Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
    • محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
    • ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    • شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
    • گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب سے 31 خوبصورت دوشیزائیں بیرون ملک فروخت کرنیکا انکشاف

    By Daily Khabrainجون 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کی31 لڑکیوں کو ہیروئن بنانے کا جھانسہ دیکر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں خواجہ سرا اور برطرف لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل گروہ ملوث ہے ، فروخت ہونے والی لڑکیوں میں طالبات بھی شامل ہیں،اعلیٰ پولیس افسروں نے بیرون ممالک سے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ،ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل پروین کوچند سال قبل کرپشن اور مختلف سنگین شکا یات پرنوکری سے برطرف کیا گیا تھا ،لیڈی کانسٹیبل اور اسکے ساتھی پولیس اہلکاروں نے ایک گروہ بنا لیا جس میں خواجہ سرا سنی ،مون ،ریشم ،فیصل وغیرہ دس افراد شامل تھے ،اس گروہ کیخلاف سابق انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن دانش رانجھا اور ایس ایچ او سبزہ زار شاہ زیب نے سنگین نوعیت کے مقدمات درج کئے تھے ،اس گروہ کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کو گرفتار کیا گیا ، گینگ گرفتاری کے خوف سے لاہور سے راولپنڈی منتقل ہوگیا ،جہاں انہوں نے اشتہارات سے کئی معصوم طالبات اور لڑکیوں کو بیرون ممالک میں پرکشش نوکری دلانے اور ٹیلی فلموں میں کام کرانے کا جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھنسایا اور پانچ لڑکیوں کو دبئی لے گئے اور ہوٹلوں کے مالکان کو فروخت کردیا ،لڑکیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ،فرح نامی سیکنڈ ایئر کی طالبہ وہاں سے چند ماہ بعد بھاگ کر واپس آ گئی اور سارا واقعہ سابق ایس ایس پی راولپنڈی کرامت کو بتایا، پولیس نے جب گروہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو بنگلے پر تالا لگا ہوا تھا ،پولیس کو بتایا گیا کہ اس گروہ میں چند خواجہ سرا بھی شامل ہیں جن کا تعلق جہلم ،کھاریاں سے ہے ، ان کیخلاف لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے ، بلیک میلنگ اور بدکاری و دیگر مقدما ت درج ہیں، لاہور گلبرگ تھرڈ ،راولپنڈی چاندنی چوک ،فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے قریب ان کے دفاتر ہیں ،یہ گروہ سات برسوں سے طالبات اور لڑکیوں کو بیرون ممالک نوکری دلانے اور فلموں میں کام کرانے کے سبز باغ دکھا کر اپنے چنگل میں پھنسا کر د بئی ،فلپائن ،بنکاک میں لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتا ہے ، لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، ان کو بدکاری کیلئے مجبور کیا جاتا ،نہ ماننے پر لڑکیوں کے چہر وں پر تیزاب پھینک دیا جاتا تاکہ دوسری لڑکیاں خوفزدہ ہوکر بدکاری کا دھندہ کریں، ذرائع کے مطابق اس گروہ کے سیاسی شخصیات کے علاوہ پولیس افسروں سے بھی گہرے مراسم ہیں ،بعض کیسوں میں پولیس افسروں نے ان کی مدد کی اور ملزموں کو جیلوں سے رہا بھی کرایا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے مختلف شہروں لاہور ،فیصل آباد ،جہلم ،راولپنڈی ،کھاریاں ،ملتان سے تیس سے زائدلڑکیوں کو بیرون ممالک میں فروخت کیا ، اب تک کئی لڑکیوں کا سراغ ہی نہیں مل سکا ،گینگ کا سربراہ ہاشم علی خان بتایا جاتا ہے جو دبئی میں مقیم ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم ملزموں کے موبائل نمبر ٹریس کررہی ہے اس گروہ کے مکمل کوائف افسروں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں

      محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی

      ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.