Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    By Daily Khabrainمارچ 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    PSL
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے ایک بار پھر کراچی کے چاہنے والوں کو مایوس کیا اور کوئی بھی بیٹسمین خاطرخوا کارکردگی نہیں دکھاسکا جس کی بدولت ٹیم صرف مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز ہی بناسکے لیکن کراچی کنگز کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کی پوری ٹیم کو 82 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون اسمتھ اور آصف علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسمتھ صرف 8 رنز بناکر محمد عامر کا نشانہ بنے جب کہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بریڈ ہیڈن کو بھی عامر نے تیسری گیند پر ہی بولڈ کرکے واپس پویلین بھیج دیا جس کے بعد آصف نے کپتان مصباح کے ساتھ ملکر اسکور کو آگے بڑھایا لیکن مصباح بھی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ شین واٹسن بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے۔61 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین جانے کے بعد بظاہر میچ اسلام آباد کے حق میں دکھائی دے رہا تھا لیکن عماد وسیم اور اسامہ میر نے پچ پر ٹرن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے بیٹسمینوں کو نہ صرف پریشان کئے رکھا بلکہ 16 رنز کے فرق سے ان کے 4 کھلاڑی پویلین بھیج کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریشانی میں مزید اضافہ کیا۔ آصف علی کی مزاحمت بھی 39 رنز پر جواب دے گئی وہ اسامہ میر کا شکار بنے جب کہ شاداب خان  اور نیکولس پوران، ایک، ایک جب کہ محمد سمیع بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔عماد بٹ بھی 7 رنز پر سہیل خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، محمد عامر نے رومان رئیس کو آؤٹ کیا یوں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیتڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر اور اسامہ میر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کے اوپننگ بلے باز کرس گیل اور بابر اعظم نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن کرس گیل صرف 17 رنز ہی بناسکے جب کہ بابر اعظم 25 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان کمار سنگاکارا بھی 17 رنز تک محدود رہے۔ بعد میں آنے والے بیٹسمین سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور کوئی بھی بلے باز جارحانہ اننگز نہ کھیل سکا، شعیب ملک 25، روی بھوپارا اور عماد وسیم 14،14 جب کہ کیرون پولارڈ صرف 5 رنز بناسکے۔اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ شین واٹس اور محمد سمیع نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔قواعد کے مطابق پہلے پلے آف کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹر براہ راست فائنل تک پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی ہے اور اب فائنل کا ٹکٹ کٹانے کے لئے جمعہ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

      پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.