بارش برفباری, سردی سے متعدد افراد جاں بحق

کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی، لاہور (نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اوچ شریف، بھکر، پڈ عیدن اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقام کا رخ کر لیا ہے۔شمالی علاقوں میں بھی پہاڑوں پر برفباری کے باعث کئی شہروں کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق بھی ہوا۔ مری میں بھی برفباری کے باعث سیاحوں کا تانتا بندھ گیا اور ہوٹل مالکان نے کمروں کا منہ مانگا کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث ہر چیز سے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ سنجاوی شہر اور گردو نواح میں 17سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ لورالائی میں بھی 20 سال بعد پہلی برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سنجاوی میں برفباری کے باعث زیارت ہرنائی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔زیارت شہر میں ایک فٹ اور پہاڑوں پر ڈیڑھ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کے پریشر میں بھی کمی آ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ خضدار میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں بغیر منصوبہ بندی اور عجلت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے بارش کے باعث شہریوں کے لئے عذاب بن گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 5فراد جاں بحق ہو گئے،شہر کی شاہراہوں پرہونے والی پھسلن کے سبب درجنوں موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں اور درجنوں افراد کو زخمی حالت میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بارش کے با عث 300 فیڈر ز ٹرپ کر گئے جس سے کلفٹن، شاہ فیصل، ملیر، ٹیپو سلطان، لانڈھی اور گلشن اقبال میں بجلی کی فرا ہمی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ سے کراچی میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، جس سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہو گیا ہے بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔شہر بھر میں پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات ہو نا شروع ہو گئے، گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب صوابی سے کراچی آنے والی تیز رفتار کوچ پھسلن کی وجہ سے سڑ ک کنارے چلنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بس میں سوار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔اس ضمن میں ایس ایچ او خان نوازنے بتایا کہ حادثے میں بس کا کنڈیکٹر 23سالہ داﺅد خان ولد منیر خان جاں بحق اور 5افراد35 سالہ ساجدہ بی بی، 70 سالہ داود خان، 54 سالہ نیاز محمد، 33سالہ نیاز رحیم اور 23سالہ عبدالرحیم زخمی ہوئے، متوفی کا آبائی تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے، فیروز آبادتھانے کی حدودکشمیر روڈ پر بارش کے سبب ہونے والی پھسلن سے تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا، سندھ ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے (آج ) اتوار سے بدھ تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کردی، آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر ، سندھ میں چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے، آئندہ 48گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، یورپ میں شدید سردی کے باعث پانچ مہاجرین ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کی وسطی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہوگا، چترال میں برفباری سے مختلف علاقوں سے آنے والی سینکڑوں مسافر گاڑیاں لواری ٹنل کے قریب پھنس گئیں، گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے گاڑیوں میں بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں، ٹنل انتطامیہ گاریوں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہی، مسافروں کا کہنا ہے کہ علاقے کا درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری ہے، دوسری جانب مزید برفباری کا امکان بھی ہے، ہزاروں مسافر شدید سردی میں گاڑیوں میں رات گذارنے پر مجبور ہیں، گاریوں میں ایمبولنسز بھی شامل ہیں جن میں مریض موجود ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے شدید برفباری کے باعث بند لواری ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، لواری ٹاپ پر پھنسے مسافر راستہ کھلنے کے بعد پانی منزل کی طرف روانہ ہوگئے، یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برف باری کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بوسنیا میں درجہ حرارت منفی 27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں، اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔ منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولتوں سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7 ہے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد75 ہو سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی برف جم کر برسی۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، مسلم باغ ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی ، زیارت میں جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی ہے وہاں 24گھنٹے سے گیس اور بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے عوام شدید سردی سے بے حال ہو کر رہ گئے ہیں بچے ،بوڑھے سب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں خبریں دفتر اسلام آباد میں کوئٹہ کے مکین فون کر کے دہائیاں دے رہے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اسی طرح بلوچستان میں اکثر مقامات اورسندھ میں چند مقامات پر بارش جبکہ اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمےات کی جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میںہفتہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں آج ہفتہ کے روز چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

