Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترقیاتی کاموں کی آڑ میں حکومت کا خوفناک اقدام

    By Daily Khabrainمارچ 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور  (خصوصی رپورٹ) لاہور کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے شہر کے چند قدیم درختوں کو جوبچہ پھاٹک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران کاٹے جانے سے بچا لیا جائے۔ مغلپورہ، تاجپورہ، ہربنس پورہ، صحافی کالونی، فتح گڑھ، تاجپورہ کے مکینوں محمداسلم، خالد علی، انعام الحق سجاد منیر، عظیم الدین، ندیم احمد، منصور الحق نے ایک سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ان کے شہر کو پرندوں کی چہچہاہٹ سے محرم نہ کیا جائے۔ ان شہریوں کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے اسی جگہ پر بلند و بالا درختوں کا ایک گنجان سلسلہ تھا۔ ان درختوں پر طوطے، چڑیا، رنگ برنگے پرندے چہچہاتے اور گلہریاں پھدکتی پھرتی تھیں۔ مگر پھر مغلپورہ انڈر پاس اور اوورہیڈ برج کے منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے گھنٹے درختوں کے دریا اوورہیڈ برج کے گارڈرز بنائے گئے اور پھر ان گارڈرز کو ”لفٹ“ کرنے کیلئے بیشتر بڑے بڑے درخت کاٹ دیئے گئے۔ اب گریفن کالونی سے رائل پام تک انڈر پاس بنایا جا رہا ہے۔ بے شمار درخت کاٹے جا چکے ہیں‘ تاہم پیر صادق کے مزار سے متصل برگد کا پرانا درخت ابھی تک آرا چلنے سے بچا ہوا ہے۔ اگر تھوڑی سی کوشش کی جائے تو یہ درخت بچایا جا سکتا ہے اور انڈر پاس کے عین اوپر یہ درخت خوبصورت نظارہ ہوگا۔ اسی طرح جوبچہ پھاٹک سے آگے محکمہ آبپاشی کے وسیع کمپاﺅنڈ میں موجود دو درخت ابھی تک نہیں کاٹے گئے۔ یہ دونوں درخت انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ٹریفک چالو رکھنے کیلئے بنائی جانے والی متبادل سڑک کے درمیان میں ہیں۔ اگر یہ درخت سڑک کے درمیان موجود رہیں اور 3، 4 ماہ ٹریفک ان کے دونوں اطراف سے گزرے تو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ سروے میں بزرگوں سے زیادہ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ درخت کتنے ضروری ہیں‘ اس بارے حکومت نے گزشتہ ماہ خود بینرز لگائے تھے۔ محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری کیلئے لگائے جانے والے بینر میں درختوں کی اہمیت سے آگاہ کیا تھا۔ درخت کتنی آکسیجن دیتے ہیں‘ سایہ دیتے ہیں‘ ماحول سے آلودگی کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اگر حکومتی بینرز پر لکھے یہ سب الفاظ درست ہیں تو حکومت سے درخت لگانے کے ساتھ پرانے درختوں کو بھی بچانے کی مہم شروع کرے۔
    درخت ختم

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش

    پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.