سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 6افراد کے سر قلم کر دئیے گئے،وجہ کیا بنی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی شہری سمیت 6 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی جبکہ 5 سعودی شہریوں کے سر قتل کے جرم میں قلم کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رواں برس سعودی عرب میں ایک دن میں دی جانے والی سب سے زیادہ سزائیں ہیں اور رواں برس سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی، قتل، زنا، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے اور مختلف جرائم میں گزشتہ برس مجموعی طور پر 153 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر تنقید بھی کی تھی۔

یہ کسی فلم کا سین نہیں۔۔۔۔۔۔۔سری دیوی اچانک کیوں رونے لگیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم ‘مام’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی اداکاری کوخوب سراہا گیا اور خاص طور پر فلم کی پوری شوٹنگ کے دوران لیجنڈ اداکارہ سری دیوی پاکستان کے دونوں ہی اداکار سجل علی اورعدنان صدیقی کے خاصی قریب ہوگئی تھیں جس کے بعد اب سری دیوی کودونوں کی یاد ستانے لگی ہے۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیرکی جس میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی موجود ہیں اور وہ سجل علی اور عدنان صدیقی کو یاد کرتے کرکے رو رہی ہیں۔ سری دیوی کی یہ وڈیو پاکستان میں فلم ’مام‘ کے پریمئیر پر دکھائی گئی تھی۔
وڈیو میں ہوا ہوائی اداکارہ سری دیوی کا سجل علی اورعدنان صدیقی کے بارے میں کہنا ہے کہ آپ دونوں نے جس طرح اس فلم میں کام کیا ہے وہ لاجواب ہے، آپ دونوں کی بہت یاد ستاتی ہے، آپ لوگوں کے بنا اس فلم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔ اداکارہ نے روتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، مجھے آپ دونوں کی ہی بہت یاد ستاتی ہے جب کہ سجل سے میں بہت زیادہ محبت بھی کرتی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ سجل نے بھی اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سری دیوی کی یہ وڈیو میرے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا، اس وڈیو کے بعد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مجھے لگا کہ پاکستان میں فلم کے پریمئیر کے دوران وہ میرے ساتھ تھیں جب کہ میں بھی یہ وڈیو دیکھنے کے بعد روپڑی۔

20سال کی ہوگئیں،سالگرہ کیسے منائی جائیگی ،دیکھئے خبر

لندن(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے والد کے ہمراہ مشرق وسطی روانہ ہو گئیں جہاں وہ آج اپنی 20ویں سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کے ساتھ منائیں گی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر کے حقوق نسواں کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائیں گی۔ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے لئے افریقہ اور لاطینی امریکا کا بھی دورہ کریں گی۔

زہریلی شراب پینے سے 18افراد ہلاک

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 18افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلح اعظم گڑھ میں غیر قانونی کمپنی سے حاصل ہونیوالی زہریلی شراب پی کر ابتدائی طور پر 12افراد ہلاک ہوئے تاہم بعد میں 6مزید ہلاکتوں کی طلاع ملی ہے دریں اثناءپولیس نے ضلح میں غیر قانونی شراب بنانے والی کمپنی کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

استعفیٰ یا قانونی جنگ ، اہم ترین خبر

ملتان، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال کی سی صورتحال ہے اور ایسے میں سٹے باز بھی میدان میں آگئے۔ نوازشریف استعفیٰ دیں گے یا قانونی جنگ لڑیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان بھر میں کروڑوں روپے کی شرطیں لگائی جارہی ہیں جبکہ سٹاک ایکس چینج میں بھی غیریقینی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار تشویش میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے مشورے شروع کردیئے ہیں جبکہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعدمیاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اپنی کابینہ کے اہم وزراءاور قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز کابینہ کے اہم وزراءخواجہ ، آصف، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال سمیت بیشتر وزراءنے میاں محمد نواز شریف کو ڈٹ جانے اور مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارخان او رپیر صدر الدین شاہ نے فوری طور پرعہدہ چھوڑنے اور عوام سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو شہباز شریف اور سردار ایاز صادق میں سے کسی ایک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے متبادل کے طور پر لانے کا امکان ہے جبکہ قانونی ماہرین نے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت نے میاں نواز شریف کے حق میں سڑکوں پر آنے کے بجائے قانونی جنگ لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ پانامہ سکینڈل میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں کو ملوث قرار دینے کے معاملے پر آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کےلئے بڑی اپوزیشن جماعتوں میں رابطے تیز ہو گئے ، مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کےلئے آج(منگل کو) اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں وسیع تر مشاورت کےلئے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا بھی امکان ہے ۔دونوں قائدین کے درمیان ملاقات میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتوں سے رابطوں اور متحدہ حزب اختلاف کا وسیع ترمشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ متوقع ہے ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی کا بھی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزےر اعظم نواز شرےف کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کےلئے سےاسی دباﺅ پہلے سے کئی زےادہ بڑھ گےا ہے تمام تر دباﺅ کے باوجود وزےر اعظم نے اپنے قرےبی رفقاءکے مشاورت کرنے کے بعد مستعفی نہ ہونے کا فےصلہ کےا ہے ۔ حکومتی حلقوں کو پہلے سے اس متوقع تحقےقاتی رپورٹ کے بارے مےں جو تحفظات اور خدشات تھے وہ درست ثابت ہوئے ہےں ۔ جے آئی ٹی کی تحقےقاتی رپورٹ نے حکومتی سےاسی مشکلات مےں کئی گنا اضافہ کردےا ہے اب پوری قوم کی نظرےں سپرےم کورٹ پر مزکور ہےں کہ اس تحقےقاتی رپورٹ پر سپرےم کورٹ کےا فےصلہ کرتی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ایک حالیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ نے اسے ایک سیاسی جنگ بنا دیا ہے تو مسلم لیگ (ن) سے بہتر اسے کوئی نہیں لڑسکتا۔ پاکستان کی بحرانوں سے اٹی تاریخ میں اس پر کسی کو حیرت نہیں کہ اس قانونی اور انتظامی معاملے کو بشکریہ میڈیا ملک کا سب سے بڑا سیاسی مقدمہ بنا دیا گیا، اس کی وجہ قانونی اور ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت کے اندر بات کرنے کے بجائے اسے سیاسی نعروں اور بیانات کی بنیاد پر عوامی سطح پر لڑنا شاید زیادہ آسان ہونا ہے۔ ان حالات میں حکمران جماعت کے اندر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے 60 روز مسلسل مشاورتوں کا ایک بظاہر نہ ختم ہونے والا سلسلہ کئی سطحوں پر جاری ہے، ہر قسم کے میڈیا پر کڑی نظر بھی رکھی جارہی ہے۔ جماعت کے اندر مختلف رہنما اور دھڑے مختلف مشورے اور تجاویز دے رہے ہیں لیکن کلیدی فیصلے پارٹی قائدنوازشریف چند قریبی ساتھیوں کی مدد سے ہی کررہے ہیں۔ جماعت کے رہنماو¿ں کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ دو اہم نکات پر طویل مشاورت ہوئی ہے لیکن کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ایک دھڑا جماعت کو کسی اچھی ساکھ کے وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کے اب تک کے ان قابل اعتراض اور بقول ان کے قابل گرفت اقدامات کو چیلنج کرنے کی تجویز دے رہا ہے لیکن اس پر جماعت کے اندر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ کسی کی بھی جانب سے پاناما کی جاری تحقیقات کے خلاف عوامی مفاد میں ایک بھی پٹیشن کا سامنے نہ آنا ہے۔ فی الحال پٹیشن کی تجویز کو نظرانداز کرتے ہوئے جماعت نے جے آئی ٹی پر زبانی حملے جاری رکھنے پر اکتفا کیا ہے۔ دوسری قابل غور بات یہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں عام انتخابات کے بارے میں کیا حکمت عملی ہوگی؟ جماعت کے اندر ابھی بعض حلقے اسے قبل از وقت بحث قرار دے رہے ہیں لیکن عدالتی فیصلہ جو بھی سامنے آئے، مسلم لیگ کو ایک بڑا فیصلہ کرنا ہوگا جس پر اس کے انتخابی مستقبل کا دارومدار ہوگا۔ جماعت کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ عدالتی فیصلہ نوازشریف کے حق میں یا مخالفت میں ہونے کی صورت میں کیا فوری عام انتخابات جماعت کے حق میں ہوں گے یا نہیں؟ بعض لوگوں کے خیال میں یہ جماعت کے فائدے میں ہوگا کہ اگر وہ دونوں صورتوں میں جلد انتخابات کا بندوبست کرلے۔ ایک پارٹی رہنما کا خیال تھا کہ اس طرح چلنے سے بہتر ہے عوام سے نیا مینڈیٹ لے لیا جائے کیونکہ ایک سال بعد کیا حالات ہوں گے کسے معلوم، موجودہ حالات میں تو ہم ترقیاتی کاموں پر توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں۔
سٹہ

پاکستانی نوجوان کا اعزاز, ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ سے نواز دیا

لندن(خصوصی رپورٹ)ملک برطانیہ نے نوجوان پاکستانی سوفٹ ویئر انجینئر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ”ینگ لیڈرز ایوارڈ“ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان پاکستانی سوفٹ ویئر انجینئر سید فیضان حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل کے حل کیلئے متعدد پروگرامز بنائے ، ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت برطانیہ نے انہیں ینگ لیڈرز ایوارڈ دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے فیضان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

ویب سائٹ کے بعد ”فیس بک شہر“ بھی بنے گا مگر کہاں؟

سیلیکون ویلی(خصوصی رپورٹ)یہ کہا جاتا ہے کہ سوشل ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں بہت اور نمایاں فرق ہے، لیکن آئندہ چند برس میں اس خیال کو غلط ثابت کرنے کے لیے فیس بک نے حیران کن منصوبے کا اعلان کردیا۔جی ہاں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔فیس بک شہر کی تعمیر کے لیے کمپنی نے 2015 ء میں ہیڈکوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔ اس شہر میں گھر، دکان، ہوٹلز، گفٹ شاپ، پارک، سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی، جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گا، جہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔ فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔فیس بک شہر میں پارکوں کے علاوہ ہر جگہ درخت دکھائی دیتے ہیں، جب کہ لوگوں کے ساتھ ان کے پالتو کتے اور دیگر جانور بھی ٹہلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس شہر میں زیادہ تر 225 یونٹ کے گھر تعمیر کیے جائیں گے، جو ملازمین کو اس وقت کے مارکیٹ ریٹ سے 15 فیصد رعایتی دام میں فراہم کیے جائیں گے۔

زندہ یا مردہ ۔۔داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی بارے اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔روسی میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ وہ فضائی حملے میں شدید زخمی ہیں۔بعد میں ان کی ہلاکت کی خبریں بھی زیر گردش رہیں لیکن اب داعش کی جانب سے باقاعدہ ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔داعش نے کہا کہ ہے کہ

نئے سربراہ کے نام پرغور جاری ہے جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