لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کی بجائے آئندہ ماہ (مئی) میں لانے کا فیصلہ جبکہ پانامہ کیس کا فیصلہ بھی بجٹ اجلاس کے بعد آنے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے جون کی بجاءمئی میں بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے بعد وفاقی وزیر خوانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت پر وفاقی وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ شعبے کے ذمہ داروں نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی جسکے لئے بھر پور انداز میں کام جارہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پانامہ کے فیصلے سے پہلے بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے اس لئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا۔

