چینی جنگی جہاز گوادر پہنچ گئے, مقابلہ کرنے کی تیاریاں

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے)کیلئے چین میں بنائے گئے 2 میری ٹائم گشتی جہاز گوادر پہنچ گئے ہیں۔ ان گشتی جہازوں کو پی ایم ایس ایس ہینگول اور پی ایم اس ایس بسول کا نام دیا گیا ہے اور پی ایم ایس اے کو ان جہازوں کی فراہمی سے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کے خلاف سمندری حدود کی سیکیورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔پاکستان اور چین اس وقت تقریبا 3 ہزار کلومیٹر لمبی اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مصروف ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت مزید بہتر ہو گی۔ اس راہداری کی تعمیر سے چین کو تیل کی فراہمی اور چینی مصنوعات کی مشرق وسطی اور افریقہ کو فراہمی کیلئے سستا راستہ فراہم ہو گا۔پاکستان نیوی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری کے تحت معاشی سرگرمیوں میں اضافے اورگوادر بندرگاہ کے آغاز کے باعث میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار اہم ہو گیا ہے۔ پاکستانی نیوی کے میرینز، پی ایم ایس اے کے گشتی جہاز اور عملہ اس وقت تمام بندرگاہوں کی حفاظت کرنے کیساتھ ساتھ پورٹ قاسم پر آنے والی ایل این جی کی سپلائی کو بھی مکمل تحفظ فراہم کر رہا ہے۔میری ٹائم کی سرگرمیوں میں بے مثال اضافہ اور سمندری حدود میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ روائتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیساتھ ساتھ ان خدشات کا مقابلہ بھی کیا جا سکے جو پاکستان کے روائتی دشمن کی جانب سے پیدا کئے گئے ہیں۔

طیبہ تشدد کیس, تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کرانے کی کوشش, اہم انکشاف

اسلام آباد(مظہر شیخ سے) طیبہ تشدد کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت، خفیہ ہاتھ کی طیبہ کیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی کو تبدیل کرنے کی کوشش ناکام، وفاقی وزیر داخلہ نے تبادلہ کی سمری رد کر دی تفتیشی ٹیم نے طیبہ کیس میں میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹس جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے پمز انتظامیہ کو خط لکھ دیاطیبہ کی فیس بک فرانزک رپورٹ کیلئے ایف آئی اے سے بھی رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی تفتیش میں ایک نیا موڑ دیکھنے میں آ رہا ہے خفیہ ہاتھ نے مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد کے ذریعے تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی کاشف عالم کو تبدیل کیے جانے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو بھجوا دی تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کسی اعلیٰ آفیسر کو تبدیل کرے طیبہ تشدد کیس میں کاشف عالم جیسے دیانتدار آفیسر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے وہ اسلام آباد میں ہی رہے گا دوسری طرف طیبہ تشدد کیس میں تفتیشی ٹیم نے طیبہ کے دعویدار والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی جلد از جلد فراہمی کیلئے پمزانتظامیہ کو خط لکھا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو 18جنوری تک سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے اسکے علاوہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے فیس بک کی فرانزک رپورٹ کیلئے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ طیبہ کی فیس بک پر تشدد کی تصاویر شائع کرنے والوں کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔

غلامی کی یاد تازہ, مالک ملازم کو بیڑیاں پہنا کر کام لینے لگا

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) فیکٹری مالکان نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے پیشگی دے کر ورکر کو زرخرید غلام بنا لیا،بیڑیوں میں جھکڑکرزبردستی 18 گھنٹے کام کروانا معمول بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے قصبہ چٹی شیخاں میںسرفراز بٹ ،عارف بٹ اور ذوالفقار بٹ نے اڑھائی سال قبل ماچھی کھوکھر کے 29 سالہ صداقت علی کو اپنے گلوز بنانے والے کارخانہ میں 1 لاکھ 70 ہزار روپے پیشگی دے کر80 روپے فی گلوز اجرت طے کر کے ملازم رکھا۔ اس دوران مذکورہ مالکان بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران جیرنٹرچلنے اور خراب ہو نے کے اخراجات بھی اس کی آمدن سے کاٹ لیتے جس پر اس نے تین ماہ قبل اس نے کام کرنے سے انکار کیا تو مالکان نے اسے زنجیروں سے باندھ لیا اور زبردستی 18 گھنٹے کام کرواناشروع کر دیا اور اس پر بیوی بچوں سے ملنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ رات کے وقت اس کے پاﺅں کی زنجیر کو چارپائی سے باند ھ دیتے۔ صداقت علی نے بتایا کہ مالکان اس کے پاﺅں کی زنجیروں کو نہ کھولتے ہیں صبح کے وقت مشین سے باندھ دیتے ہیں اور رات کے وقت چارپائی سے اور اسی حالت میں ہی مجھے تین وقت کا کھانا مشین پر فراہم کیا جاتا ہے اور بعض اوقات تھک کر مشین پر ہی سو جاﺅں تو تشدد کا نشانہ بناتے ہیںاور کئی کئی گھنٹے رفع حاجت کےلئے مالک کے آنے کا انتظار کر نا پڑتا ہے چونکہ زنجیر کی چابی مالک کے پاس جیب میں ہوتی ہے اس نے مزید بتایا کہ مالک میرے ساتھ غلاموں والا سلوک کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اڑھائی لاکھ روپے ادا کرو اور بیوی اور بیٹی سے ملنے جا سکتے ہو۔ میرے اہل خانہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں وہ اتنی بڑی رقم یکمشت اد انہیں کر سکتے جس کی بنا پر مالکان نے مجھے باندھ رکھا ہے اور اڑھائی ماہ سے میں فیکٹری سے باہر نہیں گیا۔صداقت علی نے مزیدبتایا کہ مالکان وصول کی گئی رقم کو بھی کھاتہ سے نہ نکالتے ہیں اور پیشگی کھاتہ میں بھی ہر ماہ اضافہ کر دیتے ہیں۔اس موقع پر صداقت علی کے والد ریاست علی نے بتایا کہ مالکان نے قبل ازایں میر ے 35 سالہ بھائی شناخت علی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا تھا جو کہ بعد ازاں انتقال کر گیااور مالکان نے اس کا جنازہ روک کر میرے سے 1 لاکھ6 ہزارروپے کی پیشگی وصول کی تھی۔مذکورہ مالکان نہ مزدروی ادا کر رہے ہیں اور نہ ہی میرے بیٹے کو رات کے وقت بیوی بچوں سے ملنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی بڑی پیشکش سامنے آگئی, اہم اعلان

نیویارک (اے این این ) اقوام متحدہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عالمی ادارے کے نئے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں،مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش برقرار،سیکرٹری جنرل جلد نواز اور مودی سے باضابطہ رابطہ کرینگے،بھی وہ عالمی لیڈروں سے رابطوں میں مصروف ہیں ،تھوڑا وقت لگے گا،ملیحہ لودھی کشمیر کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل کو تفصیلی بریفنگ دے چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین ڈیوریجک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عالمی ادارے کے نئے سربراہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے تعلق سے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ حال ہی میں سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے والے اینٹونیو گوٹیریس جنوب مشرقی یورپ میں واقع قبرص کا مسئلہ حل کرنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر مسئلے کے حل کیلئے کوششیں شروع نہیں کی ہیں؟سٹیفین ڈیوریجک نے بتایاانہوں نے یکم جنوری کو ہی اقوام متحدہ سربراہ کا عہدہ سنبھالا ، ان کا دنیا بھر کے سرکاری لیڈران کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، لیکن ابھی تک وہ سبھی لیڈران کے ساتھ گفت و شنید نہیں کرسکتے ہیں جن سے وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا نئے سیکریٹری جنرل کی بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ کشمیر کو لیکر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اینٹونیو گوٹیریس میں تنازعہ کشمیر یا دنیا کے کسی اور مسئلے کے حل کے حوالے سے دلچسپی کی کمی ہے۔ترجمان کا کہنا تھاسیکریٹری جنرل کو دفتر سنبھالے 12روز ہی ہوئے ہیں، وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے گفتگو کرچکے ہیں ، تاہم میری دانست میں ابھی تک وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ کشمیر سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال نہیں کرسکے، تو میں یہ کہوں گا کہ آپ انہیں تھوڑا وقت دیں۔ترجمان نے کہا کہ انتونیوگٹرریس کو کشمیر مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی کی کمی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں جبکہ وہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے باضابطہ بات چیت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرچکے ہیںتاہم مصروفیت کے باعث پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم سے تاحال رابطہ نہیں کر سکے ہیں تاہم اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ وہ کشمیر مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدہ صورتحال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ 6جنوری کو سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی تھی۔ادھر اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے کشمیر کے حوالے سے تازہ بیان کے بعد ہی پاکستان نے سیکریٹری جنرل کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی بریفنگ دی۔اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاتون مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اینٹونیو گوٹیریس کے ساتھ ملاقات کی۔

دوسرا ون ڈے میچ, آسٹریلیا نے” پاکستان“ کو ہدف دیدیا, شاہین تیار

میلبورن(ویب ڈیسک) کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرتے ہوئے 220رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کیلئے 221رنز درکار ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا لیکن جنید خان نے دونوں ابتدائی بلے بازوں کو 40 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 16 جب کہ عثمان خواجہ 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد عامر نے نئے آنے والے بلے باز مچل مارش کو پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ کر دیا جب کہ 86 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے ٹریوس ہیڈ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔عماد وسیم نے 128 رنر پر گلین میکسویل کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ 37 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ گزشتہ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے میتھیو ہیڈ دے رہے ہیں۔انجرڈ اظہر علی کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم کی کپتان کے فرائض محمد حفیظ انجام دے رہے ہیں۔ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

نیوز لیکس رپورٹ تیار, چوہدری نثار کا مخالفین کو بڑا جواب

کلر سیداں (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں اور فرقہ ورانہ تنظیموں کے درمیان فرق ہے ¾ہر چیز کو اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے؟ پیپلز پارٹی کا رونا دھونا جاری ہے ¾ الزامات کوئی اہمیت نہیں رکھتے ¾ پروفیسرسلمان حیدرکے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے ¾معاملے پر توجہ دیئے ہوئے ہیں ¾سب مغویوں کو بازیاب کرایا جائےگا¾ معاملات احسن طریقے سے حل ہوجائیں گے۔کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور ان کا رونا دھونا جاری ہے ¾پیپلز پارٹی کو ان سے جو تکلیف ہے اس سے سب واقف ہیں ¾ میں نے فقہی اختلاف پر بات کی تو ہنگامہ ہوگیا ¾میری تقریر پڑھے بغیر اس کے اپنے مطلب نکال لیے گئے جو کہ زیادتی اور ناانصافی ہے ¾ بہتر تھا میری سینیٹ کی تقریر کا جواب دیا جاتا ¾ہمارے ملک کا میڈیا آزاد ہے لیکن کچھ لوگ پیشہ ورانہ بددیانتی کرتے ہیں وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کیا ساجد نقوی یا موسوی صاحب کو دہشتگرد تنظیموں سے جوڑا جاسکتا ہے؟ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ پیپلزپارٹی کا کونسا لیڈر ہے جو اپنے دور میں کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے نہیں ملا؟ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ فرقہ ورانہ بنیادوں پر کالعدم قرار دی گئی جماعتوں کے لوگ اب بھی پاکستان میں موجود ہیں ¾ اگر کوئی اندھا یا گونگا بن کر بیٹھ جائے تو وہ کچھ نہیں کرسکتے اور دہشتگرد تنظیموں اور فرقہ ورانہ تنظیموں کے درمیان فرق ریکارڈ پر موجود ہے۔ سماجی کارکن سلمان حیدر کی گمشدگی پر انہوں نے کہا کہ سلام آباد سے پروفیسرسلمان حیدر کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے، اور ہم اس معاملے پر توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تمام لوگوں اور لاپتہ افراد کے لوحقین کو احساس ہونا چاہیے کہ یہ ایک سنجیدہ واقعہ ہے اور اس تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے تاہم ہم پوری کوشش میں ہیں کہ تمام مغوی جلد از جلد بازیاب ہوں تاکہ گھر پہنچ سکیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے سیکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے اور کچھ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اس کا اعلان ان افراد کی بازیابی کے بعد ہی کیا جائےگا لہذا لوگ کچھ یقین اور اعتماد کا اظہار کریں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ سب مغویوں کو بازیاب کرایا جائے گا اور معاملات احسن طریقے سے حل ہوجائیں گے۔ سانحہ کوئٹہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 جنوری کو اپنا جواب داخل کرادیں گے ¾ان کے وکیل نے انہیں وزارت داخلہ کی ساڑھے3سال کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے ¾ ہم سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے اور اگر عدالت نے اجازت دی تو رپورٹ سے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔ سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ ان کی بابر اعوان سے چھپی چھپائی یا پہلی ملاقات نہیں تھی، ان کا بابر اعوان سے ذاتی تعلق ہے وہ کسی بھی جماعت میں ہوں ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں جعلی کارڈ بلاک کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ پچھلے تین ساڑھے تین سالوں میں 32400 جعلی پاسپورٹس منسوخ کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے تیز ترین عدالتی نظام لارہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف حکومتی کوششیں سب کے سامنے ہیں فوجی عدالتوں سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جعلی شناختی کارڈ کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فقہ کی بنیاد پر اختلاف رکھنے والی تنظیموں کو دہشتگرد تنظیموں سے نہیں جوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہرچیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے،پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں،کیا علامہ ساجد نقوی کو دہشتگردی سے جوڑا جاسکتا ہے؟،علامہ ساجد نقوی جیسے لوگ محب وطن اور پاکستانی ہیں،میں نے کیا غلط بات کی۔ تنقید کا طوفان کھڑا کردیا گیا۔چوہدری نثار نے کہاکہ نیوز لیکس رپورٹ تقریباً تیار ہے،جلد حکومت کو مل جائے گی،مخالفین کے الزامات کی کوئی وقعت نہیں،اسلام آباد میںصرف پروفیسر سلمان حیدرگمشدگی رپورٹ ہے،اسلام آباد میں کسی اور کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ نہیں،کراچی آپریشن اور ملک میں امن و امان کے قیام کا کریڈیٹ نہیں لیا،ایک سیاسی جماعت ہر چیز کی ذمہ داری مجھ پر ڈالتی ہے موجودہ دور حکومت میں ساڑھے چار لاکھ غیر قانونی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے،جعلی شناختی کارڈ کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،جعلی شناختی کارڈ کے اجراءمیں ملوث افراد کو سزائیں دی جارہی ہیں،جعلی شناختی کارڈ کے حوالے 32ہزار 400غیرقانونی پاسپورٹ بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری, موٹر بائیکس ایمبولینس سروس آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںدیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد شہری اراضی کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ شہری اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کے بارے میں معلومات لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائےں گی۔ تاکہ جدید نظام کے تحت عوام کو اپنی اراضی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی اور اس اقدام سے اراضی کے معاملات میں شفافیت آئے گی،فراڈ،جعلسازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ تک رسائی کے ساتھ معلومات حاصل کرنے والے کی نشاندہی کا بھی میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا ایسا تاریخی اقدام ہے جس سے پٹوار کلچر ہمیشہ کیلئے دفن ہو گا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور صوبے کی تمام تحصیلوں میں جدید نظام کے تحت قائم خدمت سنٹرز عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام کو محنت کےساتھ اس طرح آگے بڑھانا ہے کہ عوام خود اس نظام کی افادیت کی گواہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اجلاس مےں خدمت سنٹرز کے انتظامی اختیارات متعلقہ کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خدمت سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدگی سے دورے کریں گے جبکہ خدمت سنٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے انٹیلی جنس اینڈ ویجیلنس ونگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سہولت کےلئے تمام خدمت سنٹرز پر بنک آف پنجاب کے کا¶نٹر قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہداےت کی کہ بنک آف پنجاب کے ساتھ تمام امورایک ہفتے کے اندر طے کرکے فوری طورپر اقدامات کےے جائےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے سکاٹ لےنڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے ملاقات کی۔ 10 موٹربائیکس ایمبولینسوں کا تحفہ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کو دےا اوران موٹر بائےکس اےمبولےنسوں کی چابی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دی۔وزےراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کی جانب سے موٹربائیکس ایمبولینس کے ذریعے زخمی شخص کو طبی امداد دینے اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ دےکھااورعملے کی مہارت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے موٹر بائیکس ایمبولینس کا تحفہ دینے پر حنظلہ ملک اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار موٹربائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس کا اجراءتمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائے گااور موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکیلئے عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنا بہت ضروری ہے۔ وزےراعلیٰ متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکے ساتھ آلات کی مرتب کےلئے موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیں اور موبائل ورکشاپس کو آﺅٹ سورس کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا اہتمام سکاٹ لینڈ سے کرایا جائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں امرےکہ کے قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو (Mr. Yuriy Fedkiw) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت کے ہیں اور توقع ہے کہ آنےوالے دنوں مےں پاک امرےکہ تعلقات کو مزےد فروغ حاصل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے یوحنا آباد میں ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورانہوںنے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورکو گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی شہزادہ محمد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
شہباز شریف

فوجی عدالتوں کی جگہ ”خفیہ عدالتیں“, حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حال ہی میں ختم کی جانےوالی فوجی عدالتوں کو نئی زندگی دینے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سیاسی اتفاق رائے کے حصول میں ناکامی کی صورت میں حکومت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے خفیہ ججز اور پراسیکیوٹرز کے ساتھ عدالتیں قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایسی عدالتوں کے قیام کی تجویز ہے۔ تاکہ دہشت گردی مقدمات کے بلا خوف وخطر تیزی سے فیصلے کئے جا سکیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی اس تجویز میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایسی عدالتوں کے ججز اور پراسیکیوٹرز کی شناخت راز میں رہے گی۔ تجویز کے مطابق یہ عدالتیں موجودہ انسداد دہشت گردی عدالتوں اور حال ہی میں اپنی میعاد مکمل کرنے والے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ 2014ءکو ضم کرکے قائم کی جائیں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جب تک دہشت گردی مقدمات کی سماعت میں ملوث ججز اور پراسیکیوٹرز کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاتا، دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی سرعت کے ساتھ منصفانہ سماعت نہیں ہو سکتی۔ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دو سالہ میعاد گزشتہ 7 جنوری کو مکمل ہو گئی۔ دسمبر 2014 ءمیں آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جنوری 2015ءکے پہلے ہفتے میں فوجی عدالتوں کے قیام عمل میں آیا تھا۔ ابتداءمیں زیادہ تر سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہ تھیں‘ لیکن انہیں اسے کڑوہی گولی سمجھ کر قبول کرنا پڑا کیونکہ کریمنل جسٹس سسٹم دہشت گردوں پر مو¿ثر انداز میں مقدمات چلانے اور سزائیں دینے میں ناکام رہا۔ 21 ویں آئینی ترمیم کی میعاد مکمل ہوجانے کے بعد حکومت نے ایک اور آئینی ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا‘ جس کے تحت فوجی عدالتوں کو ایک نئی زندگی دی جا سکے۔ سپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کر چکے ہیں لیکن ان میں سے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ایف) سمیت کچھ جماعتوں کے اپنے سنگین تحفظات ہیں۔ گوکہ سپیکر کو فوجی عدالتوں کے احیا کیلئے اتفاق رائے کی غرض سے 17جنوری کو ایک اور اجلاس کی توقع ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں فوجی عدالتوں تشکیل نو کی شدت سے مخالفت کا فیصلہ کیا۔ اخباری رپورٹس سے معلوم ہوتا ہےپیپلز پارٹی میں اندرون خانہ فوجی عدالتوں کے احیاءکی مخالفت پر اتفاق رائے ہے۔ حتیٰ کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اپنے پارٹی رہنماﺅں کو پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی بحالی کے خلاف سمیت مو¿قف اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز حکومت کے ایک وزیر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اب بھی پرامید ہیں کہ پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جما عتیں وسیع تر عوامی مفاد میں فوجی عدالتوں کی بحالی پر رضا مند ہوجائیں گی۔ تاہم ناکامی کی صورت میں حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ اور پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کو ضم کرکے نئے قانون کی اپنی تجویز کو آگے بڑھانا چاہتی ہے جس میں ججوں اور پراسیکیوٹرز کے نام۔۔۔ راز میں رہیں گے۔
خفیہ کورٹس

عمران کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا …. اہم وزیر کا ٹوئٹ

اسلام آباد ( صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان \صاحب،ڈیووس تو وزیراعظم ہی جائیں گے مگر خان صاحب آپ کی قابلیت تو صرف جھوٹ بولنا ہے ،جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیووس نہیں جاسکتے،عمران خان وزیراعظم کو درخواست کریں تو ڈیووس جانے کی خواہش پوری کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب خیبرپختونخوا کے عوام احتساب کمیشن ختم کرنے پر آپ سے حساب مانگ رہے ہیں آپ اس کا حساب دیں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم میں متوقع شرکت کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اکنامک فورم میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام پربات ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میاں صاحب وائٹ کالرکرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، شاید اسی وجہ سےورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلیے اہل ٹھہرے ہیں