ویسٹ انڈیز کے 152 رنز پر 5کھلاڑی آﺅٹ

برج ٹاو¿ن (ویب ڈیسک) کینسنگٹن اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور کرین پاو¿ل میدان میں اترے لیکن اپنی ٹیم کو اچھا اوپننگ سٹینڈ فراہم نہ کر سکے۔ ٹیم کا سکور ابھی 12 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ براتھ ویٹ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ یہ وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے فوری بعد شمرون ہیٹمائر آئے اور بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر اظہر علی نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 37 رنز پر پہنچا تو اسے شائی ہوپ کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ ہوپ نے صرف 5 رنز بنائے۔ یہ وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ہی وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد پاو¿ل اور روسٹون چیز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم ویسٹ انڈیز کا سکور 102 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد عامر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے کیرن پاو¿ل کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاو¿ل نے 38 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 107 کے سکور پر گری جب نئے آنے والے کھلاڑی وشال سنگھ بھی پاکستانی باو¿لرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا

کراچی( نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں۔کراچی میں ”حقوق کراچی ریلی“ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس لئے اس شہر کی حیثیت کے مطابق یہاں سہولتیں ہونی چاہئیں تھیں لیکن بدقسمتی سے یہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی دکھائی دیتا ہے اور جو پیسہ کراچی اور اندرون سندھ میں خرچ ہونا چاہیئے تھا وہ ایان علی جیسے لوگوں کے ذریعے دبئی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آجاتا اس وقت تک سیوریج، پانی، ٹرانسپورٹ اور صفائی جیسے مسائل حل نہیں ہوسکتے، خیبرپختونخوا میں 30 فیصد فنڈ بلدیات کو جاتا ہے جب کہ میئر کراچی بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کے پی کے جیسا نظام دیا جائے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اگر یہاں کا پیسہ چوری ہوگا تو کراچی کے لوگوں کے مسائل کس طرح حل ہوں گے تاہم کراچی کے مسائل کے حل کے لئے یہاں کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں بااختیار بلدیاتی نظام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی جیسے مسائل کا حل ممکن نہیں۔
عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی کیوں کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر جیسے ادارے ان کے ماتحت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب پرویز مشرف نے انہیں جیل میں ڈالا تو موٹو گینگ فرار ہوگیا تھا لیکن کلثوم نواز نے بھرپور مقابلہ کیا، ہم کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس قوم کے بچے اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں

طالبان لاحاصل جنگ کو بند کر دیں حکمت یار کی طالبان سے اپیل

مہتر لام( نیوزڈیسک) افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں افغانستان کے سابق جنگی سردار گلبدین حکمت یار نے طالبان سے ہتھیار ڈال کر مذاکرات کے آغاز کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ل±غمان میں اپنے پیروکاروں اور سیاستدانوں کی تقریب سے خطاب کے دوران گلبدین حکمت یار نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ امن کے کاررواں میں شامل ہوں اور لاحاصل، بے معنی اور ناپاک جنگ کو بند کردیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں ایک آزاد، خودمختار، بافخر اور اسلامی افغانستان چاہتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں افغان صدر اشرف غنی کی انتظامیہ اور حزب اسلامی کے وفد نے امن معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد گلبدین حکمت یار کے ملکی سیاست میں آنے کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے تھے۔
تاہم افغانستان میں چند طبقات اور انسانی حقوق کے گروپس کی جانب سے اس امن معاہدے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔رواں سال فروری میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے گلبدین حکمت یار کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرتے ہوئے ان پر عائد پابندیاں ختم کردی تھیں۔اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا کہ حکمت یار کے اثاثے اب منجمد تصور نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
افغان صدر نے گلبدین حکمت یار کے عوامی طور پر سامنے آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔اشرف غنی کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حزب اسلامی کے سربراہ کی واپسی کے امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی میں ہر حوالے سے قابل ذکر اثرات ہوں گے۔

