کوچ سے جھگڑاسہیل کے ٹیم سے اخراج کاسبب قرار

لاہور(نیوزایجنسیاں)پی ایس ایل کے بہترین باو¿لر سہیل خان جن کے بارے کہا جارہا تھا کہ ان کو دور ہ ویسٹ انڈیز کے لئے اس لئے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ فٹنس پر پورا نہیں اترتے تھے جبکہ سہیل خان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں لی تھی۔مگر اب ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ باو¿لر سہیل خان کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر نہیں کیا گیابلکہ ان کو اس وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ ان کا ایک قومی کوچ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اور انہوں نے کوچ کو کھری کھری سنادی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سہیل خان کو قومی کوچ سے پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران اس بات پر جھگڑا ہوا کہ کوچ نے سہیل خان کو کہا کہ باو¿لنگ ٹھیک سے کراو¿ جس پر سہیل خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہی کرارہا ہوں اور دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور کوچ نے کہا کہ میری بات مانو ورنہ دیکھ لوں گا۔ جبکہ سہیل خان نے بات نہ مانی۔بات نہ ماننے پر کوچ نے کہا کہ دیکھتا ہوں کہ تم ٹیم میں کیسے آتے ہو۔کوچ نے سہیل خان کو دھمکایا اور ٹیم سے نکالنے کا کہا۔اب کہا یہ جارہا ہے کہ فاسٹ باو¿لر کوٹیم سے نکالنے کی وجہ فٹنس مسائل نہیں بلکہ یہ جھگڑا ہی ہیں۔یاد رہے کہ سہیل خان نے پی ایس ایل میں 16 وکٹیں لی تھی مگر انہیں ٹی 20 کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔

اپنے کھیل کو اب زیادہ بہتر طور پر سمجھنے لگا ہوں

گیانا(یواین پی)پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں 91 رنز کی ناقابل شکست اور فتح گر اننگز تخلیق کرنےوالے بیٹسمین جیسن محمد کا کہنا ہے کہ اوہ اب اپنے کھیل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے لگے ہیں اور انہیں ماضی کے مقابلے میں زیادہ پختگی محسوس ہورہی ہے۔ ناقابل شکست 34 رنز بنانے والے ساتھی بیٹسمین ایشلے نورس کے ساتھ مل کر پاکستان کے ہدف 309 رنز کو عبور کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کے بعد سے ان کا کھیل مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی اعتماد کے سہارے انہوں نے اے ٹیم کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور اب وہ اپنے کھیل کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں جس میں انہیں ماضی کے برعکس پختگی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انہیں مختلف قسم کے حالات میں بیٹنگ کرنا آگئی جو انہیں بہت آگے تک لے جائے گی۔ جیسن محمد کے مطابق انہیں اپنے اسٹروکس کھیلنے سے قبل خود کو کریز پر سیٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ان کی یہ اننگز بہت اچھی رہی حالانکہ جلد بیٹنگ آنے کے سبب انہیں رن ریٹ اور دیگر اہم باتوں کا دباو¿ بھی سہنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کریز پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور جب اسٹروکس کھیلنے کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے اپنا کام کر دکھایا کیونکہ وہ ایسے بیٹسمین ہیں جو اننگز کے دوران اپنی سی کوشش کرنے کے بعد وقت آنے پر جارحانہ اسٹروکس کھیل سکتے ہیں اور اس میچ میں بھی پاکستان کیخلاف ان کی یہی حکمت عملی پوری طرح کامیاب رہی۔

وسیم کی پہاڑوں میں ہائیکنگ کی تصویرنے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں )پاکستان کے سابق سٹار آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے گزشتہ روز اسلام آباد کے پہاڑوںپر ہائیکنگ کی تصویر جاری کی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،لوگوں نے لیجنڈ کرکٹر کو خوب داد دی جبکہ کئی لوگ 50سالہ کرکٹر کی فٹنس دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اسلام آباد کے پہاڑوں پر ہائیکنگ کی تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے بہت پیار کرتا ہوں کیونکہ یہ ایڈونچر ز سے بھر پور ہے۔وسیم اکرم نے بتا یا کہ آج صبح اسلام آباد میں واقع پہاڑ پر ہائیکنگ کی ،انہوں نے ایڈونچر سے بھر پور پاکستان کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔

فیصلہ صرف میرا ہی چلتا ہے

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کےلئے اچھا ہے۔مصباح الحق کے ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں، یونس اورمصباح کی جگہ نوجوان بیٹسمین لے لیں گے، بورڈ میں تعاون نہیں بگڑ رہا نجم سیٹھی ہوں یا سبحان رائے سب کی لیتا ہوں مگر فیصلہ میرا ہی چلتا ہے،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی سرفراز ہی ہونگے امید ہے وہ کامیاب کپتان ثابت ہونگے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آپ لوگ پرانی کرکٹ کھیل رہے ہیں اب پرانی کرکٹ چھوڑیں اور نئی کھیلیں، اسلئے پھر میں نے خود بلا کر اظہر علی کو کپتانی سے ہٹایا اسلئے اس نے کوئی احتجاج نہیں کیا ، سرفراز احمد اچھا اور جارحانہ کپتان ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہت مقبول ہو رہی ہے ، ٹیسٹ ٹیم کے بھی سرفراز ہی کپتان ہونگے امید ہے وہ کامیاب کپتان ثابت ہونگے ، آئی پی ایل کے دوران دنیا میں کرکٹ رک جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں بورڈز کو ہے، بھارت سے سیریز ہو تو انفراسٹرکچر کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے۔ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے بہت زیادہ مالی نقصان ہو رہا ہے ہر پاک بھارت سیریز 100 ملین ڈالر کی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کے خلاف برطانوی پولیس اقدامات کر رہی ہے باقی پلیئرز نے اسپاٹ فکسنگ سے انکار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ میں تعاون نہیں بگڑ رہا نجم سیٹھی ہوں یا سبحان رائے سب کی لیتا ہوں مگر فیصلہ میرا ہی چلتا ہے۔پاکستان میں سپاٹ فکسنگ قانوناً جرم نہیں ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ پرانی ہو گئی اسے ری اوپن نہیں کرنا چاہتے۔ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کے لئے اچھا ہے۔ پی سی بی کی بیورو کریسی ایماندار ہے سفارشی نہیں ہے۔ مصباح الحق کے ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یونس اورمصباح کی جگہ نوجوان بیٹسمین لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبحان احمد اور اسد مصطفی ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

گیانا(ویب ڈیسک ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 74 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سرفراز الیون نے مقررہ 50 اوورز میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے این لیوس اور چیڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا اوردونوں بلے بازوں نے جارحانہ کھیلنے کی کوشش کی ہی تھی کہ 22 کے مجموعی اسکور پر والٹن 13 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جس کے بعد لیوس بھی 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شائی ہوپ 15، کیرن پوویل 11، جوناتھن کارٹر 12 اور جیسن محمد ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایشلے نرس 44، دیوندرا بشو16 اور الزیری جوزیف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 5، محمد حفیظ 2، محمد عامر، شاداب خان اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر سنچری بنانے والے بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس سے قبل گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور دونوں بلے باز بالترتیب 5 اور 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ابتدائی 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور محمد حفیظ کی جانب سے محتاط انداز میں اسکور پر رنز بنانے کا سلسلہ جاری رہا لیکن روایتی طور پر محمد حفیظ وکٹ بچاتے بچاتے 113 کے مجموعی اسکور پر 50 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک 9 اور کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔چھٹی وکٹ پر بابراعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 99 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ بابراعظم 3 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 اورعماد وسیم 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریل نے 2، الزاری جوزیف، دوندرا بشو اور ایشلے نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پیٹرسن نے پی ایس ایل کے سوال پرشاستری کی بولتی بندکردی

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) بھارتی سابق کھلاڑی روی شاستری نے اپنے پروگرام میں کیون پیٹرس کو دعوت دی ،اسی دوران کیون پیٹرسن نے جب پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے انتہائی خوشگوار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شارجہ میں لاہور قلندر کے ساتھ ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز اور مشکل تھا لیکن ہم اس میں کامیاب ہوئے۔کیون پیٹر سن کے منہ سے پی ایس ایل کی تعریف سن کر روی شاستری کے ’کانوں ‘سے دھواں نکلنے لگ گیا اور انہوں نے فوری بات چیت کے روخ کو دوسری جانب موڑنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کیون پیٹرسن سے پوچھا کہ ’آپ بگ بیش لیگ ‘بھی حال ہی میں کھیل کر آئے اس کے بارے میں بتائیں۔جس پر کیون پیٹرسن نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پی ایس ایل کھیلی ہے اور میں اسی پر بات کرنے جار ہاہوں۔کیون پیٹرسن کی یہ بات سن کر روی شاستری خاموش ہو گئے۔

الیکشن ڈرامہ ناکام, بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10کشمیری شہید

سری نگر،جموں،اسلام آباد(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 نہتے کشمیریوں کو شہید اور110 کو زخمی کر دیا ہے شہید ہونے والوں میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمد، شبیر احمد شامل ہیں اتوار کے روز بھارتی پا رلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی الیکشن کے انعقاد کے خلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہوئے کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ عملہ کی گاڑیوں پر پتھرا ﺅ کیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں ادھر وادی میں انٹرنیٹ کی سہولیات معطل ہے وادی میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کے باعث لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے جگہ جگہ اور گلی محلوں میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے پاکستان نے بھی بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمان کی سری نگر نشست پر انتخابات کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ فیضان سمیت8نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔15سالہ فیضان احمداور محمد عباس نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چرارشریف میں ڈلون کے مقام پر شہید کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمد اور شبیر احمد شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سرینگر، بڈگام اور گاندر بل کے اضلاع میں اتوار کو بھارتی پا رلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی الیکشن کے انعقاد کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال رہی ۔ مقبو ضة کشمیر میں دو پارلیمانی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران سخت ہڑتال رہی اور جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہوئے۔بڈگام میں کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ مراکز اور پولنگ عملہ کی گاڑیوں پر پتھرا ﺅکیا۔ کئی مقامات پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاحالیہ ہفتوں کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کے باعث لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے اور پولنگ مراکز میں خال خال ووٹرز ہی دیکھے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق صبح دس بجے تک صرف ایک فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔پولنگ سٹیشن سنسان پڑے ہیں تاہم حکام کو امید ہے کہ دوپہر بعد لوگ آئیں گے۔۔ اس نشست کے لیے بارہ لاکھ ساٹھ ہزار ووٹرز کا اندراج ہوچکا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو حساس یا حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ اس نشست کے لیے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ سمیت نو امیدوار میدان میں ہیں۔انتخابات کے دوران اضافی سکیورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ کی سبھی طرح کی سہولیات معطل ہیں۔ حکومت ہند نے پہلے ہی 20 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو پولنگ مراکز کی نگرانی کے لیے تعینات کیا تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر قومی ترانے کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا اب کی بار اسلامی یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارتی ترانہ پڑھنے سے انکار کر دیا ۔ادھر پاکستان نے بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم فوری رکوائیں۔ دریں اثناء مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور کشمیری رہنماﺅں نے اسلام آباد میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں گن پوائنٹ پر انتخابات دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے معاشی و سیاسی پیکج آزادی کا متبادل نہیں ہو سکتے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے ، مسئلہ کشمیر پر بیرون ممالک بھیجنے جانے والے وفود میں کشمیری رہنماﺅں کو بھی شامل کیا جائے ،گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کے متعلق کشمیر ی رہنماﺅں کی رائے کو اہمیت دی جائے،مودی کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے تحریک چلائی جائے ،ورلڈ اکنامک فورم میں مقبوضہ کشمیر کے وسائل کے بھارت کے ہاتھوں ناجائز استعمال اور کشمیر یوں کی محرومیوں کی بات کی جائے ، کشمیر کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے اور کشمیری رہنماﺅں کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انٹر نیشنل کشمیررائٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے برطانیہ کے ہاﺅس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد ، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سید ظفر علی شاہ، حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی ،حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک،تحریک آزادی جموں کشمیر کے چئیرمین مولانا عبدالعزیز علوی، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمود احمد ساغر و دیگر نے خطاب کیا ۔ کشمیر کانفرنس کی نظامت چئیرمین انٹر نیشنل کشمیررائٹس کمیشن پاکستان رائے محمد نواز خان کھرل نے کی ۔برطانیہ کے ہاﺅس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمدنے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ، تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہر کوشش کر رہا ہے ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں فنڈنگ کر رہا ہے نہ ایل او سی کے پار جاتا ہے ، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے یکطرفہ فیصلے کے مخالف ہوں اسے علیحدہ صوبہ بنانا تحریک کوتوڑنے کے مترادف ہو گا ، برطانیہ کو بھی چبھ رہا ہو گا کہ حکمرانوں نے اپنی کرسی بچانے کے لیے کشمیر کے موقف پر کمزوری اختیار کر رہی ہے ،مولانا فضل الرحمن مسئلہ کشمیر کے لیے فٹ نہیں ہیں اگر کشمیر ہماری ترجیحات میں نہیں تومسائل پیدا ہوں گے اگر مسئلہ کشمیر پر آپ سنجیدہ ہوں تو آپ کو یسین ملک اور کشمیریوں کی حمایت کرنا ہو گی ، مسئلہ کشمیر پر بیرون ممالک جو وفود بھیجے گئے ان میں ایک بھی کشمیری نہیں تھا انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے ، مودی کے بعد یوگی بھی وزیر اعلیٰ بن گیا، بھارت بھاری مقدار میں گائے کا گوشت برآمد کرتا ہے لیکن بھارتی مسلمانوں اور مسیحیوں کو گوشت کھانے کی اجازت نہیں ہے حافظ عبدالرحمن مکی مرکزی رہنما جماعة الدعوة نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیر کا مسئلہ بہت بگڑ گیا ،بھارت نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھایا ،پاکستان کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سستی دکھائی ،انہی کمزوریوں کی وجہ سے بھارت جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے میں کامیاب ہو ا، ملک میں کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث عالمی سطح پر ہمارا موقف بہت کمزور ہے ،ہماری حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر نہیں ہے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر بھارت کو پسندیدہ ملک ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور تجارت و دوستی کو ترجیح دی جا رہی ہے ، دنیا اگر بڑی جنگ سے بچنا چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا اگر بھارت اپنی جارحیت بند نہیں کرے گا ۔

