گرمی کا احساس کریں کم کریں …. صرف اس چیز کا روزانہ استعمال کریں

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پرفیوم، سن پروٹیکشن فیکٹر اور ایکسفو لائٹنگ فیس واش کا استعمال اہم ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے صحت اور حسن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کئی مسائل پیدا کرسکتی ہے اسی لیے چند مفید مشوروں پر عمل کرکے گرمیوں میں بھی تازہ دم دکھائی دیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں تروتازہ رہنے کیلئے ہلکی خوشبو کا انتخاب کیا جانا بہتر ہے۔ گرمیوں میں سن سکرین کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘ اس کا باقاعدہ استعمال جلد جھلسنے اور جلدی سرطان سے بچنے کیلئے ضروری ہے۔ ماہرین نے مزید مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں ہلکے کپڑوں کے استعمال کیساتھ ساتھ جسم کو صاف ستھرا رکھنے سے بھی گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

منہ کے کینسر کا موجب بننے والی اہم چیز پر پابندی

سرگودھا (نمائندہ خبریں ) حکومت نے منہ کے کینسر کا موجب بننے والے بھارتی گٹکے کی ملک بھر میں فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع کے مطابق بھارتی گٹکا ملک بھر کے مختلف شہروں میں سرعام فروخت ہورہا ہے جس کے استعمال سے نوجوان گلے کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اس گٹکے پر لگا کیمیکل انسانی نسیں سکیڑتا ہے جس کے باعث یہ گلے کے کینسر کا موجب بنتا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 12 سال سے 25 سال کی عمر کے نوجوان بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں حکومت نے حکومتی رپورٹ پر بھارتی گٹکا فروخت کرنیوالوں کےخلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں ڈاکٹر ز کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع میں سینکڑوں ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کو دور دراز کے علاقوں میں بھاری تنخواہوں پر تین سال کے لئے بھرتی کیا جائے گا۔ ویمن میڈیکل آفیسر اور میڈیکل آفیسر 30 اپریل تک اپنی درخواستیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کم تنخواہوں اور عدم سہولیات کے باعث ڈاکٹروں کی بڑی تعداد پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی سینکڑوں اسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں‘ اب حکومت نے ان پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اضلاع میں بھرتیاںکی جائیں گی ان میں اٹک‘ بہاولپور‘ بھکر‘ چکوال‘ چنیوٹ‘ ڈی جی خان‘ خوشاب‘ لیہ‘ منڈی بہاﺅالدین‘ میانوالی‘ نارووال اور راجن پور کے شہر شامل ہیں۔ ڈی ایچ کیو میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو ماہانہ ایک لاکھ‘ ٹی ایچ ہسپتال میں ایک لاکھ دس ہزار‘ رولر ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹروں کو ایک لاکھ 20 ہزار اور بنیادی مراکز صحت پر بھرتی ڈاکٹر کو ایک لاکھ 30 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

عورتوں کی خریدوفروخت …. جسم فروشی کاانکشاف

ملتان (خبرنگار خصوصی) انسانی سمگلنگ میں ملوث بااثر مافیا نے خواتین کی خریدوفروخت کا گھناﺅنا دھندہ عروج پر پہنچادیا۔ اغوا کی جانے والی اور خریدی گئی عورتوں کو فروخت کرنے کے ساتھ ان کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے اور پولیس بااثر افراد کیخلاف کارروائی سے انکاری نظر آتی ہے۔ اس وقت ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے اس دھندے کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تحصیل کوٹ چھٹہ کی چوکی خانپور منجوالا کے نزدیک واقع بستی سوجھیلی والا کے رہائشیوں یونس کچھیلا‘ نورکچھیلا‘ بڈو کچھیلا‘ مالک کچھیلا‘ حاجی کچھیلا‘ نسرین مائی اور فوزیہ مائی نے گروہ تشکیل دے رکھا ہے۔ عورتوںکو اغوا یا پھر خرید کر زیادہ تر بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دلالوں سعید اللہ رند اور مہر خان کے ذریعے مقامی لوگوں کو بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ ڈیرہ ڈویژن سے گزشتہ د و سال کے دوران 170سے زائد خواتین کو دبئی سمگل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام کو وزٹ ویزہ پر مختلف اوقات میں 10افراد کے گروپ میں تین تین لڑکیوں کو شامل کرکے ملک سے باہر نکالا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان تمام لڑکیوں کو پہلے مختلف این جی اوز کے دفاتر میں ملازمتیں فراہم کی گئیں بعدازاں انہیں فرضی اشتہار دکھاکر دبئی بینک اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کا جھانسہ دیا گیا جبکہ دبئی کے فرضی اپارٹمنٹ سیٹرز بھی دیئے گئے۔ لڑکیوں کو دبئی اور شارجہ میں رکھ کر ان سے زبردستی جسم فروشی کرائی جارہی ہے۔ لڑکیوں کے لواحقین نے ایف آئی اے حکام کو تحریری درخواستیں بھی دیں مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ اسی وجہ سے یہ گھناﺅنا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے جس میں زیادہ تر غریب گھرانوں کی لڑکیاں پھنس رہی ہیں جن کی تلاش بعد میں ناممکن ہوجاتی ہے۔
انسانی سمگلنگ

گرمی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) اپریل کے مہینے میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید عوامی ردعمل سے بوکھلاہٹ کا شکار پنجاب حکومت نے گیس پر چلنے والے بھکھی پاور پلانٹ کو ٹرائل رن کے دوران ہی نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا جس سے بھکھی پاور پلانٹ کی ٹربائن اڑ گئی اور پورا پلانٹ ٹرپ کر گیا۔ آر ایل این جی پر چلنے والے بھکھی پاور پلانٹ نے پہلے مرحلے میں 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا تھی جو تجرباتی بنیادوں پر 700 میگاواٹ پروڈیوس کر رہا تھا جسے بجلی کے قومی نظام سے منسلک کرنے سے پہلے تجربے کے مخصوص عمل سے گزارا جانا لازم تھا۔ اس حوالے سے قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو احد چیمہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھکھی پاور پلانٹ سے پیداوار بجلی کے قومی نظام میں شامل نہیں ہو سکی تاہم ٹرائل رن کے دوران پلانٹ ٹرپ کر جانا غیرمعمولی بات نہیں، بھکھی پاور پلانٹ کو ایک آدھ روز میں دوبارہ چلا دیا جائیگا۔ دوسری جانب لیسکو کے اعلیٰ حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دنیا کو بتایا کہ بھکھی پاور پلانٹ کو ٹرائل رن کے دوران نیشنل گرڈ سے منسلک کرنا بہت بڑا بلنڈر تھا جس کے نتیجے میں 700 میگاواٹ بجلی کا خسارہ ہوا۔
ٹربائن اڑ گئی

پاکستان کے بڑے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

داعش کی پاکستانی گرل نورین لغاری کے تہلکہ خیز انکشافات

حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) لاہور میں کومونگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کی گی جانے والی سعید آباد کی رہائشی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورہ کی سیکنڈایئر کی طالبہ نورین لغاری کے دہشت گردوں اور انتہا پسندون کے انٹرنیٹ کے ذریعے روابط تھے۔ جند ماہ قبل سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ مواد ڈالنے کی بناءپر ان کا فیس بک اکاﺅنٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔ حیدرآباد کے علاقے حسین آبد کی رہائشی نورین لغاری کے بارے میںمعلوم ہوا ہے کہ ایک سال قبل وہ ذہنی طور پر جہاد اور انتہاپسندی کی طرف مائل ہوئی اور اس کے بعد اس سے اس نے برقعہ پہنا شروع کر دیا تھا۔ نورین لغاری یونیورسٹی برقعہ پہن کر جاتی تھی۔ اپنی سہیلیوں سے جہاد اور انتہا پسندانہ نظریات سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصے قبل ایک ادارے کے افسر نے نورین لغاری کے والد ڈاکٹر عبدالجبار لغاری کی توجہ اس طرف دلائی تھی کہ ان کی بیٹی نورین لغاری کی سوچ انتہاپسندی کی مبنی ہے اور وہ اس حوالے سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ نورین لغاری 10 فروری کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورہ پہنچی اور وہاں سے ٹیکسی کرائے پر لیکر ہالانہکہ پر نجی بس اسٹاپ آئیں اور بس کے ذریعے لاہور روانہ ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت سے گرفتار ہونے والی نورین عبدالجبار لغاری جسے ایسٹر کے روز خود کش حملہ آور کے طور پر استعمال کیا جانا تھا اسے خود کش جیکٹ استعمال کرنے کی تربیت اسکے مرحوم شوہر محمد علی نے دی جبکہ ابو فوجی عرف عظیم داعش کمانڈر پنجاب بھی اسے تربیت میں کردار ادا کرتا رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق نورین کے دوران تفتیش انکشافات کے حوالے سے چند معلومات بتاتے ہوئے کہا کہ نورین کا شوہر ہی اسکا نظریاتی لیڈر تھا، نورین کا شوہر محمد علی مفرور داعش کمانڈر پنجاب ابوفوجی کا لاہور میں مرکزی عسکری سلیپر سیل کمانڈر تھا وہ اپنی بیوی کو خودکش حملے کے لئے نظریاتی طور پر بھی تیار کرتارہا اور اسے عسکری ٹرینگ بھی دیتا تھا ۔ نورین کو رائفل اور پستول چلانے، دستی بم پھینکنے اور خوسکش جیکٹ اڑانے اور کسی ہنگامی صورت میں دستی بم سے اپنے آپ کو اڑانے اور ریڈنگ پارٹی کو نقصان پہنچانے کا طریقہ سکھایا گیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نورین نے یہ ٹرینگ لاہور میں گھر کے اندر ہی حاصل کی جبکہ فائر کرنے کا پہلا تجربہ اسے اس وقت ہوا جب اس نے عسکری خفیہ ادارے کی آپریشن ٹیم پر گولی چلائی۔ لاہور کے داعش سلیپر سیل کی فنڈنگ کاروں کو بتایا کہ اسے تو پتا ہے کہ اسکا شوہر ہر خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر حملے کے ارادے رکھتا تھا مگر یہ نہیں پتا تھا کہ ٹارگٹ کس لیول کا ہو گا۔ ایک سنیئر سکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ داعش سے جڑے زیادہ ٹارگٹس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے کیونکہ پنجاب میں سب سے زیادہ عسکریت پسند اسی گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔

کشمیری نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ …. بھارتی آگ بگولہ

لاہور  (خصوصی رپورٹ) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ چند روز سے پاکستان جھنڈا لہرانے سے روکنے کیلئے کرفیو نافذ ہے لیکن کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں نے بھارتی فوج اور ہندوﺅں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ روزانہوں نے ایک متبرک گائے کے جسم پر نہ مٹنے والے رنگوں کے ساتھ پاکستانی جھنڈا بنایا اور سرینگر کے کرفیو زدہ علاقوں میںچھوڑ دیا جہاں وہ آزادی کے ساتھ گھومتی رہی اور جہاں بھارتی فوج کے سخت کرفیو آرڈر میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی وہاں پاکستان کا جھنڈا کشمیریوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر بننے کے لئے مختلف سڑکوں پر کشمیری نوجوانوں کے خون کو گرماتا رہا۔
پاکستانی جھنڈا بنادیا

گرمی کے ستائے عوام پر چیخیں ، مظاہرے کرنے پر پابندی

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے، جلوسوں، ی ریلیز دھرنوں، مظاہروں وغیرہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی ان اجتماعات پر جن کی منظوری متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے حاصل کی گئی ہو اور وہ چار دیواری کے اندر منعقد ہوں پر لاگو نہیں ہو گی۔ پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو کر ساٹھ دن تک موثر رہے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہےں۔

مشال خان قتل ….عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز

صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