جے یو آئی کا صد سالہ اجتماع, امام کعبہ کی آمد, عظیم جلسہ کا اہتمام

نوشہرہ(بےورورپورٹ )آج سے شروع ہونے والی جمعیت علماءاسلام کی صدسالہ یوم تاسیس کی تین روزہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل سیکورٹی کے فل پروف انتظامات 52ممالک میں سے اکثریتی ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے اس اجتماع میں قطر، جنوبی افریقہ، انڈونیشا، نیپال، بنگلہ دیش، ہندوستان، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شرکت کریں گے اجتماع میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا اپنی اپنی پارٹیوں کے وفود کے ہمراہ شرکت متوقع اجتماع میں صدارتی خطبہ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن دیں گے اجتماع میں تیس لاکھ سے زائد افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اجتماع گاہ میں سیکورٹی کے فرائض 25ہزار انصار السلام کے رضاکاروں اور 1300 پولیس جوانوں کے حوالے کردی گئی ہے اب اجتماع گاہ میں مختلف علاقے کے 50ہزار افراد پہنچ چکے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام کا تین روزہ عالمی اجتماع کے میڈیا اور انتظامی کمیٹی کے اراکین حاجی عبدالجلیل جان، قاری رضوان، آغا ایوب ، تاج نعیم اور ارباب محمدفاروق خان نے عالمی اجتماع کے تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دےتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام جمعیت کی صدسالہ یوم تاسیس کا تین روزہ عالمی اجتماع آج سے دس بجے شروع ہوگا اور یہ اجتماع تین روز تک جاری رہے گی اس اجتماع میں امام کعبہ، سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر، قطر، جنوبی افریقہ ، انڈونیشا، بنگلہ دیش، ہندوستان اور دیگر ممالک کے وفود خصوصی طورپر شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں امام کعبہ نماز جمعہ اور خطبہ بھی پڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی صدسالہ اجتماع پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم اجتماع ثابت ہوگا جو پاکستان اور بلخصوص پوری امت مسلمہ پر گہرے نقوش چھوڑے گا اجتماع گاہ میں 60سے 70تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے 7ہزار واش روم وضوخانے تعمیر کئے گئے کوریج کےلئے چھ سے سات تک بڑی سکرینیں لگائی گئی ہے جبکہ مختلف جگہوں پر بک سٹالز اور خوراک کےلئے سٹالز بنائے گئے ہیں اجتماع گاہ میں ایمرجنسی کےلئے ایک بڑا ہسپتال اور بارہ ڈسپنسریاں بنائی گئی ہے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کےلئے ٹیوب ویلز اور جدیدسسٹم کے لائٹس اور ساو¿نڈ سسٹم نصب کئے گئے ہیں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا یہ اجتماع پاکستان میں ملی وحدت اور پوری امت مسلمہ میں نظام عدل کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اس وقت پوری دنیا میں استعماری قوتوں اسلام اور امت مسلمہ پر حملہ آور ہے لیکن ہم اس اجتماع کے ذرےعے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ کو دو الگ الگ راستوں پر محیط کیاگیا ہے ایک کو شاہراہ مفتی محمود اور دوسری شاہراہ شیخ الہند کے ناموں سے منسوب کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام الیکٹرانک میڈیا ہاو¿سز کو فریکونسز دی جائے گی تاکہ کوریج میں مشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے اجتماع میں نمازوں اور کھانے کےلئے وقفہ ہوگا جبکہ اجتماع کی اختتامی دعا 9اپریل بروز اتوار کو بعدازنماز ظہر ہوگی بعدازاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان اور ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحدمحمود نے بھی اجتماع گاہ میں انتظامات ، سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ ادھرجے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں نوشہرہ میں آج جمعہ سے اجتماع کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں امام کعبہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پرامام کعبہ خطبہ جمعہ دیں گےاورنماز پڑھائیں گے، امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث ِ سعادت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آرہی ہیں۔

بھارت دہشتگردی کا الزام لگا کراپنی دہشتگردی نہیں چھپا سکتا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کی تو نتائج خوفناک ہونگے

