تازہ تر ین

طیبہ تشدد کیس, تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کرانے کی کوشش, اہم انکشاف

اسلام آباد(مظہر شیخ سے) طیبہ تشدد کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت، خفیہ ہاتھ کی طیبہ کیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی کو تبدیل کرنے کی کوشش ناکام، وفاقی وزیر داخلہ نے تبادلہ کی سمری رد کر دی تفتیشی ٹیم نے طیبہ کیس میں میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹس جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے پمز انتظامیہ کو خط لکھ دیاطیبہ کی فیس بک فرانزک رپورٹ کیلئے ایف آئی اے سے بھی رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی تفتیش میں ایک نیا موڑ دیکھنے میں آ رہا ہے خفیہ ہاتھ نے مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد کے ذریعے تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی کاشف عالم کو تبدیل کیے جانے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو بھجوا دی تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کسی اعلیٰ آفیسر کو تبدیل کرے طیبہ تشدد کیس میں کاشف عالم جیسے دیانتدار آفیسر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے وہ اسلام آباد میں ہی رہے گا دوسری طرف طیبہ تشدد کیس میں تفتیشی ٹیم نے طیبہ کے دعویدار والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی جلد از جلد فراہمی کیلئے پمزانتظامیہ کو خط لکھا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو 18جنوری تک سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے اسکے علاوہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے فیس بک کی فرانزک رپورٹ کیلئے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ طیبہ کی فیس بک پر تشدد کی تصاویر شائع کرنے والوں کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain