Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نوازشریف میرا کیس ایک جیسا نہیں….کپتان نے وضاحت بیان کردی

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran and nawaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1984ءمیں 60لاکھ کا لندن میں فلیٹ خریدا جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پا¶نڈ کا تھا نیو ساﺅتھ ویلز کے لئے کرکٹ کھیلی 20ہزار پا¶نڈ ملے 20سال پیسے کمائے لیکن سارا پیسا ملک میں لے کے آیا چوری کرکے ملک سے باہر نہیں لے گیا ان کا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں ہے ،کبھی بھی ٹیکس چوری کی نہ ہی منی لانڈرنگ کی۔سپریم کورٹ میں ایک ایک روپے کے تفصیلات موجود ہے جس دن نواز شریف اڈیالہ جیل جائے گا اس دن نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی خواجہ آصف گھٹیا آدمی 4سال سے چھوٹے الزامات لگا رہا ہے اسے بھی کینسر ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیے ہیں اور جعل سازی کی ہے اب چوری پکڑی گئی تو کہتے ہیں کہ ساری دنیا چور ہے شریف خاندان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے کیونکہ اس میں پیسے اور ٹیکس کی چوری ہوتی ہے جس سے ملک قرضوں میں ڈوب جاتا ہے نواز شریف اپنے کیس کا مقابلہ میرے کیس کے ساتھ کررہے ہیں میں نے تو ملک سے باہر پیسہ کما کر بنی گالہ میں گھر خریدا اور کوئی ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر نہیں لے گیا انہوںنے کہا کہ عوام مجھ پر اعتماد کر کے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کو زکو ت اور خیرات سمیت عطیات دیتی ہیں اور لوگ مجھے ایماندار سمجھ کر اعتماد کرتے ہیں عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹ 1984ءمیں 60لاکھ کا خریدا تھا اور اس کی مورگیج بھی دیدی جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پا¶نڈ کا بنا لندن فلیٹ کا پیسہ جمائمہ کہ اکا¶نٹ کے ذریعے آیا جو کہ ساری ٹرازیکشن عدالت میں پیش کردی ہے لیکن پھر بھی چیف جسٹس نے کہا کہ لندن کا فلیٹ کس طرح خریدا گیا تو اس کی بھی دستاویزات پیش کردی ہے انہوںنے کہا کہ 20سال پیسہ ملک سے باہر کمایا ہے نیو ساﺅتھ ویلز کیلئے کرکٹ کھیلی 20ہزار پا¶نڈ وہاں سے ملے آسٹن رابرٹ نے مجھے اور ظہیر خان سمیت 50کرکٹرز کو سائن کرکے معائدہ کیا تھا تو وہاں سے بھی آمدں ہوئی عمران خان نے کہا کہ میں عوام کے سامنے حقائق اس لئے لارہا ہوں کیونکہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں لیکن آج ایک اخبار نے میرے دستاویزات کو قطری خط کی متترادف قرار دیا ہے ایسی رپورٹ کے ذریعے عوام کو دھو کا دیا جارہا ہے عمران خان نے کہا کہ انہوںنے تو فلیٹ خریدنے بیچنے اور پیسے منتقلی کی تمام دستاویزات عوام اور عدالت کے سامنے پیش کردیے لیکن نواز شریف نے تو ایک روپے کا بھی سچ نہیں بتایا بلکہ اُلٹا عدالت میں جھوٹ بولا پی ٹی آئی چئیرمین نے دعویٰ کیا کہ ان کے سارے پیسے ان کے بچوں کے نام نہیں بلکہ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن شریف خاندان کی تو اربوں روپے کے پراپرٹی ان کے بچوں کے نام پر ہے حسن شریف لندن میں 600کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف گھٹیا آدمی چار سال سے الزام تراشی کررہاہے شوکت خانم پر الزام لگانے سے پہلے اسے سوچنا چاہیے کہ اسے بھی کینسر ہوسکتا ہے سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ 480ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ میں ایک ارب 80ہزار کی خرد برد ہے خواجہ آصف کو چیلنج کرتا ہوں کہ شوکت خانم کے ا کا¶نٹ میں ایک ورپے کی خرد برد ظاہر کرکے دکھائے البتہ 3ملین ڈالر کا شوکت خانم کا مسئلہ بھی ایک ماہ کی اندر حل ہوگیا تھا اور وہ 3ملین ڈالر بھی شوکت خانم کے اکا¶نٹ میں واپس آگیا تھا خواجہ آصف جیسے لوگوں کو ہڈیاں ملتی ہے جس کی بنیاد پر وہ دوسرے لوگوں پر الزام تراشی کرتے ہیں عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نوا ز شریف کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی مجرم ہیں اس وقت ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہیں کیونکہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول سمیت 4محلات کی مالکن نکلی ہے جن کی قیمت 600کروڑ ہے نواز شریف دوبئی کمپنی کے چیئرمین نکلے ہیں جو کہ 10ہزار درہم مہینے کی تنخواہ لیتے تھے اور اکامہ پر ویزا لیا ہوا تھا جب کہ یہاں پر وزیر اعظم بھی تھا گلف اسٹیل ملز جس نے انڈے دیے اس کی بھی دبئی کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ گلف اسٹیل مسلسل خسارے میں جارہی تھی اس کے علاوہ اب پوری قوم اس اندھیری رات سے نجات پانے کی منتظر ہے کیونکہ حکمران جماعت 30سال سے چوری کرکے ملک سے پیسے باہر لے جا رہی تھی جس سے ملک اربوں روپے کا مقروض ہوا نواز شریف جس دن اڈیالہ جیل جائے گا اس دن نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.