یونس کو بھی ریٹائرمنٹ پر زبردست داد تحسین

اسلام آباد(آئی این پی)یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر سینئر اور جونیر کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، کسی نے بے داغ کیر یئر پر مبارکباد دی تو کوئی شخصیت کے گن گاتا نظرآیا،لر شعیب اختر نے یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے ایمانداری اور بے لوث خدمات کے عوض ان کو ‘یونیک خان’ کا نام تجویز کردیا۔تفصیلات کےمطابق ایک طویل عرصے بعد کسی قومی کر کٹر کو شان کے ساتھ رخصت ہوتے دیکھا والدہ کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر تھے تو کرکٹرز کی زبان پر یونس کی تعریف۔ جونیرز کا کہنا تھا کہ کیریئر کے ہر موڑ پر یونس خان کی مدد ہمیں حاصل رہی۔ یونس خان کی زندگی کے اس اہم فیصلے کے موقع پر ان سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس بات کا ثبوت تھی کہ یونس خان لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا جانتے ہیں۔ جبکہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کہا کہ یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے ایمانداری اور بے لوث خدمات کے عوض ان کو ‘یونیک خان’ کا نام دیا جانا چاہیے۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یونس خان عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایسے فخر کے ساتھ ملک کی نمائندگی کرنے پر یونس خان کا شکریہ۔’

یونس کو مزید2 سال ٹیم کےساتھ رہنا چاہیے

لاہور( این این آئی) سابق کپتان عامر سہیل نے یونس خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح کے جانے کے بعد انہیں مزید دو سال تک کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ یونس خان منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں موجودہ حالات میں جب مصباح الحق ریٹائرمنٹ لے کر جارہے ہیں تو بورڈ کو انہیں بٹھا کر قائل کرنا چاہیے کہ وہ کم از کم مزید دو سال تک ٹیم کے ساتھ رہیں تاکہ ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی ان سے سیکھ کر ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ عامر سہیل نے کہا کہ یونس خان نے کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کیا جو سب کےلئے فخر کی بات ہے۔

مصباح اور یونس انضمام کو مشکل میں ڈال گئے

لاہور(نیوز ایجنسیاں) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈرز کی کمی کا سامنا ہے جب کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اورٹیم میں دونوں سینئر پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈرز کی کمی کا سامنا ہے، اب ہمارے پاس عبدالرزاق اور اظہر محمود کے لیول کے آل راﺅنڈرز موجود نہیں ہیں تاہم سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر ہیں انہیں ہی وکٹ کیپنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں جب کہ ٹیم میں دونوں سینئر پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی۔انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیے، ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، بولرز کی کارکردگی فکر کی بات ہے، امید ہے گرین شرٹس کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں سابقہ کارکردگی کو بھی مدنظر رکھتا ہوں جب کہ اس میں ٹیم کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ایک سیریز میں 7، 8 نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا آسان نہیں تھا، کارکردگی پر منتخب کیا گیا۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔چیف سلیکٹرنے کہا کہ یونس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا اور اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے،یونس اور مصباح کی جگہ جلدپرنہیں کی جاسکے گی اور ان کے متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ضرورت دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرتے ہیں،سکور نہیں ٹیم کی ضرورت دیکھ کرکھلاڑی دیکھ کر سلیکشن کی جاتی ہے،اگر سکور دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرنا ہے تو سلیکٹر کی ضرورت نہیں۔سابق کپتان کا آخر میں کہنا تھا کہ ایک سیریز میں 8 نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا آسان کام نہیں تھا،دیگر کھلاڑی لوپ میں ہیں جہاں ضروری پڑی استعمال کریں گے،احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دی اور یہ بات ٹھیک ہے کہ ٹیم کو عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل راو¿نڈر کی ضرورت ہے۔