اسلام آ باد (آ ئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکر یا نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، یہ اتحاد نہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران کشمیری عوام کے احتجاجی مظاہرے بھارتی قبضہ کے خلاف عوام کے جذبات کا عکاس ہیں، بھارتی مظالم کشمیر ی عوام کی آ زادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے، پاکستان کا پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، بھارت پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر اپنی دہشت گردی نہیں چھپا سکتا،کلبھوشن یادیو سمیت کئی دیگر واقعاتِ پاکستان میںبھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان تمام ممالک بشمول ہمسائیہ ممالک کے سا تھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے، افغان حکومت کو پاکستانیوں کے افغانستان میں کام کرنے سے روکنے پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ جمعرا ت کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے پارا چنار اور گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پارہ چنار اور لاہور میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی اور شہدا کو خراج تحسین اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں گناہ کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو شکست ہو کر رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند دونوں کے دوران 100سےزائد لوگوں کو زخمی کیا گیا ہے۔ عالمی برادری ان مظالم کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی میڈیا نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجا گر کیا ہے۔میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں۔کشمیری سول سوسائٹی اور میڈیا کے کردار کے بھارتی مظالم کے بے نقاب کرنے پر معترف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ہم ہر واقعے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو بھیجتے ہیں۔پاکستان بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ہماری افواج انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ا بتدائی بیان میں انہوں نے کہاکہ لندن میں پاکستان کو سفارت خانہ ثقافتی تقاریب کا جلد انعقاد کرے گا۔گزشتہ ہفتے کئی ممالک کے سیاسی و تجارتی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا۔ان دوروں سے پاکستان اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ پاک افغان سرحد پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگا رہے ہیں۔پاک افغان سرحد پر ہم اپنی جانب باڑ لگا رہے ہیں جس کے حقیقی مقاصد موجود ہیں ۔ باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کو سرحد کراس کرنے سے روکنا ہے۔تجارتی اور دیگر قانونی مقاصد کیلئے ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہے۔افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے ویزہ مسائل سے آگاہ ہیں۔افغان سفارتخانے کے ساتھ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ہم نے افغان حکومت کو پاکستانیوں کے افغانستان میں کام کرنے سے روکنے پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔گذشتہ برس اقوام متحدہ کے کمشن براے مہاجرین نے افغانستان واپس لوٹنے والوں کی امداد میں اضافہ کیا تھا کہ وہ اپنی زندگیوں کا بہت آغاز کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ان کی مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ہماری ایل او سی پر افواج انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں۔ایسی تمام خلاف ورزیاں کو ہم اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو رپورٹ کرتے ہیں۔بھارت کی یہ کوششیں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ہماری افواج پر جب فائر کیا جاتا ہے تب ہی وہ جوابی کاروائی کرتی ہیں۔ہم بھارت افواج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔سعودی عرب کی قیادت میںقائم کئے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے۔یہ اتحاد نہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف ہے۔اسلامی ممالک کا اتحاد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔یہ اتحاد کسی ملک کے لئے یا کسی کے خلاف نہیں ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی ہے۔پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت تمام دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں کسی قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستان کے مختلف ممالک بشمول روس, وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مثبت محور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ افریقی اتحاد کے ممالک نے بھارت پر نسلی بنیادوں پر تعصب کے الزامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔بھارتی معاشرے میں انتہا پسندی تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔بھارت میں مسلمانوں مسیحیوں اور ذلتوں کے ساتھ ناروا سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ چند روز میں بھی بھارت میں ایک مسلمان کا قتل ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایسی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدر ٹرمپ کی پیشکش کا بھی خیر مقدم کیا تھا۔امریکی سفیر کے بیان کا پس منظر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر اپنی دہشت گردی نہیں چھپا سکتا۔کلبھوشن یادیو سمیت کئی دیگر واقعاتِ پاکستان میںبھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے بہتر ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر اقوام متحدہ کے سابق اور موجودہ سیکریٹری جنرلز نے بھی پاک بھارت تناو¿ میں ثالثی کا عندیہ دیا تھا۔ہم ان کی ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بھارت کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل ان کے عوام کے حق خودارادیت کو سمجھنا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کارآمد ہیں۔دونوں ممالک کو مشترکہ چینجز کا مل کر جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کافی عرصہ سے پہلے حملہ نہ کرنے کا ڈاکٹرائن متعارف کروا رکھا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا ڈاکٹرائن جھوٹ پر مبنی ہے۔بھارت کے جنگی عزائم خطے کے لئے خطے کی سلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرنے کی جنگی حکمت عملی کے خوفناک نتائج ہو سکتے ہیں۔بھارت کی منفی حکمت عملی بقائے باہمی اصولوں کے خلاف ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی بات کی ہے۔پاکستان کی تجویز کردہ اسٹرٹیجک ریسٹرین ریجیم ایٹمی تصادم سے بچنے کی بہترین حکمت عملی ہے۔ پاکستان نے ایٹمی عدم پھیلاو¿ پر مستقل موقف اپنایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دورے پر مظاہرے کشمیری عوام کے بھارتی قبضہ کے خلاف جذبات کے عکاس ہیں۔ بھارتی مظالم کشمیر ی عوام کی آ زادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے ۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت اور کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کے خواہا ں ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت نے خود بھی بچوں پر کیمیائی حملہ کی مذمت کی ہے۔ہم کسی بھی جگہ نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 14 اپریل کو ماسکو میں افغانستان میں امن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

