Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانامہ کیس, اﷲ نے از خود نوٹس لے لیا, حیرت انگیز منطق

    By Daily Khabrainجنوری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    105915panama-leaks-pakistan-list
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈیرہ غازی خان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے،عوام تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں،اللہ نے پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف سو موٹو نوٹس لے لیا ہے اور پاناما کیس کے نتیجے میں قوم کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی،نواز شریف نے قوم کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک اپنے بچوں کو بھیجا، جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائداد نہیں بناتے، نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کے لیے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوئیں تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا، بی بی سی میں بھی آگیا ہے کہ میاںصاحب جھوٹ بول رہے ہیں،ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے اداروں کو تباہ کر رہا ہے،اگر ہم کرپشن کے خلاف جنگ جیت گئے تو پاکستان بدل جائے گا، عوام تیار ہو جائیں نیا پاکستان بننے والا ہے،ہم حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کو دنیا کے لئے مثالی ملک بنا دیں گے جہاں عدل و انصاف عام ہوگا ، میں ایک کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں جس کے کپتان نواز شریف ہوں گے۔وہ اتوار کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئیں گے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میں معذرت خواہ ہوں کہ اتنی دیرسے ڈیرہ غازی خان نہیں آنا چاہیے تھابلکہ مجھے جلدی آنا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرح فلاحی ریاست بننا تھا لیکن حکمرانوں نے اسے تباہ و برباد کردیا ہے، بدقسمتی سے نا یہاں انصاف ہے اور نا ہی عام آدمی کو تعلیم ملتی ہے جب کہ یورپ میں فلاحی حکومتیں چل رہی ہیں، ہم حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کو دنیا کے لئے مثالی ملک بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی بہترین اسپتال بنائیں گے، سرکاری اسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک ریاست چاہتے تھے ، لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانی دی ، علامہ اقبال نے کہا تھا کہ وہ ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا بھر میں ایک مثال بنے گا ۔انھوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،سارے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،مجھے ڈی جی خان کے مسئلوں کا علم تھا،سب پتا تھا کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی عوام کو شریف مافیاسے نجات مل جائے گی،لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں،عوام تیارہوجائیں،نیاپاکستان بننے جارہاہے،نیا پاکستان وہ ہے جو پاکستان کا نظریہ ہے،لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانی دی،لوگ مثالی اسلامی ریاست چاہتے تھے،انصاف یہ ہے کہ عام آدمی اور بڑے زمیندار کے حقوق برابر ہوں،ہر انسان کو اس کا حق ملنا ہی انصاف ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عدل کا نظام قائم کریں گے،فلاحی ریاست میں عدل ہوتا،پاکستان میں عام آدمی کو تعلیم نہیں مل سکتی،اللہ نے پانامہ لیکس پر نوازشریف کے خلاف سوموٹو نوٹس لے لیا ہے،انشاءاللہ پاکستان کو شریف مافیاسے نجات مل جائے گی،نوازحکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عام آدمی بھی وزیراعظم بن سکے،عوام سے کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کروں گا،کوشش کروں گا کہ ڈی جی خان میں اسپتال بناﺅں،پاکستان میں طاقتور کیلئے ایک قانون اور غریب کیلئے دوسرا قانون ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپ میں لوگوں کو روزگار دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے،کینسر ہسپتال بنانا آسان کام نہیں ہے،شوکت خانم میں غریب آدمی کو مفت علاج،مفت دوائیاں ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میںنوازشریف پکڑا گیا ہے،نوازشریف کہتے ہیں بیٹوں کے فلیٹس کا مجھے نہیں پتا،نوازشریف کہتے ہیں کہ2006میں فلیٹس خریدے،نوازشریف نے قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہربھجوایا،نوازشریف نے یہاں سے پیسے چوری کرکے بچوں کو فلیٹس دلوائے،جنوبی کوریا میں لاکھوں لوگ پیسے کی حفاظت کیلئے سڑکوں پر نکلے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے قاضی فیملی کے اکاﺅنٹس میں پیسے ڈلوائے،نوازشریف نے منی لانڈرنگ کرکے پیسے باہر بھجوائے،کرپشن سے چھوٹا طبقہ امیر ہوتاہے،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی یہاں غربت ختم نہیں ہوگی،نوازشریف نے اپنے نام پرکچھ نہیں پر اپنے بچوں کے نام پر سب رکھا،نوازشریف نے 1993میں فلیٹس خریدے نوازشریف کہتے ہین ان کے بیٹوں کے نام پانامہ میں آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کے ذریعے بڑے بڑے لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا ہے،کرپشن کے خلاف جنگ جیت گئے تو پاکستان بدل جائے گا،برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا میاں صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں،پاکستان کے انصاف کے نظام کیلئے دعا کرتے ہیں،عدالت میں کیس چل رہا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،دعا گو ہیں کہ انصاف کا نظام اور طاقتور کو ایک نظر سے دیکھے،ابھی تک ڈیزل کا احتساب نہیں ہوا،میں کرپشن کی کرکٹ ٹیم بناﺅں گا،کپتان نوازشریف ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اگر قطری شہزادہ ثابت نہ کرسکا تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائے گی،فلیٹس مریم نوازکی ملکیت ثابت ہوگئے تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائے گی،چھوٹا ساٹولہ ملک پر حاوی ہو کر ملک تباہ کر رہا ہے،پانامہ کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے،مریم فلیٹس کی مالک ثابت ہوگئی تو قطری کا خط جھوٹ ثابت ہوگا،کرپشن کا کینسر ختم نہیں ہوگا تو غربت ختم ہوگی نہ روزگار ملے گا،پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں پرخرچ ہوتا ہے،بی بی سی میں بھی آگیا ہے کہ میاںصاحب جھوٹ بول رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پاکستانی سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے،عدل اور انصاف کیلئے نہیں لڑیں گے تو تکلیفیں برداشت کریں گے،آٹھ دن ڈی جی خان جیل میں گزارے مگر کوئی امیر نظر نہیںآیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے پاس تو پیسہ نہیں اس کا مطلب ہے یہ نوازشریف کا پیسہ ہے،وزیراعظم کا وکیل کہتا ہے اور ثبوت لانے پڑیں گے،مجھے ڈر ہے وکیل یہ ہی نہ کہہ دے کہ نوازشریف تو وزیراعظم ہیں انہیں چوری کی اجازت ہے،جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلیوں میں ہیں،جن کی معاشرے کومدد کرنی چاہیے انہیں نہ وکیل ملتے ہیں نہ تعلیم ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کو بار بار پھینٹی پڑتی ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے،ہم پانچوں ٹیسٹ ہارگئے،نوازشریف اور نجم سیٹھی کو میچ کھیلنے بھیج دیں،جب سفارشی لوگوں کو بھرتی کریں تو کرکٹ کے ساتھ یہی حشر ہوگا،کرکٹ کا جتنا ٹیلنت پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اسلام آباد میں سکڑ رہی ہے ‘بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دئیے ہیں ‘ عوام حقوق کےلئے کھڑی ہو تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں‘بھارت کشمیر میں تخریب کاری کر رہا ہے‘ حکمران بھارتی اشیاءپر ڈیوٹی فری کر رہے ہیں‘ پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے‘پنجاب کے دیگر شہروں کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔ تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننے ہوں گے۔ وہ اتوار کو یہاں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ اسلام آباد میں سکڑ رہی ہے ‘ پانامہ کیس بڑھتا جا رہا ہے ‘ پانامہ کیس بڑھتا ہے تو (ن) لیگ کو تھانہ نظر آتا ہے ‘ بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دئیے ہیں ‘ عوام حقوق کے لئے کھڑی ہوئی ہے تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوئے تو کھاد پر سبسڈی دوبارہ دیدی گئی۔ حکمران کسانوں کو ان کا حق نہیں دیتے۔ بھارت کشمیر میں تخریب کاری کر رہا ہے۔ حکمران بھارتی اشیاءپر ڈیوٹی فری کر رہے ہیں۔ پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔ تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننے ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.