Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب حکومت کنگال ، اندرونی کہانی نے سب کے ہوش اڑا دئیے

    By Daily Khabrainجولائی 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Govt-of-Punjab-Logo
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کمزور مالیاتی پالیسیوں اور میزانیہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کے جاری کردہ 40کروڑ مالیت کے چیک کیش نہ ہوسکے۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین وپنشنرز کو عید کی وجہ سے جون کی تنخواہ قبل ازوقت ادا کرتے ہوئے اخراجات و آمدن کاباریک بینی سے جائزہ نہ لیا اور جلد بازی میں کیش بیلنس جانے بغیر فیصلہ کیا۔ کیونکہ جون میں مالی سال 2016-17ءکا اختتام ہونا تھا جس کی وجہ سے بڑی مالیت میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کا اجراءکیا جانا تھا تاکہ فنڈز لیپس(Lapse) نہ ہوں۔ پنجاب حکومت نے 22 جون سے 30جون کے دوران اربوں روپے کے پری آڈٹ چیک ، بی ڈبلیو ڈی چیک ، پی ایل اے چیک، ایس ڈی اے چیک اور رسیٹ فارم جاری کئے جن کو 30جون تک کیش ہونا تھا لیکن خزانے میں مطلوبہ مالیت کا کیش نہ ہونے کی وجہ سے یہ چیک کیش نہ ہوسکے جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن ایف ڈی 2/89(P)جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب حکومت کی طرف سے جون میں جاری چیکوں کی ادائیگی کی مدت 30جون سے بڑھا کر 7جولائی کردی ہے۔ یہ اس لئے کی گئی کہ شدید وفاقی حکومت کی طرف سے این ایف سی ایوارڈ کے بقایا جات موصول ہوجائیں جو 50ارب کے لگ بھگ ہیں اور یہ ادائیگیاں ہوجائیں لیکن یہ بقایاجات وصول نہ ہوسکے اور تمام چیک ڈس آنر ہوگئے۔ محکمہ خزانہ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ،صوبائی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز کو ایک اور خط 13-3/2016(II-B&E)So لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام چیک جو 7جولائی تک بھی کیش نہ ہو سکے‘ ان پر نئی حکمت عملی پرعمل کیا جائے۔ نئی ہدایات میں کہا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفسز اور ٹریژری آفس جون میں جاری تمام چیک فائل کریں اور ادائیگیاں نہ ہونے والے چیکوں کی لسٹ بنائیں اور ضمنی بجٹ کے اجراءکیلئے محکمہ خزانہ کو 25جولائی تک ارسال کر دیں۔ پنجاب حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ پنجاب حکومت نے 8لاکھ ملازمین کو ایڈوانس سیلری دینے کیلئے خزانہ سے 29ارب ادا کئے جبکہ 4لاکھ 45ہزار پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کیلئے الگ سے 20ارب جاری کئے تھے۔ سیلری اور پنشن کی ادائیگی کیلئے پنجاب حکومت نے سٹیٹ بینک سے اوورڈرافٹ کی حد 35ارب کی سہولت بھی حاصل کی تھی۔ پنجاب حکومت کو ساتویں فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت ماہانہ 70ارب حاصل ہوتے ہیں۔ اگر حکومت ترقیاتی و غیرترقیاتی اخراجات کے جاری چیک کی ادائیگی کر دے تو اس کو ملازمین و پنشنرز کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن دینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوچیک کیش نہ ہو سکے ان میں لاہور میں ترقیاتی کاموں کے 14ارب کے چیک بھی شامل ہیں۔ یہ حکومت کے فنانشل منیجرز کی کمزور حکمت عملی اور ناقص منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

      محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان

      شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.