Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    24 این جی اوز پر پابندی،سرگرمیاں مشکوک

    By Daily Khabrainجون 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے 23 غیر ملکی این جی او ز کو ان کے منصوبوں ‘ماضی کے ریکارڈ ‘ اور مشکوک سرگرمیوں کے باعث پاکستان میں کام کرنے کے اجازت نامے دینے سے انکار کر دیا جبکہ73 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ‘20 این جی اوز کے اجازت ناموں کے کیس موخر کر دئیے گئے ‘وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ‘غیر سرکاری این جی اوز اور حکومت کے درمیان پارٹنر شپ مضبوط ہو گی ‘ایک دوسرے پر اعتماد بھی بڑھے گا‘غیر ملکی این جی اوز کی طرف سے پاکستان میں خود کو رجسٹریشن کرانے کا عمل قابل ستائش ہے ‘جن این جی اوز کو اجازت نامے دینے سے انکار کیا گیا ہے انہیں وزارت داخلہ میں اپیل کرنے کا حق دیاجائے گا،بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلرز کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں۔ جمعرات کو وزیر داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ‘ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد‘ قائمقام ڈی جی ایف آئی اے ‘ چیئرمین نادرا اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 73 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 23 این جی او ز کو پاکستان میں کام کرنے کے اجازت نامے دینے سے انکار کر دیا گیاہے۔ ان این جی اوز کو ان کے منصوبوں اور ماضی کے ریکارڈ ‘ ان کی سرگرمیوں کے باعث اجازت نامے دینے سے انکار کیا گیا ہے جبکہ 20 این جی اوز کے اجازت ناموں کے کیس موخر کر دئیے گئے ہیں جن کا بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے قائم کمیٹی کی کاوشوں اور اس کمیٹی میں کام کرنے والے وزارت داخلہ اور نادرا افسران کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی این جی او ز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے کیونکہ یہ عمل انتہائی مشکل تھا اور اس سے ریاست کی سیکیورٹی جڑی ہوئی تھی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ اس سے غیر سرکاری این جی اوز اور حکومت کے درمیان پارٹنر شپ مضبوط ہو گی اور ایک دوسرے پر اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے غیر ملکی این جی اوز کی طرف سے پاکستان میں خود کو رجسٹریشن کے عمل کی ستائش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جن این جی اوز کو اجازت نامے دینے سے انکار کیا گیا ہے انہیں وزارت داخلہ میں اپیل کرنے کا حق دیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن این جی اوز کو اجازت نامے دئیے گئے اور جن کو اجازت نامے دینے سے انکار کیا گیا ہے ان کے نام اور منصوبے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کئے جائیں گے۔ قائمقام ڈی جی ایف آئی اے کیپٹن (ر) احمد لطیف نے اجلاس کو بتایا کہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کا جو ڈیٹا بنک قائم کیا گیاہے اس سے انسانی سمگلروں کی گرفتاریوں میںمدد مل رہی ہے اور تمام اداروں سے بروقت معلومات کاتبادلہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں بھی انسانی سمگلرز سے متعلق خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو نادرا ‘ پاسپورٹ آفس ‘ ایف بی آر ‘ پی ٹی اے ‘ اسٹیٹ بنک اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلرز کا ڈیٹا مرتب کر رہا ہے۔ ایف آئی اے کے تمام زونز میں انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں سے نمٹنے کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ انسانی سمگلروں کی گرفتاریوں پر پیش رفت کیلئے ایف آئی اے کے اندر ایک ٹیم قائم کی گئی ہے جو ہر 2 ماہ بعد اجلاس منعقد کر کے کارکردگی کا جائزہ لیگی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ انسانی سمگلروں کی معلومات اکٹھی کرنے کا عمل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ وزیر اخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ‘ سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیاجائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلرز کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.