ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر

ویلنگٹن ۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) ٹام لیتھم کو بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے خلاف ٹرائنگولر سیریز کےلئے نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کے مستقل کپتان کین ولیمسن سمیت دس کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ باﺅلر سیتھ رینس اور باﺅلنگ آل راﺅنڈر سکاٹ کگلیژن کو پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، نیل ویگنر جنہیں حال ہی میں نیوزی لینڈ کا بہترین ٹیسٹ پلیئر قرار دیا گیا تھا کا بھی سیریز میں ون ڈے ڈیبیو متوقع ہے، اعلان کردہ سکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان)، ہمیش بینٹ، نیل بروم، سکاٹ کگلیژن، کولن منرو، جیمز نیشم، ہینری نکولس، جیتن پٹیل، سیتھ رینس، لوک رونکی، مچل سینٹنر، ایش سودھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر اور جارج ورکر شامل ہیں، جیتن پٹیل چوتھے ون ڈے میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹرائنگولر سیریز مئی میں کھیلی جائے گی۔

داعش کو کون تباہ وبرباد کر ے گا ….ٹرمپ کے سنسنی خیز انکشافات

واشنگٹن۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی قیادت میںاتحادی فوج دہشت گرد تنظیم داعش کو تباہ کرکے تہذیب و تمدن کی حفاظت کرے گی۔ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ وائٹ ہاو¿س میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کل کہا کہ داعش کو تباہ و بربادکردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ لڑنے اور اس کو شکست دینے والے ایک رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

واشنگٹن کے قریب ایف 16طیارہ تباہ

واشنگٹن۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے میری لینڈ کے نیشنل پورٹ کے قریب ایک ایف۔ 16گر کر تباہ ہونے کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا تاہم طیارے میں سوار پائلٹ نے کود کو جان بچائی۔امریکی حکام کے مطابق فضائیہ کا ایک ’ایف 16‘ جنگی جہاز دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے دو اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیارہ نیشنل پورٹ کے جنوب مغرب میں چھ میل دور ایک ویران علاقے میں کر تباہ ہوا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

نیویارک(شوبز ڈیسک )خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی ووڈ فلم سیریز”ایلیئن“کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔کہانی ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گردگھوم رہی ہے جہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔
مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کردار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لِئے یہ سائنس فکشن فلم رواں سال 19مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

برطانوی گلوکارہ نے فیض کا کلام گا کر سب کو حیران کر دیا

لندن(شوبز ڈیسک )گوروں کی ٹوٹی پھوٹی اردو تو آپ نے کئی بار سنی ہو گی۔ لیکن ایک برطانوی گلوکارہ جن کا نام تانیا ویلز ہے وہ جنوبی ایشا کے خالص کلاسیکی گانے گاتی ہیں تانیا نے باقاعدہ میوزک کر تربیت لی ہے اور انکو فیض کی غزلیں گانے میں مہارت حاصل ہے انھوں نے فیض احمد فیض کا کلام اس طرح گایا کہ سننے والوں کو حیران کر دیا۔

عمران عباس نے نرگس فخری کےساتھ نیا پراجیکٹ مکمل کرلیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارعمران عباس نے بالی وڈ سٹار نرگس فخری کے ساتھ نیا پراجیکٹ مکمل کرلیا ہے جس کی تمام تفصیلات پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے نہ صرف دونوں کی ایک ساتھ تصاویروائرل ہوئی ہیں بلکہ ان دونوں بارے میڈیا میں طرح طرح کی افواہیں بھی زیرگردش ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہا نہوں نے کسی فلم میںاکٹھے کام کیا ہے یا وڈیو میں اور یا انہوں نے کسی میگزین کے لئے شوٹ کرایا ہے ۔اس بارے میں عمران عباس تاحال خاموش ہیں لیکن ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے دبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں نرگس فخری کے ہمراہ شوسٹاپر کے طور پر انٹری دی تھی۔

.

گورے پن کے لئے کوئی سرجری نہیں کروائی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے گورے پن کے لئے کوئی سرجری نہیں کروائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے گورا ہونے کیلئے فئیرنس ٹریٹمنٹ لی ہے۔اداکارہ نے میڈیا پر ان خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے انہیں اپنے رنگ کے حوالے سے کوئی احساس کمتری نہیں کہ سرجری کا سہارا لیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں اور یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے۔اداکارہ کی نئی فلم پدما وتی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار رنویر سنگھ ہیں۔فلم 17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بلال سعید نے گلوکاری چھوڑنے کی تردید کردی

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار بلال سعید نے اپنے گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کو اپریل فول قرار دے دیا۔ انہوں نے دو دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطا بق یکم اپریل کو دنیا بھر میں جھوٹ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس روز لوگ جھوٹ بول کر لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اکثر واقعات کا انجام افسوسناک ہی ہوتا ہے۔ بلال سعید نے اپنے اعلان کی حقیقت بیان کردی ہے۔ جس کیلئے انہوں نے دوبارہ فیس بک کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا سابقہ سٹیٹس یکم اپریل کیلئے تھا جس سے ناقدین کو بیک وقت خوش کیا اور بیوقوف بنایا گیا، میرے لیے گلوکاری صرف مشہور ہونے یا پیسے کمانے یااسی قسم کے فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ، موسیقی میرا جنون ہے جس کے ذریعے میں اپنا مافی الضمیر بیان کرتا ہوں اور یہ کام کرنا نہیں چھوڑوں گا“۔

بلائنڈٹیم اب ورلڈکپ نہ جیتی توعہدہ چھوڑدوں گا،

پشاور(آئی این پی ) سلطان شاہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں مسلسل دوسری بار شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا،اگر پاکستان وہ ورلڈ کپ نہ جیت سکا تو اپنے عہدے سے علیحدہ ہو جاﺅں گا۔وہ بدھ کوپشاورمیں جاری پہلا خیبرزلمے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کر رہے تھے ۔سلطان شاہ نے کہاکہ پاکستانی بلائنڈ کھلاڑیوںکی تمام مشکلات دروکیں ان کے مطالبات مانین مگر افسوس کہ ہمارے کھلاڑی ورلڈکپ جیت نہیں سکے گذشتہ دس سالوںمیں ہونے والے دوورلڈکپ مقابلوں کے فائنل ہم بھارت سے ہارے ہیں جس کی وجہ سے کافی دلبرداشتہ ہوچکا ہوں اب اس سال ورلڈ کپ کامیزبان پاکستان ہے مقابلے یواے ای جبکہ فائنل لاہورمیں کھیلاجائے گامجھے امید ہے کہ فائنل پاکستان اوربھار ت کے مابین ہی ہوگااگرہمارے کھلاڑیوں نے روایت تبدیل نہ کی تووہ مزید شاید کام جاری نہ رکھ سکے انہوںنے بتایاکہ ہمارابلائنڈ کرکٹ میں بہت شاندارریکارڈہے چارمیں سے چاروں ورلڈ کپ کافائنل ہم نے کھیلاہے دوجیتے ضرورہے تاہم اس کودس سال گذرچکے ہیں ہماری فتوحات کاتناسب بھی سب دیگرٹیموںسے زبردست ہے ۔دنیا کی تمام ٹیموں کوہم ہی کوچنگ فراہم کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود فائنل ہارنا وہ بھی بھارت سے یہ بات مجھے گولی سے بڑ ھ کرلگتی ہے انہوںنے بتایاکہ اس سال کے آخر میں ورلڈ کپ کے میزبان ہم ہیںایونٹ یواے ای میں ہوگافائنل لاہورمیں کرایاجائے گا۔بلائنڈ کرکٹرز خوب محنت کریں تاکہ پاکستان ایک بارپھرسرخروں ہوسکیں۔

جاوید آفریدی نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 20 لاکھ کا چیک دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے رواں برس بھارت میں منعقدہ دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم میگا ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی، فیصلہ کن معرکے میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جاوید آفریدی نے قومی بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم نے ہمیشہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کھلاڑیوں کی پرفارمنس جسمانی طور پر مکمل فٹ افراد کیلئے ایک مثال ہے انہیں بھی چاہیے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں۔ چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسطرح کی حوصلہ افزائی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پر جوش ہوں گے۔ انہوں نے پشاور زلمی، ہائر اور روبا سے درخواست کی ہے کہ وہ پانچویں بلائنڈ ورلڈکپ کو سپانسر کریں، ایونٹ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جو کہ متبادل مقام متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم کے ہیڈکوچ عبدالرزاق، جنرل مینجر پی بی سی سی مہر یوسف ہارون، ٹرینر طاہر محمود بٹ بھی اس موقع پر موجود