مہک نورنے ”پانامہ کہانی “کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم سٹار مہک نور نے ”پانامہ کہانی “کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کر دےا ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار مہک نور نے پانامہ سےکنڈل پر ”پانامہ کہانی “کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کر دےا ہے جبکہ وہ فلم مےں مر کزی کردار خود اداکر ےگی جبکہ فلم کی دےگر کاسٹ کےلئے وہ آئندہ ماہ سے شوبز فنکاروں کے ساتھ رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر ےں گی اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم آئندہ سال سے پہلے تک مکمل کر لی جائےگی اور فلم مےں پانامہ کے تمام کرداروں کے حوالے سے بتاےا جائےگا ۔

مےرا کا عمران خان کو آئندہ انتخابات کے ”انتظار “کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار مےرا نے عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کے ”انتظار “کا مشورہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لےگی حکومت کو آئےنی مدت پوری کر نے دی جائے آنےوالی حکومت تحر ےک انصاف کی ہوگی ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں مےرا نے کہا کہ (ن) لےگ جتنی دےر زےادہ سے زےادہ اقتدار مےں رہے گی وہ قوم کے سامنے اتنے زےادہ بے نقاب ہوں گے اس لےے عمران خان کو چاہےے وہ حکومت کے خاتمے کےلئے کچھ کر نے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر ےں اور عوام تحر ےک انصاف کے ساتھ ہے اس لےے آنےوالی حکومت بھی تحر ےک انصاف کی ہوگی۔
اور کر پشن کے خلاف صرف تحر ےک انصاف ہی نہےں پوری قوم متحد ہے۔

” وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنیوالے در پردہ حمایت کر رہے ہیں“ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف ہو یا جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی اندر سے نواز شریف سے ملی ہوئی ہیں یا پھر عقل سے عاری ہیں۔ انہیں نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے کی صورت میں اس بات کا احساس نہیں ہے کہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا تو ان کے خلاف آرٹیکل 63,62 کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا اور وہ استعفیٰ دینے کی شکل میں اپنی سیاست کر سکیں گے اور الیکشن لڑکر دوبارہ حکومت میں آ جائیں گے جبکہ دوسری طرف بہتر رستہ یہ ہو گا کہ وہ 17 جولائی یا بعد ازاں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کریں اور نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دلوائیں تاکہ وہ 2 سال تک سیاست کےلئے نااہل ہو جائیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کے بعد تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کے لئے تیار کرنا ہمارا حق ہے اور میں اسی مقصد کی خاطر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہا ہوں۔ اب تک پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، پاک سرزمین پارٹی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکی ہیں اور دوسری جماعتوں سے رابطے جاری ہیں تاہم ہمارا اصل مطالبہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد اگر وہ نواز شریف کےخلاف آتا ہے تو وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے اور اس کی کرپشن کے حوالے سے گرفتاری عمل میں آئے اور مقدمہ چلانے کے بعد اسے سزا دی جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ خطرہ بے بنیاد ہے کہ اگرمسلم لیگ ن نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو تحریک انصاف اور مخالف جماعتیں بھی سڑکوں پر اس کا مقابلہ کرینگی اور ماضی کی طرح متوقع خانہ جنگی سے ملک کو بچانے کےلئے فوج مارشل لاءلگا کر جمہوریت کا بستر گول کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دینگے اور نہ جسٹس سجاد علی شاہ کے دور کی طرح چیف جسٹس فوج کو بلائے گا اور وہ انکار کر دیگی کیوں اب حالات یکسر مختلف ہیں اور میڈیا بھی اس قدر پاور فل ہو چکا ہے کہ یہ دونوں خطرات بے بنیاد ہیں۔ جمہوریت جاری و ساری رہے گی اور ہم آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائینگے۔

پاکستان،ورلڈسکواش الیون میں سیریزکا آغاز

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز  سے مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کےلئے فیڈریشن نے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق سیریز میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیریز میں شرکت کےلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل کو شروع ہوگیا۔ اسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز 15 اور 16 جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کےلئے پاکستان سکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے2 انٹرنیشنل سیریز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سکیورٹی  کے نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز 13جولائی کو اختتام پزیر ہوگی۔

عمران نذیرپی ایس ایل کھیلنے کاسپنادیکھنے لگے

لاہور (نیوزایجنسیاں )گراﺅنڈ میں اترتے ہی بالرز کے چھکے چھڑانے والے سابق اوپنر عمران نذیر کا شمار پاکستان کے دلیر اور نڈر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے حالیہ بیان سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنے والے اوپنر بلے باز عمران نذیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں مداحوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ کو کیسا لگے گا اگر میں کہوں کہ میں پی ایس ایل 2018ءکھیلوں گا ؟بس عمران نذیر کا یہ لکھنا تھا کہ ان کے مداحوں خوشی سے جھوم اٹھے اور تبصروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک فین کا کہنا تھا کہ میں تو الٹی چھلانگیں ماروں گا۔ میں آپ کا بہت بہت بہت بڑا فین ہوں اور آپکو کرکٹ میں دوبارہ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں۔عمران نذیر کے ایک مداح نے اس اعلان پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوشی سے مجھے دل کا دورہ پڑ جائے گا۔

انضمام نوجوان بلے باز بابر پر مہربان، بیٹنگ کے گر سکھانے کی تصاویر وائرل

لاہور(آئی این پی) انضمام الحق نوجوان بلے باز بابراعظم کو بیٹنگ کے گر بتانے لگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انضمام الحق نے بابر اعظم کو بیٹنگ ٹپس دینے کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ” یہ بچہ بہترین ٹیلنٹ ہے، اسے رینکنگ میں دنیا کا بہترین بیٹسمین دیکھنا چاہتا ہوں۔،ان بچوں کو پیار سے سکھانا چاہیئے،یہ پاکستان ہیں “۔

فکسنگ کیس :شرجیل کیس کی سماعت کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی

لاہور (آئی این پی) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کے کیس کی آئندہ سماعت 13جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں بننے والے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو برطانوی کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز بھی ذاتی طور پر پیش ہوں گے۔ یا پھر سکائپ پر اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔اینٹی کرپشن ٹربیونل کو برطانوی کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنزکے بیان سے راہنمائی ملے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ساتھی کھلاڑی خالد لطیف کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگز کو کیس میں شامل کرنے کی ٹربیونل کو دی جانے والی درخواست کی شرجیل خان کے وکیل نے مخالفت کی ہے شرجیل خان کیس میں خالد لطیف کی ریکارڈنگ سے متعلق درخواست پر فیصلہ 13 جولائی کو ہو گا ،واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کھیلی گئی پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہونے کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا جس کے سبب وہ ٹورنامنٹ میں مزید شرکت نہیں کر سکے تھے۔

