Monthly Archives: April 2017
’مصباح کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ‘”پوری قوم اُٹھ کھڑی ہو “،وسیم اکرم نے قوم سے اپیل کر دی
لاہور (نیو ز ایجنسیاں) سابق کرکٹرز نے مصباح الحق کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ کیلئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں،اپنے ہیرو کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں،اپنے ہیرو کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر مصباح کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے،اب ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مصباح کو اچھی طرح سے رخصت کرنا چاہیے۔مصباح نے پاکستان کو سب سے زیادہ میچز جتوائے ہیں۔وزڈن میں مصباح کا نام آنا بھی اعزاز ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد جس طرح مصباح نے ٹیم کو اٹھایا بڑا کردار ہے۔سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ مصباح الحق شاید پہلے پاکستانی ہوں گے جس نے ریٹائرمنٹ کا سیریز سے پہلے اعلان کیا۔انہوں نے مصباح کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا کپتان کی حیثیت سے ریکارڈ شاندار رہا۔محمد یوسف نے مصباح الحق کو کامیاب کرکٹ کیریئر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور کپتانی میں پاکستان کرکٹ کو زیادہ مشکلات نہیں ہوئیں۔کپتان وہی اچھا ہوتا ہے جس کی ٹیم اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو موقع ملے گا تو ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا۔
حیران تو ہونگے مگر یہ سچ ہے ،گورنر سندھ راحیل شریف بارے کیا کچھ کہہ گئے
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز معاشی بہتری تک رہےگی، معاشی ترقی کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے،کراچی میں امن کےبعد امن خراب کرنیوالےکہیں چھپ تونہیں گئے؟
محمد زبیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،یہ حقیقت ہےکراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی،جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں رہےگی۔
انہوںنے کہا کہ نائن زیرو پر تالے لگے ہیں اور کوئی بھی ان تالوں کو کھلوانے کا مطالبہ نہیں کر رہا ۔بانی ایم کیو ایم اب تاریخ کا حصہ ہیں ،ایم کیو ایم لندن کا نام لینے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب پاناما کے فیصلے کے منتظر ہیں ،فیصلہ جلد آجانا چاہیے ،فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
گونر سندھ نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک جنرل تھے جیسے باقی جنرل ہیں،وہ بھی ایک عام انسان تھے ان کو زیادہ بڑا نہ بنایا جائے۔
کراچی کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دنیا بدل چکی ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے2004 میں دلی کی جو بات کی تھی وہ 2013 سے زیادہ خطرناک ہے۔دلی میں خطاب کا ایک علامتی پہلو ہےجس میں انہوں نے تقسیم پر معافی معانگی تھی،بانی ایم کیو ایم اس وقت جنرل پرویز مشرف کے اتحادی تھے ۔
پاک سرزمین پارٹی کا حیرت انگیز اعلان
پاک سرزمین پارٹی نے کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی آج ایک احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے،تحریک کا خاتمہ یا تو ہماری زندگی پر ہوگا یا مسائل کے حل پر۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا کوئی وقت نہیں، یہ اب ہماری سانسوں سے وابستہ ہے،تحریک کی شکل تبدیل ہوسکتی ہے مگر تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کے لوگوں کی خاطر واپس آئے ہیں، 2013 میں کسی کے کہنے پر دیار غیر نہیں گئے تھے۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ الیکشن لڑتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ہمارے آنے کے بعد بہت سے لوگ کراچی کی بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔
پاک فضائیہ کے طیارے کی پشاور میں کریش لینڈنگ
پشاور(ویب ڈیسک) درہ آدم خیل کے قریب متنی کے علاقے میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے نے کریشن لینڈنگ کی تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ درہ آدم خیل کے قریب متنی کے علاقے میں جہاز میں تیکنیکی خرابی پیش آ گئی جس پر پائلٹ نے سرہ خاورہ کے علاقے میں طیارے کو مہارت سے کریش لینڈ کروایا، کریش لینڈنگ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ اس واقع میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔
بلاول لرکھڑا گئے
سکھر(آن لائن©)بلاول بھٹو ان ایکشن ، ایک دن میاں برداران کو للکار اتو دوسرے دن بلاول بھٹوخود لڑکھڑا گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریں کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سکھر میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے لیے سکھر کے سادھوبیلہ پہنچے تو ان کو دریا کے کنارے سے سادھو بیلہ میں لے جانے کے لیے کشتی کا بندو بست کیا گیا تھا بلاول بھٹو جیسے ہی کشتی پر سوار ہوئے تو وہ کشتی میں اترتے ہوئے اچانک پھسل گئے اور لڑکھڑاگئے تو وہاں پر موجود شخص نے ان کو سنبھال لیا اور گرنے سے بچا لیا اس موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈینگی کے بعد ایک اور خطرناک مرض تیزی سے پھیلنے لگا
