مردم شماری ٹیم کاشاندار کارنامہ رنگِ ہاتھوں پکڑ لیا

کراچی (ویب ڈیسک )شہر قائد میں مردم شماری کی ٹیم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،دو ڈاکو گرفتار ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ابو الحسن روڈ پر مردم شماری کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ وہاں تین ڈاکو وں نے آکر راہگیر کو لوٹنے کی کوشش کی جس کو مردم شماری کی ٹیم نے ناکام بنا دیا اور دو ڈاکوو¿ں کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پکڑے گئے ڈاکوو¿ں کو رینجر ز نے اپنی حراست میں لے لیا۔

سرچ آپریشنز جاری۔۔اشتہاریوں سمیت 84مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والوں کا سرچ آپریشن جس میں اشتہاریوں سمیت 84 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ بھی بر آ مد ہوا۔ کشمورمیں پولیس نے تنگوانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ پنجاب کے شہر خان پورمیں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران9 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ لودھراں میں گھروں کی تلاشی کےدوران 4 مشتبہ افراداور بھکرمیں 8افراد کوحراست میں لیا گیا۔ حافظ آباد میں پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز نے مختلف علاقوں سے 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ادھرصوابی میں تحصیل چھوٹالاہور کے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جن میں5 اشتہاری اور 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں ،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

حمزہ شہباز نے عمران خان کو پیغام دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شپ وخون مارنے والوں کا راستہ بند ہوگا، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر لیڈر نہیں بنا جاتا، میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اپنے صوبے میں منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، کراچی میںٹوٹی ہوئی بسیں نظر آتی ہیں ، بلاول بتائیں کونسی پٹاری میں منصوبے چھپائے ہوئے ہیں ، عوام کی خدمت کےلئے تقریروں کی ضرورت نہیں کام بولتا ہے ، نوازشریف کی زیر قیادت عوام کی نظروں میں سرخرو ہوں گے ۔ پیر کو چکوال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو بوتل میں بند کریں گے ، نوازشریف کی زیر قیادت عوام کی نظروں میں سرخرو ہوں گے ، سیاسی جماعتوں کو الزام تراشی کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے چاہیئں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اپنے صوبے میں منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر لیڈر نہیں بنا جاتا ، عوام کی خدمت کےلئے تقریروں کی ضرورت نہیں کام بولتا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے سے بات نہیں بنے گی ، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا راستہ بند ہوگا ، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں ، اقتصادی راہداری ملک کےلئے گیم چینجر ہوگا ، بلدیاتی ادارے مارشل لاءدور میں آمر کی چھڑی ہوا کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ، بلدیاتی اداروں کو اختیارات ،فنڈز بھی دیں گے ، قیام امن سے ملک میں بیرونی سرمایہ کار بھی آئیں گے ،کوئی کتابی بات یا افسانہ نہیں تمام منصوبے مکمل ہوں گے ، ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے ، منصوبے مکمل ہوں گے ، کرایچ میں ٹوٹی ہوئی بسیں نظر آتی ہیں ، بلاول بتائیں کونسی پٹاری میں منصوبے چھپائے ہوئے ہیں ۔

تحریک انصاف اداروں پر دباﺅڈالنا چاہتی ہے….مریم اور نگزیب کا دبنگ خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اداروں پر دباﺅڈالنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں کے متعلق سوال کر رہا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پہلے کبھی نہیں ہوئیں ، تحریک انصاف ہمیشہ اپنی مرضی کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ سے بھی غیر حاضر رہی ، تحریک انصاف اداروں پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں سے متعلق سوال کر رہا ہے ۔

صدر ،وزیر اعظم کا قوم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم دستور کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ 1973 کے اس دن پارلیمان کے متفقہ عمل کے ذریعے پاکستانی قوانین اس کی سیاسی ثقافت اور نظام کی رہنمائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مکمل اتفاق رائے سے پاکستانی عوام کو ایک تاریخی دستاویز دی گئی تھی‘ یہ دن ان تمام شہریوں اور رہنماﺅں کی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے قومی اتفاق رائے کے ذریعے دستور سازی کے لئے انتھک محنت کی۔ پیر کو صدر مملکت ممنون حسین نے یوم دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینٹ نے مسلسل تیسرے سال یوم دستور کا جشن منا کر آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا از سر نو اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حفاظت اور ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کے بلند حوصلوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ جمہوریت کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس کے صحن میں ایک یاد گار کی تعمیر قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان تمام پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختص ہے جنہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے قربانیاں دیں۔ بطور قوم ہم سب کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کا اعلیٰ قانون مثبت اور شراکتی ہونا چاہئے اس ضمن میں میرے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان کا آئین بلا امتیاز تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور متحد وفاق کی بنیاد رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب بحیثیت پاکستانی شہری یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آئین کی جمہوری‘ پارلیمانی اور وفاقی نوعیت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو کامیابی سے ہمکنار نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئین کے مطابق پاکستانی عوام کے حقوق و فرائض کے عزم کا از سر نو اعادہ کرنے پر سینٹ آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مختلف صوبوں کی آبادی میں تفاوت کے باوجود ملک میں حقیقی وفاقیت اور وفاقی آئین مہیا کرنے کے لئے سینٹ کا کردار نہایت اہم ہے کہ ایک صوبے کی آبادی 1.5 یا 1.6 ملین ہے تو سب سے بڑے صوبے کی آبادی 33یا 34ملین ہے۔ ہم نے صوبوں کی حیثیت کو قبول کیا ہے وفاق کی اکائیوں کو ایوان بالا میں یکساں نمائندگی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سینٹ آف پاکستان وفاق کی اکائیوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر ابھرا ہے اور صوبوں کو اختیارات کی منتقلی پر تجاوزاتکی چوکسی سے حفاظت کرتا ہوں۔ اس مسلسل جدوجہد نے سینٹ کے بطور یکساں شراکتی ایوان ارتقاءکو متحرک کیا جسے 18ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے مزید استحکام ملا۔ مزکورہ ترمیم میں جمہوریت پارلیمانی اور وفاقی ڈھانچے کے اصولوں کا از سر نو اعادہ کیا۔

حسن علی نے 15سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا(ویب ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 38رنز دیکر 5وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی15سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وہ 2002ء میں شعیب اختر کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیں دو بار5وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل وقاریونس یہ کارنامہ 3بارجبکہ وسیم اکرم ،اظہرمحمود،عاقب جاوید اور شعیب اختر یہ اعزاز صرف ایک ،ایک بار اپنے نام کیا تھا۔حسن علی 23سال اور 61دن کی عمر میں ویسٹ انڈین سرزمین پر 5وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باﺅلر بھی بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 2009ءمیں ڈومینیکا کے مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف 21سال اور 26دن کی عمر میں 5وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔

بابر اعظم دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ۔۔عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ریکارڈز کے انبار لگا دئےے، بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف لگاتار 5میچوں میں4سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، بابر اعظم ون ڈے انٹر نیشنل میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کر کے کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے، بابراعظم 25ون ڈے میچوں میں مجموعی طورپر1306رنز بنا کر کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔22سالہ بابراعظم نے اب تک ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری 5 میچوں میں 4 سنچریاں سکورکی ہیں جو کسی بھی پانچ یا کم اننگزمیں زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے،ان کا کوئی بھی دوسرا بلے باز کسی ٹیم کےخلاف پانچ یا کم اننگزمیں 2 سے زائد سنچریاں سکورنہیں کرسکاہے۔باز بابر اعظم نے سابق اوپنر سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔22سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے جنو بی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ہیں جنہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔پاکستان کے لیے سابق اوپنر سعید انور نے 1993ئ میں اپنی 39ویں اننگز میں 5ویں سنچری سکور کی تھی۔ بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 125رنزبناکر اپنے کیریئر کے پہلے25ون ڈے میچوں میں اپنے رنزکا مجموعہ 1306کردیاہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈکے جوناتھن ٹروٹ کے نام تھا جنہوں نے اپنے پہلے25میچوں میں 1280رنزبنائے تھے، اس فہرست میں سر ویوین رچرڈز 1211رنز کیساتھ تیسرے ، کیون پیٹرسن 1189رنز کیساتھ چوتھے اور کوئٹن ڈی کوک 1181رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل بابراعظم 21ویں اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنزمکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ میں سر ویو ین رچرڈز،کوئنٹن ڈی کوک،کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جیسے بلے بازوں کے ساتھ اپنا نام درج کراچکے ہیں۔