صوبائی کابینہ کی درخواست مسترد, عدالت کا اے ڈی خواجہ بارے بڑا اعلان

کراچی(کورٹ رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حتمی فیصلہ نہ ہوجائے اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے برطرفی سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کیا،ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے حکم امتناع ختم کیا جائے۔جس پر عدالت نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حتمی فیصلہ نہ ہوجائے اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں،عدالت نے کہا کہ کابینہ اجلاس کی تفصیل اور ایجنڈا بتایا جائے،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل دلائل دیں گے۔ دریں اثناءڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے امروز سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت جرائم کے خلاف جاری کراچی آپریشن پر مختلف حوالوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

”پیپلز پارٹی کا اے ڈی خواجہ سے اصل اختلاف یہی ہے کہ وہ انکے سامنے ڈٹ گئے“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صیا شاہد نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ کے ساتھ پیپلزپارٹی کا اصل اختلاف یہ ہے کہ وہ ان کی بادشاہت کے خلاف ڈٹ گئے۔ آصف زرداری کے دست رات انور مجید نے نادر شاہی حکم جاری کیا کہ سب سے پہلے زرداری کی شوگر ملوں کو گنا ملنا چاہئے، جس پر جس کا بھی گنا آتا تھا اس کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی لیکن اے ڈی خواجہ نے یہ کام روک دیا۔ جس پر پی پی قیادت ان کے خلاف ہو گئی۔ صوبے کی کابینہ سَرجوڑ کر بیٹھی ہے کہ یہ آئی جی نہیں چاہئے لیکن وہ عدالت جا کر بحال ہو جاتے ہیں۔ اے ڈی خواجہ بادشاہت کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اے ڈی خواجہ جیسے ضدی اور ڈٹ جانے والے افسر کا سندھ میں کوئی کام نہیں سندھ میں 35,30 برس سے کرپٹ نظام چلتا آ رہا ہے۔ ذوالفقار مرزا نے بھی جہاد شروع کیا تھا، جس پر پہلے دن سے معلوم تھا کہ یہ بیٹھ جائیں گے اور وہی ہوا، وہ ایک زمانے میں کہا کرتے تھے کہ ”جو کچھ بھی ہوں آصف زرداری کی وجہ سے ہوں۔ اے ڈی خواجہ کو چاہئے کہ اس نمک کی کان کے ساتھ مل کر خود نمک ہو جائیں یا پھر باہر چلے جائیں۔ ان کا پَس منظر یہ ہے کہ یہ آغا خانی ہیں، ان کا نام الٰہ دین خواجہ ہے۔ ان کے والد کے ایک ہندو دوست تھے جن کی 6 بیٹیاں تھیں انہوں نے ان سے ان کو مانگ لیا تھا، پھر ان کی پرورش ہندو گھرانے میں ہوئی۔ اے ڈی خواجہ بدین میں ایف بی کے طور پر خدمات دے چکے ہیں۔ ان کی بہت شہرت تھی یہ اکثر معاملات میں ڈٹ جاتے تھے۔ پاک سرزمین پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہا پسند جماعت ہے، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں کہ ”یا تو تحریک کامیاب ہو گی یا پھر ہماری زندگی کا خاتمہ ہو گا“ فلموں میں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ
یا دل کی کلی اب کھل جائے
یا خاک میں ہستی مل جائے
مصطفی کمال کو سیاست کرنی چاہئے، جو طویل جنگ ہوتی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کا بیان اتنا ہی احمقانہ، جتنی طاہرالقادری نے دھرنے میں بات کہی تھی کہ کل شام تک سب استعفے دے دو، پرسوں سے خلافت کا نظام شروع ہو جائے گا۔ ایسے بیانات دے کر کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ پی ایس پی کو مسلسل جدوجہد کرنا پڑے گی۔ جو صفائی 10 سال میں نہیں ہوئی وہ ایک دھرنا دینے سے کیسے ہو جائے گی۔ نکاح نامے میں جہیز کا الگ خانہ بنانے کے عدالتی حکم پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا کہ اس کا صرف ایک ہی فائدہ ہو گا کہ طلاق کے بعد لڑکی والے اندراج شدہ سامان کی واپسی کے لئے دعویدار بن سکیں گے۔ ہم نے اپنے معاشرے میں اچھے انسان کی تعریف یہ مقرر کر دی ہے کہ جس کے پاس پیسہ ہو، وہ جائز یا ناجائز جس طریقے سے بھی آئے۔ کسی بھی طریقے سے جو دولت جمع کرنے میں کامیاب ہو گیا وہ اچھا انسان سمجھا جاتا ہے۔ جتنا بڑا نام ہے، اس کے ساتھ اتنی بڑی داستانیں مشہور ہیں۔ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ شادی بیاہ کے ایسے مناظر نہ دکھائے جو عام آدمی کے لئے احساس محرومی کا باعث بنیں۔ بھارت میں گائے ٹرانسپورٹ کرنے پر ایک مسلمان پر تشدد کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ اس کا جواب مولانا فضل الرحمن دیں، جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت علمائے ہند کے 60 سالہ جشن منانے کے لئے ان کے بہت سارے سکالرز کو پاکستان بلا رہے ہیں۔ فصل الرحمان اور جمعیت علمائے ہند کے سکالرز جواب دیں کہ کیا ایسے متحدہ ہندوستان کے لئے آپ نے قائداعظم کے دو قومی نظریے کی مخالفت کی تھی۔ بہت سارے ہندو مرد و خواتین یہ کہہ چکے ہیں کہ گائے کا گوشت پسند ہے اور وہ کائیں گے۔ پاکستان میں بکرے کا گوشت جبکہ ساری دنیا میں گائے کا گوشت مہنگا ہے، وہ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں اور بھارت ایکسپورٹ کرتا ہے۔ برما میں آنگ سنگ کے بیان پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک ایسا مشکیزہ ہے جس میں پانی بھر لو تو کام آتا ہے، ہوا بھر لو گو اس پر بیٹھ کر دریا پار کر لیا جاتا ہے۔ پھر جمہوریت کا علمبردار ہی سب سے پہلے اس کی ہوا نکال دیتا ہے کیونکہ اس کی ضرورت صرف ووٹ لینے کی حد تک ہوتی ہے۔ تجزیہ کار شمع جونیجو کے کالم پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالم کی چند سطریں اتنی خوفناک ہیں کہ انہیں ایک خبر کی شکل میں شائع کرنا چاہئے تھا۔ بہت بڑا انکشاف ہے کہ آصف زرداری کن ضوابط کے تحت وطن واپس آئے اور کس طرح خود پر اور اپنے ساتھیوں کے خلاف کیسز رکوائے ہیں۔ اگر اس میں صداقت ہے تو پھر ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔ شمع جونیجو کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔ تجزیہ کار شمع جونیجو نے کہا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو کی تقریر پر خبر دی تھی، جس میں انہوں نے براہ راست میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبوں کو کمزور جبکہ وفاق کو مضبوط کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت مسائل حل نہیں کر رہی تو پھر وفاق ہی کرے گا۔ وفاق اور سندھ کی آئی جی کے معاملے پر جنگ چل رہی ہے۔ اے ڈی خواجہ اس معاملے پر سلطان بن گئے ہیں، ایماندار افسر ہیں۔ اگر ہائیکورٹ اے ڈی خواجہ کو برقرار کرتی ہے تو اس سے پولیس ڈیپارٹمنٹ مضبوط ہو گا۔ آصف زرداری کی واپسی سے پی پی کے کچھ لیڈران بہت خوش ہیں لیکن اس حوالے سے میرے کالم پر مجھے 6 ہزار سے زائد ای میلز آئی ہیں، اتنی بڑی تعداد میں پہلے کسی کالم پر میلز نہیں آئیں۔ پی پی کے لوگ جب مجھ سے نراضی ظاہر کرتے ہیں تو میں کہتی ہوں کہ اتنے برسوں سے آپ سندھ میں حکومت کر رہے ہیں لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔ بھٹو کی برسی پر جواب دینا چاہئے تھا کہ کام کیوں نہیں ہوا۔ سندھ میں محکمہ پولیس کو تباہ کر دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹ میں جو اتحاد پایا جاتا تھا وہ بالکل ختم ہو گیا ہے، اب یہ معاملات ٹھیک نہیں ہو پا رہے۔ کوآرڈینیٹر خبریں کراچی وحید جمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے عزائم پرامید نظر آ رہے ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کی بات ہے، اب دعوﺅں سے نہیں کام کرنے سے مسائل حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کی چینی اہم شخصیات کیساتھ ملاقات, بڑا اعلان جاری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چےنی سرماےہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات مےں چےنی وفدنے پنجاب مےں کم آمدن والے افراد کے لئے گھروں کی تعمےر کے منصوبے مےں سرماےہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کےا۔ چےنی وفد کی قےادت چیئرمین آف دی بورڈ اینڈ پارٹی سےکرٹری آف چےنگ ڈو شنگ چینگ(Chengdu Xingcheng) انوسٹمنٹ گروپ رین ژی ننگ (Mr. Ren Zhineng) کررہے تھے۔ چےنی وفد کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی غےر معمولی ترقی وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےز قےادت کی مرہون منت ہے۔ چےن مےں شےنزن سپےڈ ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور اب مستقبل ”پنجاب سپےڈ“کا ہے۔ چےن مےں اب تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ”پنجاب سپےڈ“ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے، بلاشبہ منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل کے حوالے سے ”پنجاب سپےڈ“ شہباز شریف کا اعزاز ہے اور چےن کی قےادت اور اعلیٰ حکام بھی آپ کی غےر معمولی صلاحےتوں کو سراہتے ہیں۔ چےن مےں”پنجاب سپےڈ“ کی اصطلاح کا رائج ہونا چےنی قےادت کا آپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ سربراہ چینی وفد نے کہا کہ میں نے پنجاب آکر خود ”پنجاب سپےڈ“ کا عملی مشاہدہ کےا ہے اور ”پنجاب سپےڈ“ دراصل شفافےت ،کارکردگی، معےاراور کوآرڈےنےشن کا دوسرا نام ہے۔ انہو ںنے کہا کہ مےٹروبس سروس کے کامیاب منصوبے اوراورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ آپ کی صوبے کے عوام کوعالمی معےار کی سفری سہولتےں فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام ہے اور ےہ منصوبے آپ کی غےر معمولی صلاحےتوں کے منہ بولتے ثبوت ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب کے ہاو¿سنگ سےکٹر مےں سرماےہ کاری کرنے کےلئے تےار ہے۔ ہم صوبہ پنجاب مےں کم آمدن والے گھروں کی تعمےرکے منصوبے مےں ہر ممکن تعاون کرےں گے اور اربن ڈوےلپمنٹ کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت کار بڑھائےں گے۔ چےنی وفد کے سربراہ نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو چےنگ ڈو کے دور ے کی دعوت دی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چےن کی دوستی کو سی پےک نے نئی جہت عطا کی ہے اور یہ تاریخ ساز منصوبہ تاریخ کا دھارا بدل دے گا۔ انہو ںنے کہا کہ چےن کے صدر شی جن پنگ اور وزےراعظم لی کی چیانگ کاپاکستان کی تعمےر وترقی مےں تعاون لائق تحسےن ہے اورپاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنانے مےں سی پےک اہم کردارادا کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چےن کے سرماےہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہےں۔ سی پےک کے باعث سرماےہ کاری مےں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ممالک بھی سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مےںہاو¿سنگ سےکٹر مےں سرماےہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہےں اور کم لاگت گھروں کی تعمےر کے منصوبے مےں چےنی گروپ کی سرماےہ کاری کا خےر مقدم کرےںگے۔ انہوںنے کہا کہ اس سےکٹر مےں تعاون سے ہزاروں روزگار کے مواقع پےدا ہوںگے لہٰذااس منصوبے کو انفرادےت اورپےشہ ورانہ طرےقے سے آگے بڑھانا ہے ۔انہوںنے کہا کہچےنی گروپ لاہور، فےصل آباداورسےالکوٹ مےں کم لاگت گھروں کی تعمےر کے منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لے۔صوبائی وزےر ہاو¿سنگ سےد ہارون سلطان بخاری،چےئرمےن پنجاب لےنڈ ڈوےلپمنٹ کمپنی ،اےم پی اے محمود قادر خان،اےڈےشنل چےف سےکرٹری اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو شکست دیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ایم این اے پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج، پولیس، سیاستدانوں، افسروں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے سروں کے تاج ہیںاور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انہو ںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والے قیمتی خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کیلئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ملکر چلنا ہوگا۔دشمن ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔عوام کے اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹےسٹ کرکٹ ٹےم کے کپتان مصباح الحق نے کےرےئر کے عروج پر رےٹائرمنٹ کا فےصلہ کےا بلاشبہ مصباح الحق نے کھلاڑی اورکپتان کی حےثےت سے پاکستان کا نام روشن کےا ہے اورپاکستان کرکٹ کے لئے مصباح الحق کی شاندارخدمات ہےں۔انہوںنے کہا کہ مصباح الحق نے کرکٹ کے مےدان مےں شانداراننگز کھےلی ہے۔کرکٹ کے مےدان مےں مصباح الحق نے اپنے کردار اور کھےل سے ملک و قوم کانام بلند کےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مصباح الحق کا کرکٹ کےرےئر سپورٹس مےن سپرٹ کا آئےنہ دار ہے۔مصباح الحق کاپاکستان کے کامےاب ترےن کپتانوں مےں شمار ہوتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، بلاشبہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے۔علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔ صحت عامہ کے شعبہ میں نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی بہتری آئے گی اور یہی وجہ ہے کہ صحت کے شعبہ اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیںاور پنجاب حکومت نے ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر بنانے کیلئے اہداف مقرر کئے ہیںاور ان اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ محکمے اور اداروں کو محنت اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے بھرپور آگہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور شعبہ صحت میں کی گئی اصلاحات کے اہداف کے حصول کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیر اعظم ہیلتھ کیئر پروگرام ایشیاءکا سب سے بڑا پروگرام ہے

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان کا ہیلتھ کیئر پروگرام ایشیائ کا سب سے بڑا پروگرام قرار، مریم اورنگزیب کہتی ہیں تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہیلتھ کیئر پروگرام ایشیائ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا، تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں پرائیویٹ سیکٹر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فیس بک کا پورن پوسٹ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

نیویارک ( ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک انتقامی پورن کہلائے جانے والی پوسٹس کی اس کے پلیٹ فارم سے تشہیر کو روکنے کے لیے تازہ اقدام اٹھانے والا ہے۔فیس بک ایسی پوسٹس یا نازیبا تصاویر جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہو کہ وہ بنا اجازت کے اپ لوڈ کی گئی ہیں کو ری پوسٹ یا شیئر کرنے ناممکن بنا رہا ہے۔یہ اقدام فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام پر تو لیے جا رہے ہیں لیکن تاحال ان میں واٹس ایپ شامل نہیں ہے۔اس بارے میں پہلے سے مہم چلانے والوں نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔برطانیہ کے ریوینج پورن ہیلپ لائن کی بانی لارا ہیگنز کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بڑا قدم ہے۔‘
’بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر گھریلوں مسائل کے وجہ سے پوسٹ کی جاتی ہیں تاکہ کسی کو ہدف بنایا جا سکے۔‘
’اس حوالے سے سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو ایسا مواد دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے روکنا ہے۔‘فیس بک انتقامی پورن سے متعلق تصاویر کو خود سے نہیں ہٹائے گا بلکہ اس کے لیے وہ صارفین پر انحصار کرے گا کہ صارفین اس کام کے لیے فیس بک کے رپورٹ ٹول کا استعمال کریں۔
اس کے بعد کمیونٹی آپریشن ٹیم یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ پوسٹس اس پر پورا اترتی ہیں کہ انھیں ہٹایا جا سکے۔اگر کسی تصویر کے بارے میں یہ فیصلہ ہوجاتا ہے کہ وہ انتقامی پورن ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا اور اسے پوسٹ کرنے والے اکاو¿نٹ کو بلاک کر دیا جائے گا۔

بھارتی ایک بار پھر ہٹ دھرمی پر اتر آیا ، مذاکرات خطرے میں

لاہور( ویب ڈیسک)ورلڈ بنک کی زیر نگرانی پاکستان اور انڈیا کے مابین رواں ماہ واشنگٹن میں کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر سیکریٹری سطح پر مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے بی بی سی کو بتایا کہ واشنگٹن میں انڈیا پاکستان مذاکرات طے شدہ وقت پر ہوتے ہیں یا نہیں اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں شرکت کے بارے میں دونوں فریقین کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔مرزا آصف بیگ کے مطابق مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ دونوں ملکوں کی جانب سے کیا جانا ہے جس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔گزشتہ ماہ دو سال کے تعطل کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمشنروں کی سطح پر مذاکرات بحال کرنے پر رضامند ہوا تھا۔ ان مذاکرات کے بعد پاکستان کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو متنازع منصوبوں پر اپریل میں واشنگٹن میں بات چیت ہو گی۔ بھارت نے ان مجوزہ مذاکرات کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پاکستان کے پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ 11 اپریل سے واشنگٹن میں ورلڈ بنک کی زیر نگرانی کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیکرٹری سطح پر مذاکرات ہوں گے۔انڈیا دریائے نیلم کے پانی پر 330 میگاواٹ کشن گنگا اور دریائے چناب کے پانی پر 850 میگا واٹ رتلے پن بجلی منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔ ان دونوں منصوبوں پر پاکستان نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے ورلڈ بینک کو ثالتی کرنے کے لیے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مذاکرات میں دریائے چناب پر بننے والے دیگر دونوں منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان نے ان منصوبوں پر سندھ طاس معاہدے کے تحت اعتراضات سے انڈیا کو آگاہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اڑی حملے کے بعد ستمبر 2016 میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی زیرِ صدرات ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہونے والے مذاکرات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس وقت نریندر مودی کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ‘خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔’ انڈین حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ 57 سالہ پرانے اس معاہدہ کو ختم کرنے کی دھمکیاں بھی سامنے آئی تھیں

ہائیکورٹ کااللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

کراچی( ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو مقدمے کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے پر حکم امتماع ختم کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے تحریک شروع کر دی، مطالبات سامنے آگئے

کراچی( ویب ڈیسک) آج سے مسائل کے حل تک احتجاج، مصطفیٰ کمال نے تحریک شروع کر دی، طریقہ آکار بدلتے رہنے کا فیصلہ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائ کی متحدہ قائد پر بھی تنقید۔
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے شہر قائد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقوق دلانے کے لئے اپنی جانیں دیں گے، وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کیلئے نہیں آئے، لوگوں کے مسائل حل کئے بغیر یہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم احتجاجاً پریس کلب کے سامنے بیٹھنے جا رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے شہر میں 5 گاربیج سٹیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک 5 گاربیج ٹرانسفر سٹیشن نہیں بنیں گے، کراچی صاف نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور 5 اضلاع میں مختص کردہ جگہوں پر کچرا ٹرانسفر سینٹرز بنائے جائیں، شہر میں 15 منٹ کے فاصلے پر کچرا ٹرانسفر سٹیشنز بنائے جائیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ نسلوں کو تباہ کرنے کیلئے کچرے کی مائینز بچھائی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فی الفور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے دشمنی نہیں کروں گا، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میئر آفس کو واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کا انبار ہے، ہم کسی کو پتھر نہیں مار رہے، ہم کراچی کی سڑکوں پر پرامن بیٹھے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ایک ایک گھر میں نل کا پانی آنا چاہئے تاکہ ٹینکر مافیا سے جان چھڑوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور فیز 1 مکمل ہو بھی گیا تو بھی کراچی کے عوام کو پانی نہیں ملے گا۔