لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی ڈاکٹرز نے طب کی دنیا میں نیا کارنامہ کردکھایا۔ایک خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی۔ خاتون نے ڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔گوجرانوالہ کی23سالہ صبا ءذوالفقار ،دو بچوں کی ماں ہیں۔ان کا کہناہے کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے دوا کھانے کیلئے غلطی سے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیاتھا جس کے ایک ہی گھونٹ نے خوراک کی نالی کو بری طرح متاثر کیا۔میوہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی خوارک کی نالی تبدیل کر دی۔صباءکا کہنا ہے کہ اب وہ سب کچھ کھا پی رہی ہے۔میوہسپتال کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں خود کشی اور غلطی سے تیزاب پینے کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں، صباءکا آپریشن بالکل مفت کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے گھروں میں تیزاب والی بوتلیں بچوں کی پہنچ سے دور اور محفوظ مقام پر رکھنی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
- سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
- کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
- چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
- فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
- ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
- پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
- پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
- نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
- بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
- دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
- میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
- انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
- بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
- گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
- پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
- لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
- آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
- 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
