کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) مارگلہ ہلز کے قریب مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر ایک قدم مزید آگے بڑھ گئی ہے۔
سی ڈی اے کو شارٹ لسٹ کی گئی دو مشترکہ کمپنیوں سے نظرثانی شدہ ڈیزائن اور اضافی مالی پیشکشیں موصول ہو گئی ہیں۔ تکنیکی جائزے کے بعد مالیاتی بولیاں پی پی آر اے کے ای-پیڈ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی، جنہیں آئندہ دنوں میں کھولے جانے کی توقع ہے۔
نیا اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ سہولیات میں اضافے کی جانب ایک اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