نسیم اختر عالمی یوتھ سنوکر چمپئن بن گئے

بیجنگ(نیوزایجنسیاں) پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر نے چین میں جاری عالمی انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ جیت لی۔نسیم اختر جونیرز کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔16 سالہ نسیم اختر نے فائنل میں میزبان چین کے کیوئسٹ پی فین لی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر نے ابتدائی فریمز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک موقع پر 1-3 سے پیچھے تھے تاہم انہوں نے پانچویں فریم شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کر لیا۔ان کی جیت کا اسکور 20-62، 69-68، 37-71، 19-57، 127-06، 84-40، 61-37 اور 74-08 رہا۔نسیم اختر نے سیمی فائنل میں اپنے جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی حریف عامرنارڈیلہ کو0کے مقابلے میں 4فریمز سے شکست دی ، ان کی جیت کا سکور 74-19،82-0،90-21اور 89-42رہا۔اس سے قبل نسیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے فلورین نیوبل کو 1کے مقابلے میں 4فریمز سے شکست دی تھی ،اس مقابلے میں ان کی جیت کا سکور 62-67،74-7،86-29اور74-8رہا تھا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 2 کیوئسٹ شریک ہوئے۔ پاکستان کے حارث طاہر کو 16 کے راو¿نڈ میں ہم وطن نسیم اختر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نسیم اختر اور حارث طاہر اب بدھ سے چین میں ہی شروع ہونے والی انڈر 21 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جے آئی ٹی نے 3 نسلیں بے نقاب کر دیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز گھر بھیجنے کا انتظار نہ کریں خود استعفیٰ دیں، وہ سیاسی و اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور اب قانونی بنیادوں پر استعفیٰ دینا ہوگا ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی اور عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیں اور اب نواز شریف اثاثوں کو چھپانے کے مرتکب پائے گئے ، ہمارا واضح پیغام ہے دھمکیاں دینا بند کرو ، گھر جانے کا فیصلہ کر و،ملک گیر احتجاج سمیت سب آپشنز پر غور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی مشاورٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا کہ گلف اسٹیل مل اور قطر ی خط افسانے نکلے ہیں اور شریف خاندان نے جے آئی ٹی اور عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرو ا کراثاثوں کو چھپانے کی کوشش کی ہے جس کے بعد وزیراعظم قانونی بنیادوں پر استعفیٰ دینے کے پابند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا وزیر اعظم گھر بھجوائے جانے کا انتظار نہ کر یں بلکہ خود استعفیٰ دیں اور وہ اگر ایسا نہیں کر تے تو ہمارا واضح پیغام ہے دھمکیاں دینا بند کرو اورگھر جانے کا فیصلہ کر ووگرنہ ملک گیر احتجاج سمیت سب آپشنز پر غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیے میں نے خورشید شاہ کو دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا کہا اور جلد اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ان کی تین نسلوں کے احتساب کو بے نقاب کر دیا اور اب اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگے گی ، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تعصب اور تضادات کا مجموعہ ہے، وزیراعظم استعفیٰ ہرگز نہیں دیں گے، مخالفین کا سیاسی، عوامی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور انصاف کےلئے پرامید ہیں،عمران خان خود سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے آﺅٹ ہونے جا رہے ہیں،جے آئی ٹی رپورٹ تعصب اور تضادات کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے، استعفے کا مطالبہ کرنے والے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں،ہم مخالفین کا سیاسی عوامی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنا¶ں نے کہا ہے کہ بہت جلد تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جے آئی ٹی کی 256صفحات پر مشتمل رپورٹ میں256غلطیاں ہے کسی کی ڈیمانڈ پر وزیراعظم استعفیٰ دیں ایسا ممکن نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بکسوں میں کچھ نہیں تھا، اس میں عمران کان اور شیخ رشید تھے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگ جائے گی کیونکہ الیکشن کمیشن کے پاس کیس موجود ہے جو وفاقی حکومت کے پاس آئے گا تو تحریک انصاف پر پابندی لگ جائے گی، عمران خان کے والد کو کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا، اپنے والد کی کرپشن کے پیسے سے عمران خان اکسفورڈ یونیورسٹی پڑھنے گئے، ایک ایس ڈی او کا بیٹا کیسے اکسفورڈ پڑھنے جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کیس انٹرنیٹ سے فوٹو کاپیاں نکال کر کیا گیا اور خان خود ابھی تک اپنا منی ٹرائل پیش نہیں کر سکے، عمران خان پاکستان کی ترقی کو روک کر ملک دشمنی کر رہے مگر ان کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا اور راولپنڈی کے بنارسی ٹھگ کا بھی پاکستان میں کچھ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقت بتانے پر مجبور ہیں، سب جاننے ہیں کہ عمران خان کے والد کو نوکری سے کیوں نکالا گیا، عجیب ڈرامہ ہے کرپشن کی جو داستان بنائی جا رہی ہے اس کا مداعی ہر قسم کی کرپشن میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کو نہیں مانتے نہ ہی ان کی رپورٹ کو ہم عوامی جے آئی ٹی پر یقین رکھتے ہیں اور جس دن ہمیں عوامی مینڈینٹ مسترد کریں گا ہم گھر چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی256صفحات کی رپورٹ میں256غلطیاں ہے، سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کا پوسٹ مارٹم کرینگے، طلال چوہدری نے م زید کہاکہ عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کرتے تھے مگر بتاتے نہیں ایمپائر کون ہے؟ نت نئی کہانیاں اور ڈرامے سامنے آرہے ہیں، ان کہانیوں اور ڈراموں کا اہم کردار عمران خان ہے، اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے والیم 10میں خود تسلیم کیا ہے کہ تفتیش ابھی نامکمل ہے اور اس نامکمل تفتیش پر انتا بڑا واویلا مچایا جارہا ہے کہ وزیراعظم مستعفیٰ ہو، عمران خان خود عدالت کے اشتہاری ہے اور سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے والیم1سے 5تک قطری کے بیان کو رد کیا گیا اور جے آئی ٹی ارکان بھی قطری کا بیان لینے نہیں گئے، قطری کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ قبول نہیں یہ رام لیلا کی کہانی ہے۔