ملینگا نے وکٹوں کی دوڑمیں سعید اجمل اور عمرگل کوپیچھے چھوڑدیا

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے باﺅلر بن گئے، مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر پاکستانی باﺅلرز سعید اجمل اور عمرگل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔، اجمل اور عمر نے مشترکہ طور پر 85، 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا نے اب تک 66 میچز میں 86 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہدخان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مصباح ، یونس وزڈن کرکٹر آف دی ائیر منتخب

لندن(نیوزایجنسیاں) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو وزڈن کرکٹرزآف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 15 پاکستانی کرکٹرز کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ آخری مرتبہ محمد یوسف کو 2007 میں یہ اعزاز ملا جب کہ یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سال میں 2 پاکستانی پلیئرز کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہو، اس سے قبل 1997 میں 1997 میں پاکستان کے سعید انوراور مشتاق احمد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی رواں سال کا وزڈن لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قراردیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی کا بیٹ تینوں فارمیٹس میں تواتر سے چلا، ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت گزشتہ سال بھارت نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا۔ ٹیسٹ میں انہوں نے 75 کی اوسط سے رنز اسکور کیے، ان کی ایوریج ون ڈے کرکٹ میں 92 جب کہ ٹی 20 میں 106 رہی۔ کوہلی یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے تیسرے بھارتی پلیئر ہیں۔ وریندر سہواگ 2 جب کہ سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔انگلینڈ کے کرس ووئکس کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 26 وکٹیں حاصل کرنے پر وزڈن کا تاریخی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹرز ٹوبے رولینڈ جونز اور بین ڈکٹ کو بھی اچھی کارکردگی پر یہ ایوارڈ ملے گا۔

کالی آندھی کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان …. کون ڈراپ کون اِن ؟؟

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 6 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں محمد عباس اور شاداب خان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپنر احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن سمیع اسلم 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اسکواڈ میں ایک مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باو¿لر محمد عباس، بلے باز عثمان صلاح الدین، محمد اصغر اور اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔عثمان صلاح الدین نے قائد اعظم ٹرافی کے سابقہ ایڈیشن میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دس میچوں میں 3 سنچریوں اور 5 ففٹی کی مدد سے 843 رنز بنائے تھے اور وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح محمد عباس نے دس میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قائد اعظم ٹرافی کے سب سے کامیاب باو¿لر رہے تھے۔ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان محمد اصغر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ حسن علی بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔دورہ آسٹریلیا کے 17رکنی اسکواڈ میں شامل سات کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے جن میں راحت علی، سہیل خان، شرجیل خان، محمد رضوان، سمیع اسلم، محمد نواز اور عمران خان شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، محمد اصغر، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عباس۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل سے جمیکا میں کھیلا جائے جس کے بعد دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے بارباڈوس میں مدمقابل ہوں گی، سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی 10مئی سے ڈومینیکا کا ونڈسر پارک کرے گا۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو بڑی خوشخبری سنادی

چارلسٹن ۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینڈریا ہلاوا کووا چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں روس کی ڈاریا کاسٹ کینا اور انکی آسٹریلین جوڑی دار ڈاریا گوریلووا کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست چارلسٹن میں جاری ایونٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینڈریا ہلاوا کووا نے روس کی ڈاریا کاسٹ کینا اور انکی آسٹریلین جوڑی دار ڈاریا گاوریلووا کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 10-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان بامقابلہ ویسٹ انڈیز :پہلا معرکہ کل کھیلا جائے گا

گیانا ۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پراویڈینس سٹیڈیم، گیانا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-1 سے شکست دے رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔

کراچی سے افسوسناک خبر …. متعدد افراد ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بلدیہ ٹاﺅن گلشن غازی میں ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرگیا، پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ ایس پی بلدیہ ٹاﺅن کے مطابق پہاڑی تودہ ضمیر گل کے گھر پر گرا۔ ضمیر گل، ان کے بیٹے اور بیٹی کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ ضمیر گل کی بیوی اور ایک بچی و ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ گھر کے ملبے تلے دبے تمام افرادکو نکال لیا گیا۔ یہاں پر رہنے والے افرادپہاڑی پر کٹائی کرتے رہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کٹائی کی وجہ سے تودہ گرا ہو۔ جاں بحق ہونےوالے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

سابق صدر زرداری کے دو قریبی ساتھی لا پتہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق صدرآصف علی زرداری کے دو ساتھی کراچی اور اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے ہیں جہاں نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری کراچی اور نواب لغاری اسلام آباد میں لاپتہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری سابق صدر کے اہم امور ہینڈل کرتے تھے، جبکہ نواب لغاری عالم بلوچ قتل کیس میں آصف زرداری کے ساتھ نامزدہیں۔

گجرات : طالبات سے زیادتی ، 117 ویڈیوز ،700 تصاویر

لاہور (خصوصی رپورٹ) گجرات کے علاقے کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کو بلیک میل کرکے ان سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب ایک متاثرہ بچی نے باپ کو علم ہونے پر تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ ہسپتال میں طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزمان نے متعدد طالبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردی۔ پولیس کے دباﺅ پر اس کیس کے مرکزی کردار سہیل رانجھا کو ایک بااثر شخصیت کے دباﺅ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے متعدد مبر روشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع لنگے گجرات کے علاقہ طارق رانجھا اپنے بیٹے سہیل‘ سمیراحمد اور نعمان رانجھا کے ہمراہ سپر سٹور چلاتا ہے جہاں اس کے بیٹے کمسن طالبات کی تصاویر بنا کر انہیں ایڈیٹ کرکے انہیں قابل اعتراض بنا کر طالبات کو دکھاتا پھر انہیں بلیک میل کرکے ان کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرتا اور اس کے بھائی ویڈیوز بناتے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ملزمان طویل عرصہ سے کمسن طالبات کی زندگی برباد کرنے میں مصروف تھے جنہوں نے اپنے لیپ ٹاپ اور یو ایس پی میں مختلف طالبات کی 117 ویڈیوز اور 700 سے زائد تصاویر محفوظ کر رکھی تھیں۔ ملزم سہیل کے دوست نے یو ایس پی غائب کرکے اسے بلیک میل کیا اور دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس نے ایک لاکھ ادا کردیا لیکن باقی رقم نہ ملنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر اب لوڈ کردیں۔ ایک طالبہ (ر) کے باپ مظہر کو جب ویڈیوز موصول ہوئی تو اس نے باپ کو تمام حالات سے آگہ کیا اور پھر تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم پارٹی پر دباﺅ بڑھایا تو انہوں نے بااثر شخصیت سے فون کرکے اسے سہیل رانجھا کو پیش کردیا۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق اس کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے اور ذمہ داران کو سخت سزا ملے گی۔

عمران خان نے کے پی کے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک کے سر براہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آئندہ مالی سال کا تعلیمی بجٹ 139 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قوم بنانے کے لئے ہمیں مختلف نظام تعلیم ختم کرنا ہو گا، کرپشن کا جو پیسہ پکڑیں گے وہ تعلیم پر لگایا جائے گا، پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کو آپشن نہیں بلکہ لازمی قرار دیا جانا چاہئے، تعلیم کے شعبے میں خیبر پختونخوا کو پورے ملک کیلئے مثال بنائیں گے ،ماضی میں ایم این اے کے کوٹے پر چائے بنانے والا بھی ٹیچر بھرتی ہو جاتا تھا، میری ماں پڑھی لکھی نہ ہوتی تو میں کبھی نہ پڑھ پاتا، 22 لاکھ بچے دینی، 8 لاکھ انگلش میڈیم اور سوا تین کروڑ بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، آسٹریلیا کے قائم مقام ہائی کمشنر جیورک یوسٹک ، یورپی یونین اور یو کے ایڈ سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پرائمری سطح پر بالخصوص بچیوں میں تعلیم کے حصول کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ کے پی کے میں 70فیصد نئے سکول بچیوں کی تعلیم کے لئے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ نوجوان ہیں، ایک قوم بنانے کے لئے تین مختلف نظام تعلیم ختم کرنا ہو گا جبکہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں تعلیم کو نمبر ون ایجنڈے میں لانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار اساتذہ کو میرٹ پر تعینات کیا گیا جبکہ ماضی میں سیاسی بھرتیوں نے صوبہ میں تعلیم کے عمل کو بری طرح متاثر کیا کیونکہ ایسے لوگ تنخواہیں حکومت سے لیتے ہیں اور کام کہیں اور کرتے ہیں جبکہ ہم کرپشن کا جو پیسہ پکڑیں گے وہ تعلیم پر لگایا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا دو کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا تشویشناک امر ہے ، پڑھی لکھی ماں کا کردار معاشرے میں اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم اقتدار میں آئے تو اس وقت صوبہ کا تعلیمی بجٹ صرف 61ارب تھا جس پر ہم نے توجہ دی اور آئندہ مالی سال میں تعلیمی بجٹ کو 139ارب روپے تک لیکر جایا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا میں تعلیم کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی ہے ساتھ صوبہ میں پولیس میں ریفارمز کی گئیں، وزیر اعلی نے کہاکہ حکومت ہر سطح پر اسکولوں میں بہتری کے لیے اقدمات اٹھا رہی ہے، اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کے پی کے میں کسی ایک اسکول میں کوئی بچہ کرسی میز کے بغیر نہیں بیٹھاجبکہ کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کو پرائمری سے ہی انگریزی کی تعلیم دی جائے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اسکولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں، 33ہزار بچے پرائیویٹ سکولز چھوڑ سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کی شرح خواندگی تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے تعلیمی بجٹ میں موجودہ حکومت کے دور میں 128فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال دسویں کلاس تک پڑھنے والی 4لاکھ 43ہزار بچیوں کو وظائف دیئے گئے تاکہ وہ تعلیم کے عمل کو جاری رکھ سکیں ، اس عمل میں 1.36ارب روپے مختص کئے گئے۔ رواں سال زیر تعلیم مزید 4لاکھ 55ہزار بچیوں کو وظائف دیئے جائینگے جن پر 1.34ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔صوبائی بجٹ کا 23فیصد تعلیم پر خرچ کر رہی ہےں۔

سیکورٹی فورسز کی کارروائی، افغانی پیر 7 ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سیکورٹی فورسز نے ایک دربار پر چھاپہ مار کر افغانی پیر کو سات ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر دربار پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر مختلف بور کے پونے دو سو راو¿نڈ، ممنوعہ لٹریچر، دو لیپ ٹاپ، کیمرے، 11 لاکھ پاکستانی کرنسی، 725 سعودی ریال اور 15456 ڈالر برآمد ہوئے۔ دربار سے پیر اور اس کے سات ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اور اہم انکشافات کا امکان ہے۔