Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گستاخانہ مواد کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چودھری نثار کا اعلان

    By Daily Khabrainمارچ 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan addressing Press Conference at Punjab House Islamabad on 28 March 2017.
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شہر اقتدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ مواد کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چند دن میں پینتالیس ویب سائٹس بلاک کر دیں، ایف بی آّئی نے بھی مسئلے پر کام کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، عرب لیگ اور او آئی سی کو بھی خطوط لکھ دیئے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ اب ویزوں کا اجرائ پوشیدہ نہیں ہو گا، سفارت کاروں کو بھی ایک سال کی توسیع ملے گی، امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے اجازت دے دی۔
    ویزوں کا معاملہ انتہائی حساس ہوتا ہے، مگر گزشتہ ادوار میں ویزوں کو بندر بانٹ بنا دیا گیا جو کہ انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپوزیشن لیڈر تھا تو اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، پچھلے ادوار میں ناکوں پر کئی غیرملکی پکڑے گئے جن کے پاس ویزے نہیں تھے، مگر انہیں چھوڑ دیا جاتا تھا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ماضی کی دونوں حکومتوں نے اس حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا، کئی لوگوں کو بغیر ویزے کے مخصوص ایئرپورٹ سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے اندر 300 سے 400 گھروں کا کسی کو علم نہیں تھا، غیرملک میں سکیورٹی ایجنسی کی اجازت کے بغیر ویزوں کا اجرائ کیا گیا مگر میں نے آ کر اس نوٹیفیکشن کو کینسل کر دیا تھا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ غلط کاریوں کا راستہ بند کر دیا ہے، اب پاکستان میں کوئی بغیر ویزے کے داخل نہیں ہو سکتا اور مادر پدر آزادی کی اب کسی ایئرلائن کو اجازت نہیں ہو گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014ئ میں جب نوٹیفیکشن سامنے آیا تو اسے کینسل کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سسٹم لا رہے ہیں، تمام ویزوں کی درخواستیں آن لائن دی جائیں گی، کوئی بھی شخص ویزے کے لئے درخواست دے گا تو ریکارڈ موجود ہو گا۔ وزیر داخلہ کا امیگریشن کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا اعلان، کہتے ہیں وزیر اعظم ہاو¿س سے منظوری لی جائے گی۔
    وزیر داخلہ نے بتایا کہ آفیشل ڈپلومیٹ کو ایک سال کا ویزہ اور باقاعدہ سکیورٹی کلیئرنس دی جاتی ہے، ملک میں اچھے کام کا کوئی نوٹس نہیں ہوتا، اسلام آباد میں 400 گھر معلومات دینے کے لئے تیار نہیں تھے، پریشر کے باوجود 400 گھروں کا ریکارڈ اکٹھا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 400 گھروں میں سے 40 گھر ڈپلومیٹس کے تھے جو چلے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کسی کو پاکستان کی سکیورٹی کا احساس نہیں تھا، بھیڑ چال مچی تھی، اپنے ساڑھے تین سالوں کا ذمہ دار ہوں، ملک کو بنانا ری پبلک کی طرح استعمال نہیں کر رہے۔
    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جتنی فیس کوئی ملک پاکستانی پاسپورٹ پر عائد کرتا ہے، اتنی ہی اس ملک سے لی جائے گی، اب پاکستان میں آنے والے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی آتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس حوالے سے اندر سے بھی پریشر آئے لیکن صحیح لائن متعین کر دی ہے، ایک ایک ویزے کو خود دیکھتا ہوں، یہ انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.