Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترکی میں 5پاکستانی اغوا, معاملہ خفیہ رکھنے کا انکشاف ,ایف آئی اے کی اہم کاروائی

    By Daily Khabrainجنوری 4, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ترکی میں 4پاکستانیوں کے اغوا کے معاملے پر ایف آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ایک مغوی کے دو رشتے داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے روزگار کی تلاش میں ترکی کے راستے یورپ جانے والے چار نوجوان انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے ہیں اور نوجوانوں کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے ذیشان، عابد، عثمان، اورعدیل روزگار کی تلاش میں ترکی کے راستے یورپ جارہے تھے کہ راستے میں شامی سرحد کے قریب سے انہیں اغوا کرلیا گیا جب کہ نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر تشدد کی ویڈیو اہل خانہ کو بھجوادی ہے۔ورثا ءکے مطابق اسمگلرز نے پہلے نوجوانوں کی رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا لیکن اب وہ 5 لاکھ روپے پر آگئے ہیں اور معاملہ خفیہ رکھنے کے لیے نوجوانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،ورثا کا کہنا ہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والے اغواکاروں کے ایک ساتھی کے زریعے ڈیل طے پارہی ہے مگر اپنے پیاروں کی جان کو خطرے کے پیش نظر وہ میڈیا سے بات نہیں کرسکتے۔دفتر خارجہ نے گوجرانوالہ کے چار نوجوانوں کی ترکی میں قید کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں نوجوانوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو معاملے سے آگاہ کر دیا جب کہ ترک حکام نے پاکستانی سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے اغوا ہونے والے نوجوانوں کے رشتہ داروں کو اپنی حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، حراست میں لیے جانے والوں میں مغوی ذیشان کے ماموں اویس اور ایک اور رشتہ دار شامل ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ترکی میں اغوا کاروں سے مغویوں کو چھڑوانے کے لئے ہمارے اعلی افسران کوششیں کررہے ہیں جب کہ رشتہ دار روں کو تحقیقات کے لیے حراست میں لیا ہے اور ان کو آنے والے فون کالزٹریس کرکے ملزمان تک پہنچیں گے۔دریں اثناءاہل خانہ کے مطابق انسانی اسمگلرز ان کے بچوں پر تشدد بھی کررہے ہیں۔ انسانی اسمگلرزکی طرف سے بھیجی گئی ویڈیو میں بھی نوجوانوں کو رقم بھیجنے کی اپیل کرتے دکھایا گیا۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ جب تک نوجوانوں کے اہلخانہ کوئی درخواست نہیں دیتے کارروائی نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کے اغو برائے تاوان سے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہے ¾انقرہ اور استنبول میں پاکستان کے سفارتی مشنز معاملے پر ضروری اقدامات کررہے ہیں ¾ ترک حکام کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے ¾ مسئلے کے حل کےلئے معاملے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے حکام نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار پاکستانیوں کو ترکی میں کرد اغوائ کاروں کی جانب سے یرغمال بناکر ان پر تشدد کئے جانے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ترکی میں پاکستانی سفیر کو فوری طور پر صورتحال کے بارے میں ترکی کے متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے چار نوجوان جو بسلسلہ روزگار ترکی میں مقیم تھے کرد اغوائ کاروں کے ہتھے چڑھ گئے تھے جنہوں نے نہ صرف ان پر بدترین تشدد کیا بلکہ اس دوران ان کی ویڈیو بنا کر ان کے گھر والوں کو بھیج دی اور رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اغوائ کاروں نے وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھی اغوائ کیا تھا اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر مبینہ طور پر تشدد کرکے اسے ہلاک کردیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب

      ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ

      اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.