Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کی وزیراعظم سے بڑی اپیل, اہم حکمنامہ جاری

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی درخواست پر کھاد پر سبسڈی بحال کر دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشرےف سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم محمد نوازشرےف نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کا مفاد اور بہبود مجھے دل و جان سے عزیز ہے۔ کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کی بحالی سے پنجاب کے 2کروڑ 20لاکھ کاشتکاروں کو مجموعی طور پر77ارب روپے کی مالیت کا فائدہ پہنچے گا اور ان کی پیداواری لاگت میں8فیصد تک کمی آجائے گی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ برسوں کے دوران زراعت کی بہتری اور کسانوں کی بہبود کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور دنیا جانتی ہے کہ اگر آج کسانوں کے لئے بیان بازی کرنے والوں کی حکومت جاری ہوتی تو کاشتکاروں کے منہ سے ان کا آخری نوالہ بھی چھن چکا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی پیداوار میں مجرمانہ کوتاہی کے ذریعے کسانوں کے ٹیوب ویل بند کرانے والے آج کس منہ سے ان کی ہمدردی کاد عویٰ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے ذخائر میں پہلے سے موجود کھاد کے تیارشدہ تھیلے کاشتکاروں کو موجودہ نرخوں پر سبسڈی کی رعایت سمیت مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی نے پنجاب میں کھاد کی قیمت بڑھانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو بھی کھاد کی ذخیرہ اندوزی یا گراں فروشی پر کڑی نظر رکھنے اور اس کے مرتکب ہونے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار پاکستان کی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کیلئے شاندار فصلوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو سہولیات دی جانی چاہئیں۔ کھاد پر سبسڈی کیلئے 28 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مساوی حصہ تھا۔28 ارب روپے خرچ ہونے پر وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق اور فنانس ڈویژن نے کھاد پر مزید سبسڈی ختم کر دی تھی۔ تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کھاد پر سبسڈی جاری رکھی جائے تاکہ کاشتکار برادری کو اس کا فائدہ ملے اور بڑی فصلوں کے اہداف کا حصول پورا ہوسکے۔نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کی جانب سے حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے کسان پیکیج کے تحت درآمدی یوریا پر دی گئی سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت درآمدی یوریا کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 1200/- روپے (Ex-NFML) سٹورز ہے اور یہ درآمدی یوریا ملک بھر میں موجود NFML کے گوداموں پر وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام ڈیلرز کو بھی اس کی سپلائی جاری ہے۔ بلاشبہ کسان دوست حکومت کا یہ بے مثال اقدام کسانوں کیلئے خوشحالی کی نئی نوید ثابت ہو گا۔ ملک بھر میں این ایف ایم ایل کے سٹورز پر دستیاب اس درآمدی یوریا میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 46% فیصد نائٹروجن موجود ہے جو کہ فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور سے تصدیق شدہ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.