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث فیصل آباد میں”چکن پاکس“ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ رواں سال کے تین ماہ میں دس اور تین روز میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ بچوں کے بعد یہ بیماری نوجوانوں میں منتقل ہونے لگی ہے جبکہ الائیڈ ہسپتال میں چکن پاکس کے نوجوان مریض لائے جانے سے ڈاکٹرز چکرا کر رہ گئے اور افسروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ماہرین ڈاکٹرز کے مطابق کہ اگر اس کی روک تھام کےلئے مو¿ثر اقدامات نہ کیے گئے تو چکن پاکس کا مرض بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کہ جنوری 2017سے لےکر اب تک الائیڈ ہسپتال میں 30مریض لائے گئے جن میں دس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہسپتال منتقل کیے جانےوالوں میں بچے اور 20سال تک کی عمر کے نوجوان شامل تھے گزشتہ تین روز کے دوران دو افراد 40سالہ امجد اقبال اور فیصل جان کی بازی ہار گئے ماہرین ڈاکٹر کے مطابق کہ چکن پاکس کا مرض نوجوانوں میں منتقل ہونا باعث تشویش ہے اور یہ بیماری جگر،گردوں اور پھیپھڑوں سمیت جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتی ہے۔ مریض فیصل آباد دوسرے اضلاع سے الائیڈ ہسپتال رپورٹ ہوئے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت چکن پاکس کے خطرناک مرض کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے مو¿ثر اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے۔
جہانگیر ترین نے عام انتخابات سے قبل بڑا اعلان کر دیا
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ امید ہے اسی سال الیکشن ہوں گے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی حکومت بنائے گی۔ ڈیرہ جنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹیٹس کو کی علامت ہیں، پاناما کیس کے فیصلے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
بھارتی بورڈنے رمیز سے بدلہ لے لیا
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ کے سفیراورپینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیزراجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی بھارتی بورڈکے حکام کو ایک نظر نہیں بھائی جس نے ا±نہیں آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کردیاہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے آئی پی ایل 2017ء کیلئے پاکستانی کمنٹیٹرز کوایک بارپھر نظراندازکردیاہے۔واضح رہے کہ رمیزراجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں سفیربننے کے بعد ا±نہیں مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے نہیں بلایاگیا۔بھارتی بورڈنے آئی پی ایل2017ءمیں جس 20رکنی کمیٹی کااعلان کیاہے، ا±س میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور کیون پیٹرسن کے علاوہ خواتین کمنٹیٹرزبھی شامل ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ وزیر اعظم کا ایک اور دبنگ بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مضبوط سٹریٹجک شراکت دار ہیں،سی پیک منصوبے علاقائی روابط کے فروغ کی علامت ہے،سی پیک سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین کا سفارتی اور دیگر تعاون قابل تعریف ہے،سی پیک منصوبے سے خطے کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے،آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے کے فورم میںشرکت کیلئے چین کا دورہ کروں گا۔جمعرات کو چین کی سی پی پی سی سی کے چیئرمین یوژینگ شنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ چینی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کی پارلیمان میں ادارہ جاتی تعلقات قائم ہوں گے،دونوں پارلیمان کے درمیان قریبی تعاون سے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مضبوط سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2015میں چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں چین کا سفارتی اور دیگر تعاون قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے کے فورم میںشرکت کیلئے چین کا دورہ کروں گا،فورم میں شرکت سے روابط،بنیادی ڈھانچے،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا،فورم میں شرکت سے عوامی سطح کے تبادلوں،تھنک ٹینکس سے تعاون کو بھی موقع ملے گا۔انہوں نے ہکا کہ فورم چین سے تعاون بڑھانے کے ساتھ دنیا سے روابط بڑھانے کا بھی موقع فراہم کرے گا،سی پیک منصوبے علاقائی روابط کے فروغ کی علامت ہے،سی پیک سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،سی پیک منصوبے سے خطے کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔اس موقع پر یوژینگ شنگ نے کہا کہ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔.

















