تازہ تر ین

سازشوں کے باوجود 4 سال نکل گئے باقی وقت بھی گزر جائے گا، خواجہ سعد رفیق

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مخالفین نے بہت زور لگایا کہ مدت سے پہلے ہی ہماری حکومت ختم ہوجائے لیکن تمام سازشوں کے باوجود 4 سال کا عرصہ گزرگیا اور باقی ماندہ ایک سال بھی گزر ہی جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خوشحالی اور ترقی میں وقت لگتا ہے فوری طور پر خوشحالی یا ترقی ہوجائے تو ضرور اس کے پیچھے کوئی گڑبڑ ہوتی ہے، ہم نے 4 سال کے عرصے میں ملک کے حالات پہلے سے کہیں بہتر کردیئے، ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، عوام کی خدمت کے لئے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے، بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، بہترین تعلیم کے ذریعے معاشرے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، پہلے16 ، 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب نہ ہونے کے برابر ہے، ہم کراچی میں امن لے کر آئے ہیں اور آج شہر قائد کے حالات بدل چکے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اقتصادی راہداری کا بڑا منصوبہ ایسے ملک کے تعاون سے لے کر آئے جس نے ترقی میں یورپ کو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے اور ہمارا بہترین دوست ملک ہے، اب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے، غربت اور مظلومی میں کئی سال گزارے ہیں لیکن اب پاکستان کا اچھا وقت آرہا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ الزامات لگانے اور جلسوں میں جھوٹ بول کر ملک میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی رات بھر جاگ کر ملکی خدمت کرنے سے آتی ہے اور ہم ہی ملک کی تقدیر بدلیں گے، مخالفین نے بہت زور لگایا کہ مدت سے پہلے ہماری حکومت ختم ہو جائے لیکن تمام سازشوں کے باجود 4 سال کا عرصہ گزر چکا اور باقی مانندہ ایک سال بھی نکل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں سڑکیں بھی بنائیں گے، ریلوے بھی ٹھیک کریں گے اور بسیں بھی چلتی رہیں گی اور اگلا بجٹ بھی اسحاق ڈار ہی پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی الیکشن میں ایک سال باقی ہے لوگ سوچ سمجھ کر ہمیں ووٹ دیتے ہیں اگر ہم اتنے ہی برے لوگ ہیں تو لوگ ہمیں ووٹ کیوں دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain