ڈان لیکس کا فیصلہ, پرویز رشید کیلئے خوشخبری کا باعث؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد سابق وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید کی بے گناہی ثابت ہونا یقینی ہے لہٰذا انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مقرر کیا جائے گا۔ یہ سیٹ اس وقت بھی خالی ہے کیونکہ محترمہ مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ہیں۔ پرویز رشید وزیراعظم نواز شریف کے جان نثاروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن سے پہلے لازماً ان کی خدمات دوبارہ حاصل کی جائیں گی۔

گلوکار نہ ہوتا تو بھانڈ یا قصائی ہوتا

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستان کے راک سٹار علی عظمت نے کہا ہے کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو بھانڈ یا قصائی ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ساتھی گلوکاروں کے این جی اوز بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا این جی او بنانے پر میرا ضمیر کبھی مطمئن نہیں ہوا ، گٹارسکول چلا رہا ہوں ، یہی میری این جی او ہے۔ انہوں نے کہا اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو بھانڈ یا قصائی ہوتا کیونکہ نوکری میں نہیں کر سکتا۔ راک سٹار نے کہا کہ میری ذاتی زندگی میں میر ی بیٹیاں مجھے سب سے زیادہ پیاری ہیں ، وہ مجھے بابا آپی کہتی ہیں اور چھوٹی بیٹی مجھے بابا بڈھا کہتی ہے۔ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد زندگی کو ایک مقصد مل گیا ورنہ اس سے پہلے بے فکری کی زندگی گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ والوں سے کبھی کوئی پیسے نہیں ملے ، ہمیشہ میوزک بزنس مینوں نے ہمارا استحصال کیا ہے۔ اپنی محبتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک درجن سے زیادہ ہی عشق کرچکا ہوں ، انہوں نے کہا کہ مجھے جمہوریت سے نفرت ہے ، ہر ملک کی حکومت ایک ہی طرح کی چیز ہے سب لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بینک میں پیسے نہیں رکھتا اور نہ میں کبھی سود لیتا ہوں اور نہ دیتا ہوں۔

اداکارہ جیا بچن نے گذشتہ روز 69 ویں سالگرہ منا ئی

ممبئی(شوبز ڈیسک )معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، پہلے سنیل گرور نے اختلافات کے باعث ان کا پروگرام چھوڑا تو اب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی پروگرام کے میزبان کو کھری کھری سنا دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں، پہلے ساتھی اداکارسنیل گرور سے جھڑپ نے شو کو نقصان پہنچایا اور اب شو پر آنے والے مہمان بھی کپل شرما کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔

پاکستان میں اچھی تفریحی فلموں کی کمی ہے

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے جس نے اب بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنالی ہے یہی وجہ ہے اس میں نئے لوگوں کی آمد تیزی سے جاری ہے جو نہایت حوصلہ افزاہے۔ان خیالات کا اظہار زیرتکمیل فلم ”رہبرا“کی پروڈیوسر سائرہ افضل، ڈائریکٹراامین اقبال اور اداکار احسن خان نے”خبریں‘سے ملاقاتمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروڈیوسرسائرہ افضل نے بتایا کہ میں پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہوں اور کئی سالوں سے امریکہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کررہی ہوں ،مجھے کبھی بھی فلم سے دلچسپی نہیں رہی لیکن حالیہ چندسالوں میں بننے والی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ملک میں اب کس قدر بہترین کام ہورہا ہے ،جب پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تعریف ہوتی ہے ہم سب کا سرفخرسے بلندہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے بتایا کہ میں پاکستان فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لئے نہیں بلکہ ایک جذبہ اور جنون لے کر آئی ہوں کیونکہ میری خواہش ہے کہ شائقین کو ایک بہترین فلم بناکر دوں جو ہر طرح سے ایک مکمل فیملی تفریحی فلم ہوگی۔سائرہ افضل نے بتایا کہ جب میں نے فلم بنانے کے بارے میں سوچاتو اس وقت مختلف چیزوں کے بارے باقاعدہ ریسرچ کی جس کے بعد ڈائریکشن کے لئے امین اقبال کا انتخاب کیا کیونکہ میں نے ان کے بنائے ہوئے کئی ڈرامے دیکھے ہوئے تھے۔میں سمجھتی ہوں میرے ذہن میں جس طرح کی فلم بنانے کا خواب تھا وہ صرف امین اقبال ہی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح فلم کے ہیرو کے طورپر احسن خان میری اولین ترجیح تھے جس کے ساتھ عائشہ عمرکو فائنل کیا گیا کیونکہ جس طرح کو کردار ہے وہ عائشہ عمر ہی بہتر پرفارم کرسکتی ہے۔ڈائریکٹرامین اقبال نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی باتیں تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن انہیں شایدیہ معلوم نہیں کہ ممکن کس طرح ہے۔ دوسری بات یہ کہ فلم کے موجود دورکا تقابل ماضی سے کیا جاتاہے لیکن سوچنے والی بات یہ بھی ہے کہ آج کے دور کا مقابل ماضی کے کون سے دورسے کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا ابھی تک کوئی فارمولا لیکن ڈائریکٹراور پروڈیوسر پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،مجھے خوشی ہے کہ سائرہ افضل جیسی پروفیشنل پروڈیوسر ہمارے ساتھ ہے۔ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی شائقین کو ایک اچھی تفریحی فلم بناکردیں۔ اداکار احسن خان نے کہاکہ میں نے زیادہ کام ٹی وی کیا ہے لیکن بہت سے لوگ مجھے فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مندتھے لیکن میں کسی ایک فلم کی تلاش میں تھا جس کی کہانی میں واقعی کچھ منفرد چیز ہو اور یہ سب مجھے”رہبرا“میں ملا۔احسن خان نے مزیدکہا کہ سائرہ افضل اور امین اقبال سمیت پوری ٹیم فلم پر بہت محنت کررہی ہے۔

ملک بھر میں جشن یوم دستورمنایا جارہا ہے, اہم تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پارلیمنٹ ہاﺅس میں (آج) پیر کو یوم دستور منایاجائے گا،سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی، چیئرمین سینٹ کی زیر صدارت مرکزی تقریب کا انعقاد پارلیمنٹ ہا ﺅس کے احاطے میں کیا جائے گا، اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ( آج ) پیر کو یوم دستور کی مرکزی تقریب چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں یادگار جمہوریت کے سامنے منعقد ہو گی جس سے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین خطاب کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یوم دستور کا اس سال کا موضوع صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سینٹ کے اختیارات اور کردار میں اضافہ ہے۔ دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہماری منزل مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اورسیکورٹی کی ضمانت دیتا ہے اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم دستور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 44سال قبل ملک کی پہلی جمہوری طور پر منتخب ہونے والی مقننہ کے نمائندوں نے ملک کو جمہوریت ،امن و تر قی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے متفقہ طور پر آئین پاکستان کی منظوری دی۔ انہوں نے آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے والے گمنا م ہیروزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جمہوریت کے گمنام ہیروز نے آئین کے تقدس کے لیے آمروں کی طر ف سے نہ صرف کوڑے کھائے اورقیدوبند کی صعوبتیںبرداشت کیں بلکہ پھانسیا ں تک قبول کیں ۔سپیکر نے کہا کہ اب یہ موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پنجاب میں 28 دہشتگرد روپوش …. گرفتاریاں …. بڑا چیلنج درپیش

لاہور (خصوصی رپورٹ)تحقیقاتی اداروں کی بڑی کامیابی ،پانچ اپریل کی صبح بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم اور بمبارعرفان کے جوگر سے ”را“ اور دہشت گردوں کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ روز میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انتہائی معتبر اورخفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20سالہ عرفان نے واردات سے ایک ہفتہ قبل بھٹہ چوک پر واقعہ معروف شوز برانڈ سے جوگر خریدے اور نواحی بستی میں سہولت کاروں کے گھر روپوش ہوگیا وہاں سے ہر روز صبح مردم شماری ٹیم کی ریکی کرتا اور واپس جاکر افغانستان میں فون کرکے ہدایات لیتا رہا وقوعہ کے روز ملزم نے نئے جوگر پہنے اور 10کلو بارودی مواد سینے سے باندھ کر خودکش دھماکہ کرکے واصل جہنم ہوگیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں سمیت 7 افراد شہید، 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بمبار کی شناخت اس کے جوگر پر درج سریل نمبر اور ٹیگ ہوئی۔ اس حوالے سے جب تحقیقاتی ٹیموں نے معروف شوز برانڈ سے رابطہ کیا تو ملزم کے دکان پر درج ریکارڈ اور فوٹیج سے شناخت ممکن ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری ٹیموں کو دھمکیوں کے باوجود حساس اداروں کے جوان اور دیگر محکموں کے ملازمین دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرباجوہ نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی بیخ کنی کی ہدایت کی ہے۔ سی ڈی ٹی اور حساس اداروں نے جاری آپریشن میں افغان بستیوں اور دیگر علاقوں سے متعدد مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے تمام شاپنگ مالز، شوز برانڈز سمیت بڑے سٹوروں کو کسٹمرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف کرانے کا جلد پابند کیاجائےگا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ پنجاب میں مذہبی دہشت گردی میں ملوث 49 میں 28 دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہ کرسکے۔ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل پہلے نمبر پر پاکپتن کا رہائشی عمران احمد ہے، اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی، عمران القاعدہ کا اہم رُکن اور امریکی شہری وائن سٹائن کے اغوا میں ملوث ہے۔ دوسرے نمبر پر شیخوپورہ کا ذکی اللہ ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے۔ تیسرے نمبر پر 20 لاکھ سر کی قیمت والا تنویر احمد ہے۔ کالعدم تحریک طالبان میں شامل اٹک کے عبید کی گرفتاری پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔ دہشت گرد رانا نعیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے اور وہ سابق صدر پرویز مشرف کے طیارے پر فائرنگ اور سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت دیگر کیسز میں مطلوب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سانحہ بیدیاں کا خودکش بمبار ”را“ کا ایجنٹ ہے اور واردات سے قبل افغانستان سے ہدایات لیتا رہا۔ سکیورٹی اداروں نے اس انکشاف پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
دہشت گرد چیلنج

پیپلز پارٹی پر جعلی بھٹو کا قبضہ, دیکھئے بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولا بخش چانڈیو کے پے در پے وار پر ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر چوروں کا ٹولہ غالب ہے، بھٹو کی پارٹی پر جعلی بھٹو قابض ہیں۔ گرین بس، پانی اور کراچی میں امن ان کو نواز شریف دے رہا ہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی، ٹرانسپورٹ اور امن وامان سمیت کئی سہولیات دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت پر تو جعلی بھٹو قابض ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ کا پیسہ کہاں گیا؟ سمندر میں غرق ہو گیا؟ یا سوئس بینکوں میں چلا گیا؟ اس نالائق حکومت کو اب جانا ہو گا، کون وسائل لوٹ کر کھا گیا، یہ بھی خواب دیکھ کر بتا دیں، یہ خود سندھ کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئے ہیں۔

مشکل وقت میں ساتھ نہ دیتے تو نوازشریف آج کہیں اور ہوتے۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہر فیصلہ ملکی مفاد کیلئے کیا۔ اگر نوازشریف کا مشکل وقت میں ساتھ نہ دیتا تو آض وہ وزیراعظم ہاﺅس یا رائیونڈ کے بجائے کہیں اور ہوتے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنا ضروری ہے شام پر حملے کے حق میں نہیں تھے۔ جانتے تھے کہ نتائج ٹھیک نہیں ہوں گے۔ وقت نے ثابت کیا ہے ٹھیک تھے انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف اتحادی فورس کے سربراہ نہیں ہیں۔ راحیل شریف کے وہاں مشورے سنے جائیں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ حکومت کے دعوے بھیانک مذاق ہیں معیشت میںخاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی۔ تیل کی قیمت 3گنا بڑھ گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ٹیکس پر ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ حکومتی بیانات حقیقت سے دور ہیں3ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوئے۔ 4سال بعد بھی وہی حالات ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی درگزر نہیں کیا۔ سیاست میں کسی کیبھی ضرورت پڑجاتی ہے۔ ہمارے دور میں حالات بہتر تھے۔ موجودہ حکومت کو اصل مینڈیٹ ملتا تو اتحادی حکومت بنتی۔ حکومت کے پاس سیاسی چیف جسٹس کا دیا ہوا جعلی مینڈیٹ ہے۔ حکومت میں اہلیت نہیں ہماری تجاویز سنی نہیں جاتیں۔ آئندہ انتخابات میں ہوشیار رہیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں بلاول ہاﺅس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلاول ہاﺅس بنانے کا مقصد پارٹی رابطوں کا فروغ ہے۔

آئندہ حکومت کس کی ہوگی؟, عمران خان کا بڑا اعلان

ماچھی گوٹھ‘لاہور (نمائندگا ن خبرےں) پانامہ کیس سے نواز شرےف کا بچنا محال ہے ۔لوٹ کھسوٹ کا دور ختم ہو چکا ہے۔ملکی ترقی و استحکام اور نئے پاکستان کی تعمےر کےلئے غےور عوام آئندہ الےکشن میں تحرےک انصاف کے امےدواروں کو کامےابی سے ہمکنار کرائےں۔ان خےالات کا اظہار تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے تحرےک انصاف صادق آباد کے تحصےل جنرل سےکرٹری وزےرگل ملک کی قےادت میں ملنے والے کارکنوں سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا۔انہوں نے وزےر گل ملک کو تحصےل صادق آباد ٹرےنر ماسٹر مقرر کےا جو الےکشن کےلئے اےجنٹوں کو ٹرےننگ دےں گے۔عمران خان نے کہا کہ آئندہ حکومت ہماری ہوگی۔ملک میں امن و امان کے قےام میں فوج کے کردار کو فراموش نہیں کےا جاسکتا۔نواز شرےف اور زرداری جتنا زور لگالےں عوامی احتساب سے بچ نہیں سکتے۔عوام لٹےروں سے تنگ آکر تبدےلی چاہتے ہےں۔دےگر پارٹےوں کا دھڑا دھڑ تحرےک انصاف میں شامل ہونا تحرےک انصاف کی مقبولےت کا نتےجہ ہے۔آئندہ الےکشن میں کرپٹ حکمرانوں کے بڑے بڑے برج الٹ جائےں گے۔تحرےک انصاف برسراقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نکال ترقی ےافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کرے گی۔الےکشن سے قبل ضلع رحےم ےار خان کا دورہ کروں گا۔اس موقع پر تحرےک انصاف کے ترجمان نعےم الحق ودےگر بھی موجود تھے۔ عمران خان کی اپنے صاحبزادے سلمان خان کے ہمراہ لاہور آمد۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں اپنی فیملی کی ایک شادی میں شریک ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ان کے صاحبزادے خصوصی طور پر لندن سے پاکستان آئے ہیں۔

اسلامی دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں, امام کعبہ کا بادشاہی مسجد میں بڑا خطاب

نوشہرہ، لاہور (بیورو رپورٹ، صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ شریف الشیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پوری اسلامی دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان کی طرف ہیں اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے عالم اسلام کی ترقی کا ذریعہ بنائے۔ پاکستان کے عوام، پاکستان کی حکومت اور تمام پاکستانی قائدین کو یہ بات ذہن نشین کرنا چاہیے کہ عالم اسلام اس وقت جن شدید مشکلات سے دوچار ہے ان تمام کی نظریں پاکستان پر ہیں لہٰذا پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کی ترقی پاکستان کے عوام پر فر ض ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ کشمیر، فلسطین ،افغانستان، شام، عراق اور دیگر مسلم ممالک میں جاری انتشار کے خاتمے کےلئے تمام امت کو متحد ہونا پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مشکلات ختم کرے۔ ان خیالات کا اظہار امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے جے یو آئی(ف)کے صد سالہ اجتماع کے آخری روز خطاب اور بعدازاں دعا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پوری دنیا کےلئے امن اور خیر کا دین ہے ۔اسلام کا تعلق دہشت گردی یا فرقہ واریت سے نہیں جبکہ مدارس خیر کا سبب اور دین کی تعلیم پہنچا رہے ہیں۔ مدارس کی تعلیم دہشت گردی سے روکتی ہے ۔آج تمام مسلمان دہشت گردی کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں ۔آج ہم متحد ہو کر تمام مقدس مقامات کی حفاظت کریں ۔پورے عالم کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حرمین کی حفاظت کےلئے پاکستان کا مو¿قف غیر متزلزل ہے۔ اس اجتماع نے انسانیت کو امن کا پیغام دیا اور انسانیت کو پیغام خیر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع آج ہمیں اس بات کا پیغام د ے رہا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کریمہ کہ آپس میں ایک دوسرے سے مت الجھو۔ تاکہ تم ناکام نہ ہو جاﺅ اور قرآن کریم کی یہ آیت پیغام دے رہی ہے کہ یہ امت امت واحدہ ہے اور یہ ہی آج اس عظیم اجتماع کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اختلافات بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔ جمعیت علماءاسلام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کتاب و سنت کی حفاظت کی میں جمعیت علماءاسلام کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دین کا تعلق کسی دہشت گردی کے ساتھ نہیں ہے یہ دین پوری انسانیت کےلئے خیر کا دین ہے۔ مدارس اسلامیہ جن کا وجود اس وقت پوری دنیا کے اندر پھیلا ہوا ہے یہی اس کی تعلیمات ہیں کہ جو لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے کی تعلیمات دے رہے ہیں ۔یہی مدارس خیر کا سبب ہیں ۔ہم ان کی ان خدمات کو عزت اور تکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اسی طرح ان علماءکا تعلق حرمین شریفین کے ساتھ جس طرح قائم اور دائم ہے یہی تعلق انشاءاللہ اس امت کےلئے خیر اور برکت کا ذریعہ بنے گا ۔امام کعبہ شریف نے کہا کہ دہشت گردی سوسائٹی ،معاشرے اور ملک کے اندر اقتصادی طور پر اسے مفلوج کرتی ہے اس ملک کی پیداوار کو مفلوج کرتی ہے لہٰذا آج تمام مسلمان متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہو جائیں ۔ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری زندگی کی بنیاد اور ترقی کا دارومدار قرآن اور سنت پر ہے اور قرآن و سنت ہمیں اللہ کے رسول اور صحابہ ؓ کے ذریعے ملی ہے اگر صحابہ پر اعتماد ختم ہو گیا تو پھر سارا دین مجروح ہو جائے گا اس لئے ہمارے نبی اور صحابہ ؓ کے درمیان رشتوں کو کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ان رشتوں کو ہم نے مضبوط بنانا ہے ۔مقدس مقامات کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے یہ امت کےلئے رحمت ہے اور یہ ہمیشہ امت کےلئے رحمت رہے گا ہر معاملے میں درگزر کرنا ضروری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مقدس مقامات کی حفاظت سے ہٹ جائیں ان کا دفاع تمام مسلمان اور عالم اسلام پر فرض اور واجب ہے اس لئے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔پورے عالم کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ان کی امیدیں وابستہ ہیں اور پاکستان امت مسلمہ اور حرمین کی حفاظت کرنے کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ہمیں یہ احساس ہے کہ یہ امت بہت ساری مشکلات سے گزر رہی ہے لیکن پاکستان کے علماءاور پاکستان کے عوام اور پاکستان کی حکومت نے دفاع حرمین کے لئے جو غیر متزلزل مو¿قف اپنایا ہے ہم اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ عظیم الشان کے اجتماع کے انعقاد پر جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔میں نے اجتماع کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ لیا۔ اس اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کے آج بھی حوصلے بلند ہیں اور مسلمان آج بھی امت کا درد اپنے سینوں میں رکھ رہے ہیں۔ امام کعبہ شریف نے دینی خدمات پر مولانا فضل الرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو ماڈل ٹاﺅن میں امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب اور ان کے وفد کے اراکین سے عربی زبان میں گفتگو کی۔ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب اتوار کے روز پاکستان علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کی خصوصی دعوت پر کونسل کے مرکزی دفتر شادمان لاہور میں تشریف لائے جہاں انہوں نے ملک بھر کے نامور علماءسے ملاقات اور صحافیوں سے خصوصی بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر مدرستہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ‘ سنیٹر طلحہ محمود ‘ جے یو آئی کے مرکزی رہنماءحافظ حسین احمد‘ مولانا حافظ اسعد عبید اور مولانا الیاس گھمن نے خصوصی طور پر شریک تھے۔ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں علامہ طاہر محمود اشرفی کا مشکور ہوں کہ ان کی وساطت سے میں آج آپ حضرات کی زیارت اور ملاقات کر رہا ہوں۔ میں پاکستان کی عوام اور علماءسے مانوس ہو چکا ہوں۔ پاکستان کے حکمرانوں اور عوام کی حرمین شرفین سے والہانہ محبت کی وجہ سے خادم الحرمین شریفین شاہ محمد سلمان کے خصوصی ہدایت پر میں باہمی الفت و محبت سے فروغ دینے کیلئے یہاں پاکستان آیا ہوں اور یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپس کے اختلافات اور فرقہ واریت سے اجتناب کرتے ہوئے آپس میں متحد ہو جائیں۔