Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک میں بھارت کی شمولیت …. خوفناک منصوبہ سامنے آ گیا

    By Daily Khabrainجنوری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی خطے میں بھارت کی حکمرانی کو برداشت نہیں کرے گا ¾پاک بھارت کشیدگی کی وجہ بھارت کا سیاسی ماحول ہے ¾ بھارت میں پاکستان کی مخالفت کیے بغیر ووٹ حاصل نہیں کئے جاسکتے ¾پاک چین منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کےلئے کوئی بھی ملک چاہے تو ذیلی ٹھیکیدار بن سکتا ہے ¾پاکستان چاہے کچھ بھی کر لے مگر افغان صدر اشرف غنی الزام تراشی سے باز نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی خواہش رہی ہے کہ وہ اس پورے خطے کی سامراجی طاقت بن جائے جو کہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف اس کی اپنی شرائط پر ہوں لیکن پاکستان کشمیر کو نہیں بھول سکتا اور ہم اس طرح سے مذاکرات کرنے کے خواہاں نہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور ہم اس کی کسی بھی ایسی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ 2016 کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی بھی یہی وجہ تھی کیونکہ بھارت ان واقعات کے ذریعے کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا تھا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جولائی میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت بعد سے پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں نمایاں تیزی آئی تاکہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سے دنیا کو معلوم ہوگیا کہ اصل میں حقیقت کیا ہے، بھارت میں سال میں صرف ایک یا دو واقعات ہوئے لیکن پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے ان ہی مقاصد کےلئے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں تمام ممالک کو شرکت کی دعوت دی لیکن پاکستان نے اس کے دباو¿ میں آنے سے انکار کردیا۔بھارت کے جارحانہ رویے کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ وہاں کا سیاسی ماحول ہے اور پاکستان کی مخالفت کیے بغیر وہاں ووٹ حاصل نہیں کیے جاسکتے، لہذا جب مودی نے انتخابات میں حصہ لیا تھا تب بھی نہ صرف مسلمانوں بلکہ مسیحیوں کے خلاف بھی ایک بھرپور مہم چلائی کی گئی تھی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ 2017 میں بھارت پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے دباو¿ بڑھے گا جس کی وجہ خود کشمیریوں کی اپنی جدوجہد ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں بھارت کی ممکنہ مداخلت سے متعلق پوچھے گے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لیے کوئی بھی ملک چاہے تو ذیلی ٹھیکیدار بن سکتا ہے۔افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان چاہے کچھ بھی کر لے، لیکن افغان صدر اشرف غنی الزام تراشی سے باز نہیں آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ افغانستان میں امن صرف طالبان کے ساتھ مذاکرات سے ہی قائم ہوسکتا ہے اور جو کچھ نیٹو اور امریکی افواج کی وہاں موجودگی کے دوران ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کا موقف رہا ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی طرح سے اپنے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور ہم بارڈر مینجمنٹ کے مسئلے پر بھی کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی افغانستان کو مطمئن کرنا ناممکن ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.