Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی, دیکھئے بڑی خبر

    By Daily Khabrainجون 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    CM-Punjab-Shahbaz-Sharif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیںاورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معییشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو20کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے ہیں تو دوسری طرف اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کوہمیشہ اندھیروں میںرکھنے والے انتشار پسند عناصر ہیں۔ اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کےخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اوروطن عزیز سے اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونےوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںاورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعریف بیرونی دنیا میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرایسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔انہوںنے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنےوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کی ہے – ایسے عناصر کی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا – انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے – وزیراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامےاب سے طے کرےں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر خموشاں کا اچانک دورہ کےا ۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کو غسل دینے کے کمرے،میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کے انتظامات، انتظار گاہ اور جنازگاہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں دیگر ضروریات اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کی تدفین کیلئے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور تمام ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں تقریباً 90 کنال اراضی پر محیط شہر خموشاں بنایا گیا ہے جس پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہر رمضان میں شہر خموشاں کو تجہیز و تدفین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی اور اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاہنہ میں پاکستان کا پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے اور اس منصوبے کیلئے شہر خموشاں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میں نے آج شہر خموشاں کا دورہ کیا ہے ، یقینا شہر خموشاں میں وہ تمام سہولتیں اور ضروریات مہیا کی گئی ہیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قبرستانوں کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں گرمیوں کے سخت موسم میں میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور نماز جنازہ کیلئے بھی مناسب جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر پنکھے لگائے گئے ہیں اور ساﺅنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جبکہ مےتےں رکھنے کے جدید طریقے سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک روز اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے اور اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شہر خموشاں بنایا گیا ہے جو پاکستان میں پہلا جدید ترین قبرستان ہے اور کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں شہر خموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مرنے والے کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی کال پر میت کو اس کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں تک لانے ، نہلانے اور تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز و اقارب کو لانے اور لے جانے کیلئے بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی محنت کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے وزراءاور افسران کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ معروف صنعتکار طارق صوفی کی جانب سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو شہر خموشاں کیلئے 2 ایمبولینسوںکا عطیہ دیا گیا اور طارق صوفی نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔منصوبے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے وزیراعلیٰ کو شہر خموشاں کے بارے میں بریفنگ دی۔ معروف عالم دین و جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولاناراغب نعیمی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خصوصی دعا بھی کرائی۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر)

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.