کراچی (خصوصی رپورٹ) سوتی کپڑے کا ورق‘ سبزرنگ رنگ کے کونے اور ریشم کے دھاگے سے گڑھا ایک ایک حرف ‘یہ ہے قرآن پاک ا خوبصورت نسخہ جو عشق خداوندی سے سرشار کراچی کی زمرد خان کا شاہکار ہے۔ ہاتھ کی کڑھائی کی ماہر کورنگی کی رہائشی اکتیس سالہ زمرد خان نے کاٹن کے کپڑے پر سیاہ اور سنہرے ریشم کے دھاگے سے کڑھائی کرکے قرآن پاک کا حسین نسخہ سات سال چھ ماہ میں مکمل کیا۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نایاب تحفہ پیش کرنے کی لگن میں زمرد خان نے قرآن پاک کا اردو ترجمہ بھی کڑھا ہے جو تصدیق شدہ ہے۔ زمرد خان کا کہنا ہے کہ سات سال قبل جب یہ نیک کام کرنے کی ٹھانی تو پھر وقت کا پتہ نہیں چلا۔ رب ذوالجلال کی عنایت سے وہ مقدس قرآن پاک کے نسخہ کی خطاطی کرسکیں۔






































