تازہ تر ین

چوری چھپے باتیں سننے والا جھوٹا اور چغل خور ہے

خواب میں کوئی بات چوری سے سننا جھوٹ اور چغل خوری کی دلیل ہے۔ چوری سے سننے والا بادشاہ کے سامنے ناپسندیدہ ہوجائے گا اور جو شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ کسی کی بات کو کان لگا کر (یعنی چوری چوری) سن رہا ہے تو اگر وہ تاجر ہے تو بیع کے معاملہ کو فسخ کردے گا اور اگر حاکم ہے تو معزول ہوجائے گا اور اگر دیکھے کہ وہ کسی آدمی کی بات چوری چوری سن رہا ہے تو یہ شخص اس ٓٓٓٓٓٓٓٓکو رسوا کرنے اور اس کی آبرو ریزی کرنا چاہتا ہے۔ جو دیکھے کہ وہ بہت سی باتوں کو سنتا ہے اور سب سے اچھی بات کی پیروی کرتا ہے تو اس کو کوئی خوشخبری ملے گی اور اگر دیکھے کہ وہ کسی کی بات سنتا ہے لیکن دوسرے پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ گویا وہ نہیں سن رہا ہے تو ایسا شخص جھوٹا ہے اسے جھوٹ سےٓٓٓٓٓٓٓٓآٓٓٓٓٓ بچنا چاہئے۔ جب کوئی انسان خواب میں اس بیماری کو دیکھے تو یہ ذلت و رسوائی کی دلیل ہے۔ جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ کثرت کے ساتھ مانگتا ہے تو اسے علم نافع‘ ہدایت‘ دشمن سے امن اور رزق حلال کی دولت عطا ہوگی اور اگر وہ بیمار ہو تو بیماری سے شفا پائے گا۔ خاص طور سے جب کہ مرگی وغیرہ کا مرض ہو اور بسااوقات خواب میں پناہ مانگنا خیانت گر شریک سے حفاظت‘ نجاست سے طہارت اور کفر کے بعد اسلام کی دلیل ہے۔خواب میں استغفار کرنا‘ رزق کی کشادگی پر دلیل ہے اور جو شخص غیرنماز میں استغفار کرے تو یہ عمر میں زیادتی کی دلیل ہے اور کبھی استغفار کرنا نصرت و مدد اور مصائب کی دوری پر دلیل ہوتا ہے اور جو یہ دیکھے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگ رہا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے اور اس کو مال و اولاد‘ خادم اور جنتیں اور نہریں عطا فرمائیں گے۔ اگر دیکھے کہ وہ استغفار سے خاموش ہوا ہے تو وہ منافق ہے۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کوئی اس کو کہہ رہا ہے کہ مغفرت مانگ تو وہ عورت زنا کرتی ہے اور جو شخص دیکھے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگتا ہے تو اسے حلال مال اور اولاد نصیب ہوگی اور اگر دیکھے کہ گویا کہ نماز سے فارغ ہوا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگ رہا ہے اور اس کا منہ قبلہ کی طرف ہے تو اس کی دعا قبول ہوگی اور اگر اس کا منہ قبلہ کی طرف نہیں ہے تو وہ کوئی گناہ کرے گااور پھر اس سے توبہ کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain