ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف میں اختیارات کی لڑائی, سنسنی خیز خبر

لاہور (سیاسی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے حامی تصور کئے جانے والے سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ”پاکستان میں جاری پانامہ کیس کو بعض تجزیہ کار کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا باعث قرار دے رہے ہیں سچی بات یہ ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کی اختیارات کی لڑائی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ پہلے افغان جہاد کے نام پر کمائی کر رہی تھی جو اب بند ہو چکی ہے وہ نوازشریف سے ہندوستان، افغانستان پالیسی پہلے ہی چھین چکی ہے۔ سو اب سی پیک کی نگرانی مانگ رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سی پیک کی 5 رکنی ایڈوائزری کونسل بنے جن کا سربراہ حاضر سروس فوجی جنرل بنے۔ 5 رکنی کمیٹی میں آرمی کی مانگ ہے کہ 3 حاضر سروس جنرل ممبر ہوں اور 2 سویلین اس پر ایک عرصہ سے نواز شریف اور آرمی کے درمیان کش مکش چل رہی ہے بعض اطلاعات کے مطابق نوازشریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے اس وقت تک آرمی کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ نوازشریف اور پارٹی کے قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر نااہل ہونا پڑے تو ہوا جائے الیکشن میں جانا پڑے تو جایا جائے لیکن سی پیک کو جرنیلوں کے حوالے نہ کیا جائے نوازشریف نے مریم نواز کے ذریعے سول سپرمیسی کی جو بات کی ہے وہ یہی تھی کہ سی پیک سول نگرانی میں چلے گا۔ سمجھوتہ نہیں ہو گا۔“ اطلاعات کے مطابق نااہلی کی صورت میں مسلم لیگ جارحانہ انداز اپنائے گی اور جرنیلوں کے کردار سے پردہ اٹھانے کی لائن اختیار کرے گی۔ تاہم بعض سویلین اور جنرل ابھی تک درمیانہ حل اور راستہ اختیار کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ کیونکہ دونوں صورتوں میں فائدہ نوازشریف کو ہو گا۔

کراچی سنٹرل جیل پر دہشتگردوں کا ”قبضہ “تہلکہ خیزانکشاف

کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی سنٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گردوں کے فرار ہونے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جیل کے امور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چند عسکریت پسندوں کے ہاتھ میں ہیں جبکہ جیل کا عملہ خوف اور نااہلی کی وجہ سے ان عسکریت پسندوں کے احکامات ماننے پر مجبور ہے۔ اس معاملے پر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انکوائری رپورٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں نے چند قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کو دانستہ اور منظم طریقے سے ڈرانے دھمکانے کو واضح کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل حکام ان عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی جیل کے جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گردوں شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو چال سال قبل سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا تھا، یہ دونوں دہشت گرد پولیس افسران، سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، شیعہ برادری کے افراد سمیت 60 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ٹی تھیان کاپر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے ریکوڈک گولڈ اینڈ مائن منصوبے کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے متعلق کیس جیتنے پر پاکستان پر اربوں ڈالر جرمانے کا دعویٰ کر دیا، بین الاقوام عدالت نے پاکستان سے کیس سے متعلق 21 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں ریکوڈک گولڈ اینڈ مائن منصوبے کا ٹھیکہ کرپشن کی وجہ سےٹی تھیان کاپر پرائیویٹ لمیٹڈ سے واپس لے لیا تھاجس پر کمپنی نے 2012ءمیں حکومت کے اس فیصلے کیخلاف عالمی بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے عالمی سینٹر سے رجوع کیا تھااور اپیل کی تھی کہ کمپنی نے اپیل کی تھی کہ حکومت پاکستان سے کہا جائے وہ ٹی تھیان کاپر پرائیوٹی لمیٹڈ کو معاوضہ اداکرے۔ ذرائع نے بتایا جواب میں حکومت پاکستان نے عالمی بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے عالمی سینٹرمیں 2015-16ءکے دوران موقف اختیار کیا تھا۔ مذکورہ کمپنی کرپشن میں ملوث تھی اس لیے یہ ٹھیکہ منسوخ کیا، تاہم عدالت نے حکومت پاکستان کایہ موقف تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ٹی تھیان کمپنی کیخلاف الزامات ماننے سے انکار کر دیا۔حکومت نے عالمی سینٹر میں نیب کے ذریعے کمپنی کیخلاف حاصل کیے گئے ثبوت بھی فراہم کیے تھے اور درخواست کی تھی کہ کمپنی کیجانب سے اربوں ڈالر کا دعویٰ منسوخ کیا جائے۔ عالمی سینٹر نے 20 مارچ 2017ءکو پاکستان کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف فیصلہ دیدیا۔

پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی خبر ، قوانین میں ترمیم

لاہور (خصوصی رپورٹ)پولیس قوانین 1934ءمیں 73سال بعد بڑی تبدیلی کردی گئی ۔ آئندہ چند ہفتوں میں پولیس قوانین میں چند اور بڑی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس قوانین 1934ءمیں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جسکے تحت پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی عمر 18سال اور ریٹائرمنٹ کی عمر50سال کر دی گئی ہے ۔بھرتی کیلئے پہلے زیادہ سے زیادہ 25اور کم از کم عمر 22سال مقررتھی، جس کو تبدیل کر کے اب زیادہ سے زیادہ 22اور کم ازکم عمر 18سال کی گئی ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ 1934ءکے بنائے گئے رولز میں اتنی بڑی تبدیلی کی گئی ہے اس سے پہلے پولیس رولز میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں تو کی گئی ہیں لیکن بڑی کوئی تبدیلی نہیں ہوسکی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس قوانین پر آئی جی آفس میں مزید کام جاری ہے آئندہ چند ہفتوں میں مزید بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ پولیس قوانین کو تبدیل کرنے کے لئے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی طرف سے سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی جس پر اب عمل درآمد ہوا ہے ۔ پولیس رولز میں تبدیلی کے حوالے سے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ ہم نے پاک آ رمی کو دیکھتے ہوئے کانسٹیبلز کی بھرتی اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی ہے ،یہ تبدیلی وقت کی ضرورت تھی چونکہ کانسٹیبلز کی ڈیوٹی دوسروں کی حفاظت کرنا ہے اس کو ہر وقت چوکنا رہنا ہوتا ہے ایک صحت مند اور چست انسان ہی ایسی ڈیوٹیاں کر سکتا ہے ، ڈی آئی جی نے اس کی ایک اور بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ جو ملک میں جاری ہے اس کے لئے صحت مند اہلکار چاہیے کیونکہ ان اہلکاروں نے دفاتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ سٹرکوں پر یا تھانوں میں ڈیوٹیاں کرنی ہوتی ہیں ۔ادھر دوسری جانب کانسٹیبلز اور ماتحت اہلکاروں نے پولیس قوانین میں اس تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو ہماری پروموشن کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے دوسرا ہماری ریٹائرمنٹ کی عمریں بھی کم کر دی گئی ہیں جو کہ بیس بیس گھٹنے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کیساتھ بہت زیادتی ہے اگر پولیس ریٹائرمنٹ کی عمر کم کی ہے تو ہماری پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے ۔

ترقی کا جو سفر شروع کیا مکمل کرینگے, وزیراعلیٰ کا دوٹوک اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے لئے تارےخ ساز ترقیاتی پروگرام دےا ہے ۔ پنجاب کا تارےخی ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوےد ہے اور رواں مالی سال کے سالانہ ترقےاتی پروگرام کا حجم635ارب روپے رکھا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کےے ہےں ۔ تعلےم ،صحت ، زراعت،پےنے کے صاف پانی اورسوشل سےکٹر کےلئے رےکارڈ فنڈز رکھے گئے ہےں ۔ پنجاب کی تارےخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقےاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے مےں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کا معیار زندگی بلندکریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کےلئے خطےرفنڈز رکھے گئے ہےں جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معےار زندگی مےں بہتری لانا ہمےشہ ہماری ترجےح رہی ہے اور رواں مالی سال جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے اضافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور فلاحی و ترقیاتی پروگراموں مےں بھی جنوبی پنجاب کا حصہ زےادہ رکھاگےا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہےں اور مختلف منصوبوں میں حکومت پنجاب نے 220 ارب روپے کی شاندار بچت کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں کسانوں کی خوشحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبوداو ران کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ا ٹھ رہاہے او رصوبے کے عوام تیز رفتار ترقی کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں-انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح،خوشحالی اور معاشی ترقی کےلئے بے مثال اقدامات کےے ہےں ۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں تعمےروترقی کا تیز رفتار سفر کامےابی سے آگے بڑھاےاگےا ہے اورمسلم لےگ(ن) ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈالنے مےں کامےابی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی بہادری اور شجاعت سے پاکستانی طالبات کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور ملالہ یوسف زئی کی فروغ تعلیم اور انتہاپسندی کے رجحانات کے خاتمے کیلئے جدوجہد مشعل راہ ہے، بلاشبہ ملالہ یوسف زئی نے کم عمری میں کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملالہ ڈے کے موقع پراپنے پیغام مےں کہا کہ ملالہ یوسف زئی جرا¿ت اور عزم کی علامت اور قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ ملالہ یوسف زئی حوصلے، محنت اور ثابت قدمی کی مثال بن چکی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی سازشوں کو شکست دی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے بربریت کے دور میں امن اور علم کی شمع روشن کرکے انتہا پسندی کے خلاف علم بلند کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شکرگڑھ کے سرحدی قصبے سکھو چک میں سلنڈر پھٹنے سے 3 کمسن بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ”پاکستان ٹائمز“ کے سابق ایڈیٹر عبدالوحید بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے چےن کے شہر بےجنگ مےں انڈر 18سنوکر چےمپئن شپ جےتنے پر پاکستانی کھلاڑی نسےم اختر کو مبارکباددی ہے۔وزےراعلیٰ نے اپنے تہنےتی پےغام مےں کہاہے کہ پاکستان کے کھلاڑی نسےم اخترنے بہترےن کھےل کا مظاہر ہ کر کے چےنی کھلاڑی کو فائنل مےں شکست دی اورنسےم اختر نے انڈر 18 سنوکر چےمپئن شپ جےت کر پاکستان کا نام روشن کےا ہے\

پنجاب حکومت کا سیاسی صورتحال کے باوجود اہم کام جاری, دیکھئے خبر

لاہور (تجزیہ:طلال اشتیاق) حکومت پنجاب کا سیاسی صورتحال کے باوجود ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اگلے انتخابات سے قبل صوبے میں جاری پروجیکٹس کو پوری توانائی سے مکمل کیا جاسکے۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے صوبائی ارکان اسمبلی نے زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو رائے دی ہے کہ موجود ہ سیاسی بحران جعلی ہے اور اس سے صوبے میں پارٹی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اگر اپنے مقررہ وقت میں ل نہیں ہوتے تو نہ صرف اس سے ووٹرز پر منفی تاثر پڑے گا بلکہ ان میں تاخیرآئندہ عام انتخابات میں صوبائی حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے جبکہ یہ رائے بھی دی جارہی ہے کہ اس وقت صوبے میںتوانائی کے نئے منصوبہ جات سمیت ذرائع نقل و حمل،صاف پانی،صحت اور تعلیم کے حوالے سے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں جو کہ پنجاب حکومت کا اصل چہرہ ہیں اور اپوزیشن سمیت سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ یہ منصوبے کسی بھی طور اپنی تکمیل کو پہنچیں۔مسلم لیگی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ارکان سمبلی کی رائے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے مکمل طور پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اگر کسی جگہ محسوس کیا جاتا ہے کہ مزید منصوبوں کی ضرورت ہے اس سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے حوالے سے فزیبلیٹی تیار کروائی جاسکے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے منصوبوں اور کام کے انداز پر چین سمیت کئی ممالک کے حکمران بھی تعریف کرچکے ہیں جبکہ چین میں ان کے نام سے منسوب” شہباز سپیڈ“ جیسی نئی اصطلاح بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی مکمل توجہ اور تیزی سے سرکاری امور کی انجام دہی ہے۔

