اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے (آج ) پیر کو سوئٹرزلینڈ روانہ ہوں گے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف (آج ) پیر کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 سے 20 جون تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے ۔ فورم کا سالانہ اجلاس سترہ سے بیس جنوری تک سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہورہاہے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران مختلف ملکوں کے سربراہان اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔
Monthly Archives: January 2017
گاندھی کی تصویر والی چپل….بھارتی بے بس
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ترنگے پر مبنی پائیدان کے تنازع کے بعد امیزون پر گاندھی کی تصویر والی چپل بھی آگئی جس کی قیمت16.99ڈالر رکھی گئی ہے تاہم بھارتی عوام کی جانب سے قومی نشانات کی توہین کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر امیزون اور کیفے پریس کیخلاف تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے تنبیہ کے باوجود امیزون اور کیفے پریس کی جانب سے بھارتی قومی نشانات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار امیزون نے کیفے پریس کی چپل ( جس میں گاندھی کی تصویر شائع ہے )فروخت کے لیے پیش کی ہے جس کے خلاف انٹرنیٹ پربھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
جیکی شروف کا خطر ناک چہرہ منظر عام پر….معروف اداکارہ کے ساتھ؟….جانیئے مزید
نئی دہلی (ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارجیکی شروف نے جس اداکار ہ کوزیادتی کانشانہ بنایاانہوں نے کبھی جیکی شروف کے ساتھ فلم میں کام نہیں کیاجس کی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاافسوسناک واقعہ بتایاجاتاہے۔اداکارہ تبوکی بڑی بہن فرخ نازبھی 80اور90کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمارہوتی تھیں تبوکوبچپن سے ہی فلموں میں آنے کاشوق تھااوراسی وجہ سے وہ اکثراپنی بڑی بہن کیساتھ فلموں کی شوٹنگ پرچلی جاتی تھیں۔1985میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں جہاں جیکی شروف اورفرح نازفلم میں کام کررہے تھے۔فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائدکیاکہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبوکوجنسی طورپرہراساں کیاہے۔
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی ناکامی….ہاتھ میں کچھ نہ آیا
ممبئی(ویب ڈیسیک) انڈیا میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ دنگل کو ملاجبکہ بہترین اداکار کا ایورڈ عامر خان کو اور بہترین اداکارہ کا عالیہ بھٹ کو ملا۔ممبئی میں سنیچر کو ہونے والے ان ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنز کے لیے ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم نیرجا کے لیے ملا۔فلم دنگل کے لیے ہی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نتیش کمار کو ملا۔فلم ‘اڑتا پنجاب’میں عالیہ ایک بہاری لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔بیسٹ میل ڈبیو دلجیت دوسانج کو فلم اڑتا پنجاب کے لیے ملا جبکہ بہترین فیمیل بیسٹ ڈبیو ریتیکا سنگھ قرار پائیں۔
بھارتی گنگا خونی نکلی….ہلاکتوں کے انبار لگ گئے
نئی دہلی/پٹنہ(ویب ڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے کے واقعے میں26افراد ہلاک ہوگئے،ریاستی وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق شمال مشرقی ریاست بہار میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے کے واقعے میں26افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریبا 40 افراد سوار تھے، جو پتنگ فیسٹیول سے واپس لوٹ رہے تھے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مانو مہاراج نے26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد اب بھی لاپتہ ہے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ٹی وی فوٹیج میں ایمرجنسی ورکرز کو دریا میں دیگر افراد کی تلاش کرتے اور پریشانی کے عالم میں اپنے پیاروں سے متعلق خبر کا انتظار کرتے ان کے اہلخانہ کو دکھایا گیا۔