تازہ تر ین

فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو وظائف دئیے جائےں

لاہور (شوبز ڈیسک ) بہا ر بےگم نے کہاکہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنر مندوں کے وظائف بھی مقرر کئے جائےں ،انڈسٹری کی حالت زار سے صرف فنکار نہیں بلکہ اس سے وابستہ مختلف شعبوں کے لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنکاروں کےلئے تو وظائف مقرر کردئیے گئے ہےں مگر فلم انڈسٹری کے غرےب ہنر مندوںکو یکسر نظر انداز کردےاگےاہے ۔حالانکہ ان کے بغیر فلم انڈسٹری ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتے ۔فلم انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے یہ طبقہ کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔مےری وزےراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے اپےل ہے کہ غرےب ہنرو مندوں کے لئے بھی وظائف مقرر کئے جائیں۔جبکہ اس حوالے سے صوبائی وزےر اطلاعات و نشریات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کے وفود نے ملاقاتوں میں کبھی بھی ان ہنر مندوں کا ذکر نہےں کےا تاہم اب یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے انہیں بھی اس فہرست میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain