لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولا بخش چانڈیو کے پے در پے وار پر ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر چوروں کا ٹولہ غالب ہے، بھٹو کی پارٹی پر جعلی بھٹو قابض ہیں۔ گرین بس، پانی اور کراچی میں امن ان کو نواز شریف دے رہا ہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی، ٹرانسپورٹ اور امن وامان سمیت کئی سہولیات دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت پر تو جعلی بھٹو قابض ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ کا پیسہ کہاں گیا؟ سمندر میں غرق ہو گیا؟ یا سوئس بینکوں میں چلا گیا؟ اس نالائق حکومت کو اب جانا ہو گا، کون وسائل لوٹ کر کھا گیا، یہ بھی خواب دیکھ کر بتا دیں، یہ خود سندھ کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئے ہیں۔






