شوبز کرکٹ الیون کو ملک گیرسطح پر متعارف کرائیں گے

کراچی (شوبز ڈیسک) شوبز ستا روں نے بھی شوبز کرکٹ الیون کو بہتر طور پر ملک گیر سطح پر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے ابتدائی طور پر فیصل قریشی اور ہمایوں سعید میدان عمل میں آگئے۔ ان فنکاروں نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ گزشتہ شب فیصل قریشی نے کراچی کے شہزادے کے عنوان سے منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور فنکار ہم پاکستان میں کرکٹ کو فر وغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے اپنی ٹیم بنائی ہے۔
، ہمایوں سعید کی اپنی ٹیم ہے ،مستقبل قریب میں ہم سب فنکار بھی اپنی کرکٹ ٹیم کو مزید بہتر کرکے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کی کوشش کرینگے۔علاوہ ازیں عدنان صدیقی، فہد مصطفی، اعجاز اسلم، ساجد حسن، شبیر جان و دیگر فنکاروں نے بھی پریکٹس میچز کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ڈینئیل کریگ نے جیمز بانڈ کے کردار کیلئے حامی بھر لی

لاہور( شوبز ڈیسک ) مشہور انگلش اداکار ڈینئیل کریگ کو ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے راضی کر لیاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرڈیوسر باربرا بروکلی نے مشہور انگلش اداکار ڈینئیل کریگ کو ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے راضی کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈینئیل کریگ اس سے قبل پانچ مرتبہ جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آچکے ۔ انہوں نے اس کردار کو ایک نئی جہت بخشی اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ تاہم 2015ء میں فلم سپیکٹر کی ریلیز کے بعد وہ اس کردار سے کچھ خائف نظر آئے۔ ان دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اب کبھی جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کرونگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی جیمز بانڈ فلم میں ڈینئیل کریگ کے ہمراہ ایدریس البا، جیمز نارٹن، ایڈن ٹرنر اور ٹام ہارڈی کا نام لیا جا رہا ہے۔ فلم سکائی فال کا تھیم سانگ گانے والی انگلش گلوکارہ ایڈل دوبارہ اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلیان اینڈرسن کا نام بھی بانڈ گرلز کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

کیریر کی شروعات میں عزت دینے پر مداحوں کی مشکور ہوں

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاﺅں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ان کی مشکور ہوں تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جس حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ہے اور اس طرف جانا بھی نہیں چاہتی کیونکہ میں اپنے کیریئر کو صاف ستھرارکھنا چاہتی ہے۔

بعض فلمیںسوفیصد توجہ نہ دینے کی وجہ سے فلاپ ہوئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ بتادی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف کی فلم ”فینٹم“،”فتور“ اور ”بار باردیکھو“ جیسی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔کترینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔کترینہ کیف نے مسلسل اپنی ناکام ہونے والی فلموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا اور ان کا پریشان رہنا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ میں مانتی ہوں،میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا۔،ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کرکہیں اور جاچکی تھی۔ان فلموں کو میں اپنی 100فیصد توجہ نہیں دے پائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو میں اب پوری طرح سدھار لیا ہے،جس کے بعد جگا جاسوس میں میں نے پوری محنت کی ہے،اس کے بعد تو مداح ہی بتائے گی کہ یہ فلم کیسی ہے۔