کشتی میں سوار افراد ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب مکر سکرنتی کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ہندو مذہب کے اس تہوار کے تحت ہزاروں عقیدت مند دریا میں ڈبکی لگاتے ہیں جسے ہندومت میں مقدس مانا جاتا ہے، جبکہ اس کے تحت پتنگ اڑانے اور دیگر مذہبی رسومات بھی اد اکی جاتی ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت کے تحت منعقد ہونے والے اس سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی تعداد کشتی کی گنجائش سے زیادہ تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔کشتی الٹنے کے بعد چند مسافروں نے تیر کر اپنی جان بچائی، تاہم کشتی میں سوار مسافروں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس بھارتی 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بھارت میں کشتی الٹنے کے واقعات عام ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا اور کشتیوں کی خراب مینٹیننس شامل ہیں۔ستمبر 2015 میں بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے بپھرے ہوئے دریا میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔قبل ازیں 2012 میں آسام ہی کے براہماپترا دریا میں طوفان کے دوران کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بارہ سال بعد کینگروز کو قومی کرکٹ ٹیم نے شکست کا مزہ چکھا دیا
میلبورن (ویب ڈیسک)میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 74 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، حفیظ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کا اسکور آگے بڑہایا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس سے قبل اسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 220 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، کینگروز کپتان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا لیکن جنید خان نے دونوں ابتدائی بلے بازوں کو 40 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 16 جب کہ عثمان خواجہ 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد عامر نے نئے آنے والے بلے باز مچل مارش کو پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ کر دیا جب کہ 86 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے ٹریوس ہیڈ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔عماد وسیم نے 128 رنز پر گلین میکسویل کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو 193 رنز پر عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا جب کہ میتھیو ویڈ کو بھی 35 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک نے بولڈ کیا۔ مچل اسٹارک کو جنید خان نے رن آو¿ٹ کیا جب کہ پیٹ کمنز اور جیمز فالکنر کو عامر نے آو¿ٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، جنید خان اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ شعیب ملک اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انجرڈ اظہر علی کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض محمد حفیظ انجام دے رہے ہیں۔ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔
پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد شرابی, سب سے زیادہ شراب کہاں پی جاتی ہے؟ ,اہم انکشاف
کراچی (خصوص رپورٹ)پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد مسلمان شراب نوشی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شراب فروخت کرنے کے پرمٹ غیر مسلموں،خصوصاً ہندو اور عیسائی افراد کو جاری کئے جاتے ہیں۔ لیکن اقلیتوں کی آڑ میں زیادہ تر شراب مسلمان ہی پیتے ہیں اس کے علاوہ بڑے ہوٹلوں اور کلبوں سمیت طبقہ امرا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے گھروں میں بار رومز بھی بنارکھے ہیں،جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر شراب نوشی کرتے ہیں۔ دوسری جانب کچھ عرصے سے ہندو اور عیسائی برادری کے بعض اکابرین دہائی دے رہے ہیں کہ ان کے مذہب میں بھی شراب کی اجازت نہیں۔ چنانچہ اقلیتی افراد کے نام پر جاری شراب فروخت کرنے کے پرمٹ کینسل کئے جائیں اور شاپس بند کرائی جائیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی میں شراب پر پابندی کیلئے ایک پرائیویٹ بل پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار ، پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست بھی ہیں۔ ان کا عیسائی مذہب میں بھی شراب نوشی کی ممانعت ہے۔ چنانچہ پاکستان میں اقلیتوں کے نام پر جاری پرمٹ منسوخ کیے جائیں۔ یہ بل ایوان میں پیش نہ ہوسکا تھا۔ اس کے بعد جے یو آئی (ف) کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے جے یو آئی ہی کی ممبر اسمبلی نعیمہ کشور خان اور دیگر ممبران اسمبلی کا دستخط شدہ بل ، اسمبلی آفس میں جمع کرایا قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں یہ بل ایجنڈے میں شامل تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کے ہنگامے اور شور شرابے کی وجہ سے جہاں ایجنڈے پر موجود دیگر کئی اہم نکات رہ گئے، اسی طرح یہ بل بھی اسمبلی میں زیربحث نہ لایاجا سکا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں شراب بنانے کی تین بڑی فیکٹریاں ہیں، جہاں اعلیٰ درجے کی مختلف اقسام کی شراب تیار ہوتی ہے۔ مری بیوری کمپنی راولپنڈی سب سے بڑی کمپنی ہے جو 1860ءمیں وجود میں آئی اور جنگ عظیم میں برطانوی افواج کی بڑی ضروریات اسی کمپنی نے پور ی کیں۔اب تھی یہاں سالانہ کروڑوں لیٹر شراب تیار کی جاتی ہے۔ شراب کی ایک اور کمپنی انڈس کراچی میں ہے۔ جبکہ تیسری کمپنی مہران کے نام سے بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد مسلمان شراب نوش ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ شراب سندھ میں استعمال کی جاتی ہے۔ گوکہ پاکستان کی سب بڑی اقلیت ہندو زیادہ تر سندھ میں رہتے ہیں۔ لیکن ان میں آٹھ سے دس فیصد ہی ایسے ہیں جو شراب خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے نام پر اعلیٰ درجے کی شراب کے بڑے خریدار مسلمان ہی ہیں۔ صوبہ سندھ میں شراب کی منظور شدہ 124 شاپس ہیں جن میں سے 59 دائن شاپ کراچی میں ہیں۔ کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقے میں اس ایسے پوش علاقوں میں اقلیتی برادری کے کتنے لوگ رہائش پذیر ہوں گے؟اس سوال کا جواب کوئی زیادہ مشکل نہیں ۔ نادرا کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے پانچ اضلاع میں دو بڑی اقلیتی برادریوں کے ڈھائی لاکھ سے کم نفوس رہائش پذیر ہیں۔ ان میں تقریباً ایک لاکھ اکہتر ہزار عیسائی ، جبکہ تقریباً ساڑھے 72 ہزار ہندو ہیں۔ دوسری جانب ایک اندازے کے مطابق کراچی میں روزانہ ساڑھے چار ہزار لیٹر شراب فروخت ہوتی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سندھ میں تقریباً چوبیس ہزار افراد شراب کی خریدو فروخت اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام سے وابستہ ہیں۔ اس سے بخوبی اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ شراب نوشی کتنے بڑے پیمانے پر ہمارے معاشرے میں سرایت کرچکی ہے جبکہ تمام مذہب میں شراب نوشی ممنوعی اور گناہ بھی ہے۔ اس ضمن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشورخان کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” ہم نے شراب نوشی کے خلاف جو بل اسمبلی میں جمع کرایا ہے اس پر ہندو اور عیسائی مذہب کے ماننے والے ممبران اسمبلی کے بھی دستخط موجود ہیں۔ ان مذہب کے اکابر بھی شراب نوشی کو اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق گناہ قرار دیتے ہیں۔ لیکن ایک مخصوص گروہ جس میں شامل افراد کا تعلق ہر مذہب سے ہے شراب پر پابندی کے خلاف ہیں ۔ اب جب ہمارا بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا تو امید ہے کہ کوئی کھل کر اس کی مخالفت نہیں کرسکے گااور ہم شراب کے اجازت ناموں پر پابندی لگوانے میں کامیاب ہوں گے“۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب پر پابندی کا معاملہ دراصل ہندو برادری کے دو بڑے گروپوں کی کاروباری لڑائی ہے۔ ایک گروپ اس کاروبار میں دوسرے گروپ کو داخل نہیں ہونے دیتا۔ جبکہ دوسرا گروپ اپنی خفت مٹانے کے لیے شراب پر پابندی لگوا کر حریف گروپ کو نیچا دکھانا چاہتا ہے۔
لاہور بار کے انتخابات ملتوی, اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور بار کے انتخابات ملتوی ہونے سے مالی نقصان کا اندازہ تین سے چار کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے۔ امیدواروں اور ووٹروں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔امیدواروں کو مزید ایک ہفتے کیلئے انتخابی مہم چلانا پڑیگی جو انکی مالی حالت پر اثر انداز ہو گی۔ کمزور مالی حالات والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب کم اور مضبوط مالی پوزیشن والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ متعدد وکلا نے کہا پولنگ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملتوی کی گئی اور یہ سازش ایک دو روز میں بے نقاب ہو جائیگی۔ صدارت کے امیدوار تنویر اختر نے کہا کہ پولنگ ملتوی ہونے سے انہیں سخت پریشانی ہوئی، انہیں کامیابی کا پختہ یقین ہے۔ پاکستان زندہ باد پارٹی کے بانی چیئرمین آفتاب ورک نے کہا بائیو میٹرک سسٹم میں گزشتہ روز 1200 جعلی ووٹوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پولنگ کے دن ووٹرز و سپورٹرز کو اچھا کھانا دیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز صرف نان حلیم دیئے گئے جو سمجھ سے باہر ہے حالانکہ کھانے کی مد میں الیکشن بورڈ کے پاس 38 لاکھ روپے موجود ہیں۔انتخابات کے التوا کا ذمہ دار الیکشن بورڈ ہے۔ 21 جنوری کو ہونے والے انتخابات کا تمام خرچ الیکشن بورڈ کو برداشت کرنا چاہیئے۔الیکشن بورڈ کی پلاننگ ناقص تھی، سسٹم کو نادرا سے نہیں جوڑا گیا۔ آپریٹر بھی نااہل تھے۔ نوجوان وکیل اقرا رفیق نے کہا کہ الیکشن عملے کو ایک دن پہلے ریہرسل کرنا چاہیے تھی۔ ناہید خالد نے کہا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ایشیا کی سب سے بڑی بار کا الیکشن ناکام ہونا الیکشن بورڈ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان اور خطے میں بدنامی کا باعث بنا ۔ سازش کے ذمہ دار کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے۔ لاہور بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کا تجربہ کیا گیا تھا جو ناکام ثابت ہوا۔ پنجاب بار کونسل کے میڈیا کوآرڈینیٹر مدثر چودھری اور دیگر وکلا رہنماﺅں نے چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے پولنگ کو ایک ہفتہ تک ملتوی کرنے کے اقدام کو درست قرار دیا ہے۔
کالا دھن سفید کرنے سے ”حکومت“ کو کتنا فائدہ؟, اہم خبر
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ایمنسٹی سکیم کی تیاری کرلی گئی ہے۔ کیش، بنگلہ، لگژری گاڑیاں، زیور، زمین، ملکی و غیر ملکی جائیداد سمیت ہر قسم کا کالا دھن سفید ہو سکے گا۔ حکومت کو چھ ماہ میں پچاس ارب روپے سے زیادہ آمدن کی امید ہے۔ ناکام ایمنسٹی سکیموں کے بعد ایک اور ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مجوزہ سکیم کے تحت 6 ماہ میں پانچ سے دس فیصد ٹیکس دیں اور کالا دھن سفید کرائیں۔ پاکستان کے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 500 ارب ڈالر ہے جبکہ 200 ارب ڈالر صرف سوئس بینکوں میں ہیں۔ ملک کے اندر بلیک اکانومی کا حجم 3000 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ اس سکیم سے حکومت کو پچاس ارب روپے سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تاجر تنظیمیں مجوزہ سکیم کی حامی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے خیال میں مجوزہ سکیم کی حیثیت این آر او سے زیادہ نہیں۔
اماراتی سفارتکاروں کی ہلاکتیں, بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور گھناﺅنی سازش
کراچی،نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا پاکستان کی مخالفت میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور اب افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے 5 سفیروں کی ہلاکت کو بھی پاکستان سے جوڑنے کی ناکام ہرزہ سرائی شروع کردی اور دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قندھار میں ہونیوالے بم دھماکے میں یواے ای کے پانچ سفارتکاروں کی قندھار میں ہونیوالے بم دھماکے میں شہادت کے بعد افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں لیکن افغانستان میں سرگرم بھارتی خفیہ ایجنسی کے اشاروں پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف زہریلا پراپیگنڈا شروع کردیا اوربھارتی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ، یہ افواہیں محض دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہیں ،حالانکہ اس حملے پر بھی انگلیاں بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور افغان پولیس چیف کی طرف اٹھ رہی ہیں جو متحدہ عرب امارات کے سفیر کے بیٹھنے کے لیے موجود صوفے کے نیچے نصب بم کے دھماکے سے ایک منٹ قبل ٹیلی فون سننے کے بہانے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے ،دوسری طرف خود افغان حکام نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جبکہ بھارتی نیوز ایجنسی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی حالانکہ پاکستان اس بات کا کئی مرتبہ عزم اور یقین دہانی کراچکا ہے کہ اس کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن ایک نیوزایجنسی کی طرف سے اس قسم کے مشورے محض تعلقات میں خرابی کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ۔

















