Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منی لانڈرنگ کا پول کھل گیا ، کرپشن کی غضب کہانی

    By Daily Khabrainمارچ 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    corruption
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قانونی تجارت کی آڑ میں پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول سٹرٹیجی رپورٹ میں کہا گیا کہ بظاہر قانونی تجارت کی آڑ میں کالا دھن سفید کرنے کا عمل (ٹی بی ایم ایل) اس وقت منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کےلئے سرمائے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے کیونکہ اسی سے ایک ملک کی دولت کسی دوسرے ملک میں غیرقانونی طور پر منتقلی کی جاتی ہے اور اسی وجہ سے ملکوں کی معیشت کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ منی لانڈرنگ کے معاملے میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جس کی معیشت کو ہر سال اسی نوعیت کی منی لانڈرنگ کے باعث 51 ارب ڈالر سے زیادہ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی معیشت بھی تجارت کی آڑ میں کی جانے والی منی لانڈرنگ کے منفی اثرات سے محفوظ نہیں جسے ہر سال اس بنا پر 10 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق ٹی بی ایم ایل کی وجہ سے چینی معیشت کو 139 ارب ڈالر، روسی معیشت کو 104 ارب ڈالر اور میکسیکو کی معیشت کو 52.8 ارب ڈالر کے سالانہ خسارے کا سامنا رہتا ہے۔ رپورٹ میں افغانستان سے متعلق باب میں کہا گیا کہ افغانستان میں افیون سب سے زیادہ کاشت ہوتی ہے اور اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی غیرقانونی رقم نہ صرف منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجی جاتی ہے بلکہ یہی دولت دہشت گردوں کو سرمایہ فراہم کرنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ افغانستان میں سرکاری سطح پر بدعنوانی اس منی لانڈرنگ کا راستہ روکنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کو منی لانڈرنگ روکنے کے ضمن میں غیرمو¿ثر اقدام قرار دیتے ہوئے اس رپورٹ کے مرتبین کو شکایت ہے کہ بھارتی حکومت کے ماتحت مالیاتی اداروں نے ان کے ساتھ مناسب تعاون نہیں کیا۔ اس شکایت کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ بھارت میں منی لانڈرنگ کی اصل صورتحال اس رپورٹ میں دیئے گئے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ گھمبیر ہے جسے سرکاری طور پرچھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
    منی لانڈرنگ

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی

    کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.