ترک صدر کا کشمیر بارے اہم اعلان

انقرہ ( نیوزڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے جنوبی ایشیا میں روایتی حریف اور جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان خیالات کا اظہار دورہ بھارت سے قبل انقرہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تنازعے کو طول دینا آئندہ نسلوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔اس موقع پر ترکی کے صدر نے کرد عسکریت پسند گروپوں اور کشمیریوں حریت پسندوں کے درمیان کسی بھی قسم مماثلت کو مکمل طور پر مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 70 سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے ان کی عوام کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔کیا ترکی نئی دہلی کو نیوکلئیر سپلائر گروپ میں داخل ہونے کی مخالفت کرے گا کے سوال پر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی ہمیشہ بھارت کے مذکورہ گروپ میں داخل ہونے کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس بات کی بھی حمایت کرتا ہے کہ پاکستان کو بھی اسی طرح گروپ میں شمال کیا جائے۔

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،

راولپنڈی ( نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول کے دورہ پر حاجی پیر سیکٹر پہنچ گئے۔ آرمی چیف کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان۔ کہتے ہیں کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے گی کشمریوں کا حق حاصل ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے زندگی گزار سکیں۔

پیسوں کی آفر دینے والا شخص کہا رہتا ہے ؟؟؟ عمران خان نے پردہ اٹھا دیا

کراچی ( نیوزڈیسک)عمران خان 10ارب روپے کی آفر دینے والے شخص کے راز سے آہستہ آہستہ پردہ اٹھانے لگے ، کہتے ہیں وہ شخص لاہور میں رہتا ہے ، عدالت میں جا کر نام بتاو¿ں گا ، نواز شریف کو اب استعفیٰ دینا ہوگا ، کپتان نے بھی زرداری کی کرپشن ختم کرنے کی بات قیامت کی نشانی قرار دے دی۔ 10 ارب روپے کی آفر دینے والا کون ہے عمران خان راز سے آہستہ آہستہ پردہ اٹھانے لگے۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آفر کرنیوالے شخص کے شہر کا نام بتا دیا۔ صحافی نے یوٹرن سے متعلق سوال کیا تو خان صاحب نے صاف صاف کہہ دیا کبھی یوٹرن لیا ہی نہیں۔ عمران خان نے کہا وزیر اعظم عوام میں جا کر معصوم بنتے ہیں ، وہ عہدے سے چپکے ہوئے ہیں مگر اب ان کو جانا ہوگا۔ خان صاحب نے ڈان لیکس کی تفصیل عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا۔ کپتان نے بھی زرداری کی کرپشن ختم کرنے کی بات قیامت کی نشانی قرار دے دی۔

ضرورت پڑنے پر نظرثانی والا نوٹیفیکشن دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے

رائے ونڈ( نیوزڈیسک) ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اسے مسترد کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے آج جاتی امرائ میں حکومت کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جو اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ اس معاملے پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر چودھری نثار، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی رائے ونڈ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پہلے سے موجود تھے اور یہ تمام بڑے سر جوڑ کر معاملے کا حل تلاش کرنے میں مصروف رہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم اور ان کے رفقائ نے اتفاق کیا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہو گا اور اگر ضرورت پڑی تو نظرثانی والا نوٹیفیکشن دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور نہیں کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مئی کے مہینے میں برقرار رہیں کی اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور نہیں کی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قیمت برقرار رکھنے سے پی ڈی ایل اور جی ایس ٹی وصول نہیں کی جائے گی۔ رواں سال سبسڈی کی مد میں 110 ارب ریوینیو کا شارٹ فال آیا ہے۔

لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزارت داخلہ کے ترجمان نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے، لگتا ایسا ہے کہ خورشید شاہ ذہنی اور اخلاقی طور پر اسی سطح پر کھڑے ہیں جہاں ستر کی دہائی میں انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے پاس نہ تو اتنا وقت ہے کہ وہ کسی کی لغو اور بے ہودہ باتوں کا جواب دیں اور نہ وہ خورشید شاہ کی بے بنیاد باتوں کو اس قابل سمجھتے ہیں کہ ان پر اظہار خیال کیا جائے، ہر غیرمتعلقہ چیز کو وزیر داخلہ کے ساتھ جوڑنا ایسے شخص کے سیاسی، اخلاقی اور شخصی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے، میڈیا کے چند حلقے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کا نوٹس ہی کیوں لیتے ہیں؟ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر داخلہ کی طرف سے جواب دینا ہی مقصود ہو تو صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ کچھ لوگ وزیر داخلہ کی دشمنی میں اتنی پستی کا شکار ہیں کہ وہ اپنی ماضی کی تعلیم اور سوچ سے باہر نکلنے کے لئے تیار ہی نہیں اور اسی پست سوچ کا اظہار ان کے بیانات سے ہوتا ہے

جندال ،نواز ملاقات, سنسنی خیز انکشافات سے کھلبلی مچ گئی

نئی دہلی /سرینگر (خصوصی رپورٹ) سجن جندل بدھ کو ایک چھوٹے وفد کے ہمراہ نجی طیارے پر پاکستان پہنچے اور مبینہ طور پر مری میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں انھیں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا،سجن جندل کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ،نواز شریف کو مذاکرات بارے مودی کا خاص پیغام دیا گیا،کلبھوشن کا معاملہ بھی پیغام میں ضرور شامل ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی اخبار نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے معروف تاجر سجن جندل کا حالیہ دورہ پاکستان ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا حصی تھا ۔ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سجن جندل انڈیا کے سٹیل ٹائیکون ہیں۔ وہ ایک بڑی سٹیل کمپنی جے ایس ڈبلیو کے مالک ہیں۔ 2016 میں ان کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا چار ارب ڈالر تھا۔ان کے بھائی نوین جندل بھی سٹیل کے کاروبارمیں ہیں اور وہ بھی ارب پتی ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔سجن جندل نسبتا ‘لو پروفائل’ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ وہ ملک کی سیاست یا میڈیا میں بہت کم سامنے آتے ہیں اور ان کے بارے میں بہت کم معلومات عام ہیں۔تاہم جب 25 دسمبر 2015 میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے افغانستان سے واپسی پر اچانک کسی پروگرام کے بغیر لاہور پہنچے تو کہا گیا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اس ملاقات کا اہتمام جندل نے ہی کروایا تھا۔سجن جندل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ان کے عشروں پرانے خاندانی تعلقات ہیں۔ نواز شریف مئی 2014 جب وزیراعظم مودی کی تقریبِ حلف برداری میں دلی آئے تھے اس وقت بھی انھوں نے جندل سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ 2014 میں نیپال میں سارک سربراہی اجلاس کے دوران بھی اس طرح کی خبریں میڈیا میں آئی تھیں کہ جندل نے ہی دونوں وزرائے اعظم کے درمیان خفیہ ملاقات کرائی تھی جو ایک گھنٹے تک چلی تھی۔یہ واضح نہیں کہ سجن جندل نریندر مودی کے اتنا قریب کس طرح آئے۔ اس کا ایک سبب نواز شریف سے ان کی قربت بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ بات ضرور واضح ہو چکی ہے کہ وہ ایک عرصے سے دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انڈیا کی معروف صحافی اور تجزیہ کار برکھا دت نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ جندل مودی کے ایک ‘غیر رسمی ایلچی’ ہیں جو دنوں رہنماوں کے درمیاں ایک ‘خفیہ پل’ کا کام کر رہے ہیں اور ‘انتہائی دشوار’ حالات میں بھی وہ دونوں رہنماون کے درمیان رابطے کی کڑی ہیں۔جندل کا حالیہ دورہ پاکستان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انڈین بحریہ کے کمانڈر کلبھوشن جادھو کو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری اور پھر موت کی سزا، دونوں ہی مودی حکومت کے لیے داخلی طور پر شدید سبکی و پریشانی کا سبب ہے۔خیال یہی ہے کہ جندل نے جو پیغام نواز شریف کو دیا ہے اس میں کلبھوشن کا معاملہ ضرور شامل رہا ہوگا۔ اس کے علاوہ جون میں قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی ہونے والا ہے تو عین ممکن ہے کا آستانا میں دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کی بھی بات ہوئی ہو۔