیلم اور چناب پر غیرقانونی تعمیر سے روکے۔بھارت کے دونوں پلانٹس میں موجود اعتراضات پر غور دریائے سندھ کے مستقل کمیشن کے 108ویں، 109ویں، 110ویں، 111ویں، اور 112ویں اجلاس میں کیا گیا مگر اس کا کوئی حل سامنے نہ آسکا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ

      کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

      پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.