آن لائن مذاق پر 11 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

لینسیانگ(ویب ڈیسک) امریکہ میں 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر آن لائن بھونڈے مذاق یا تضہیک کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایک 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر آن لائن بھونڈے مذاق یا تضہیک کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بچے نے اپنی ایک 13 سالہ دوست لڑکی کی جانب سے خودکشی کی خبر کے بعد یہ قدم اٹھایا۔واضح رہے کہ نو عمر لڑکے نے 14 مارچ کو پھندے میں لٹک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جس دوران وہ بری طرح زخمی ہوئے، تاہم دوران علاج وہ گزشتہ ہفتے ہسپتال میں چل بسے۔کڈز اسپوٹ نامی ویب سائیٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے لڑکے ٹائسون بینز کی والدہ کترینا کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ آن لائن بھونڈے اور تضہیک آمیز مذاق کیے گئے۔کترینا گوس نے اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت ہی پیار کرنے والا ذہین بچہ تھا،اسے نہ صرف کھلیوں میں دلچسپی تھی، بلکہ وہ پڑھائی میں بھی ہمیشہ اچھے نمبرز حاصل کرتا تھا۔ویب سائیٹ کے مطابق کترینا گوس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ممکن ہے ان کے بیٹے نے اپنی 13 سالہ گرل فرینڈ کی خودکشی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہو۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں مشی گن کی ایک 13 سالہ لڑکی میگھن ایوانز نے ماں کے ڈانٹنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ویب سائیٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ 11 سالہ لڑکے نے اسی لڑکی کی جانب سے خودکشی کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہو، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب لڑکے کے دوران علاج آن لائن چندہ جمع کرنے کے لیے چلائی گئی گو فنڈ می مہم میں اب تک 39 ہزار 476 امریکی ڈالرز کا چندہ جمع ہوچکا ہے، اور لوگوں کی جانب سے عطیہ دئیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بچے کی خودکشی پر افسوس کیا جا رہا ہے، جب کہ بچے کی یاد میں کئی سوشل میڈیا پیجز بھی بنائے گئے ہیں۔

عام زندگی میں کیسی ہوں ۔۔ سب کچھ ہی بتا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں۔ گزشتہ روز یہاں ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام زندگی میں بہت شرمیلی اور ڈرپوک لڑکی ہوں ۔ کنگنا نے کہا کہ میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے بھی دور رہتی ہوں۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو بھی لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپر سٹار اداکارہ بنے گی۔ کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن سٹار میں خود ہوں۔

2بڑے ملکوں کی ٹرمپ کو دھمکی ۔۔ جنگ کیلئے تیار رہیں

لندن(ویب ڈیسک) روس اور ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ حقیقی جنگ کے لئے تیار رہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شام کے فضائی اڈے پر کروز میزائلوں سے حملے کا ردعمل دیتے ہوئے لندن میں روسی سفارتخانے نے امریکا کی جانب سے شامی فضائی اڈے پر بمباری کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے جب کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرخ لکیر ریڈ لائن کو عبور نہ کرے، جوابی فوجی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ہے جو شامی حکومت کو باغیوں کے علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہا۔