مانسہرہ (خصوصی رپورٹ) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے ہزارہ سمیت ملک میں15 نئے صوبے بنانے کا مطالمہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد کو قومی اسمبلی میں پیش کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان خیبر پختونخوا حکومت مشتاق احمد غنی نے مانسہرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے 2014ء میں صوبہ ہزارہ کی قرار داد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی صوبہ ہزارون کی قرارداد قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروا کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کرے۔ صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پنجاب میں اپنے اقتدار اور اجارہ داری کو قائم رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن نئے صوبوں کی مخالفت کر ہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں کم از کم 15 نئے صوبے بنائےں جائیں۔






































