فریال عامر کی جانب سے سپر باکسنگ لیگ شروع کرنے پر خوش

ممبئی( آن لائن ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر کے سپر باکسنگ لیگ کا آغاز پر انہیں مبارکباد دی۔ فریال مخدوم کاکہنا تھا کہ وہ عامر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بھارت میں سپر باکسنگ لیگ جاری کرنے پر بہت خوشی ہیں۔ اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتی ہیں۔

سرفراز احمد:کپتانی اور چیلنجز

چیمپئنز ٹر ا فی میں بھا ر ت سے پہلا میچ ہا ر نے کے بعد بہت سا ر ی جگہو ں پر سر گو شیا ں ہو رہی تھیں کہ سر فر ا ز ا حمد کی کپتا نی خطر ے میں پڑ گئی ہے ا و ر چیمپئنز ٹر ا فی سے با ہر حو نے کی صو ر ت میں سر فر ا ز ا حمد ا پنی کپتا نی سے ہا تھ د ھو بیٹھے گا۔ لیکن قد ر ت کو کچھ ا و ر ہی منظو ر تھا۔ ٹیم میں ا یک دو تبد یلیا ں کی گئیں ا و ر ا س کے بعد فا ئنل جیتنے تک پا کستا ن ٹیم کو ئی میچ نہیں ہا ر ی۔ اس طر ح پا کستا ن نے چیمپئنز ٹر ا فی ا پنے نا م کر لی۔ پا کستا ن سمیت پو ر ی د نیا میں اس با ت کا چر چا حو نے لگا کہ ر ینکنگ میں نمبر ا?ٹھ پو ز یشن پر مو جو د ٹیم نے کس طر ح بڑی بڑی ٹیمو ں کو پچھا ڑ د یا۔ پا کستا ن کی جیت میں کچھ پہلو ا یسے ہیںجن کا ذکر کر نا یہا ںلا ز می ہے۔ پہلے میچ میں مکی ا? ر تھر نے و ہا ب ر یا ض کو فٹنس کے مسا ئل حو نے کے با و جو د ٹیم میں شا مل کیا وہ بھی اپنی مر ضی ا و ر ز بر د ستی سے ا و ر یہ فیصلہ پا کستان کے لئے بہت مہنگا ثا بت ہو ا۔ ا س فیصلے نے پا کستا ن کی گیند با ز ی کا تو ا ز ن خر ا ب کر د یا جس کی بد و لت پا کستان کو ا یک بڑا ہد ف ملا جسے پا کستا ن کے بلے با ز و ں نے ہد ف کا تعا قب مشکل سے نا ممکن میں تبد یل کر د یا ا ور پا کستا ن کو عبر تنا ک شکست سے دو چا ر ہو ا۔ ا س کے بعد ا? نے و ا لے میچز میں ٹیم کے ا ند ر نیا خو ن نئے لڑ کو ں کی شکل میں دا خل کیا گیا جس سے ٹیم میں ا یک نیا جو ش ، جذ بہ ا و ر و لو لہ سا منے ا?یا ا و راسی و جہ سے پا کستا ن مسلسل کا میا بیو ں سے ہمکنا ر ہو ا۔ د و سر ے میچ میں سا ﺅ تھ ا فر یقہ کے خلا ف فخر زما ن ،تیسر ے میچ میں سر لنکا کے خلا ف فہیم ا شر ف ا و ر سیمی فا ئنل میں ا نگلینڈ کے خلا ف ر و ما ن رئیس نے ا پنے و ن ڈے ا نٹر نیشنل کیر ئیر کا ا? غا ز کیا۔ تما م نئے کھلا ڑ یوں نے ٹیم کی جیت میں ا ہم کر د ا ر ا دا کیا ا و ر سینیئر کھلا ڑ یو ں کی کا ر کر د گی کے سا تھ سا تھ ٹیم میں مو جو د گی پر سو ا لیہ نشا ن کھڑا کر د یا۔ لہذ ا سر فر ا ز ا حمد کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہو گا کہ ٹی ٹو ئنٹی ا و ر پچا س ا و و ر ز وا لے و ر لڈ کپ کے لیے نو جو ا ن کھلا ڑ یو ں پر مشتمل ا یک ا یسی ٹیم تیا ر کی جا ئے جو چیمپَنز ٹر ا فی و ا لی کا ر کر د گی کو دہرا سکے۔ چیف سلیکٹر ا نضما م ا لحق نے چا ر ج سنبھا لتے ہی اس با ت کا ا شا ر ہ د یا تھا کہ تینو ں فا ر میٹ کا ا یک ہی کپتا ن ہو گا جس کو ا?ج عملی جا مہ پہنا د یا گیا لیکن د یکھنا یہ ہے کہ سر فر ا ز ا حمد تینو ں فا ر میٹ میں اپنے ا?پ کو کس طر ح لے کر چلتے ہیں ا و راپنی تینو ں فا ر میٹ کی ٹیمو ں کو مید ا ن میں کس طر ح لڑ و ا تے ہیں۔ ٹیم میں پا ئی جا نے و ا لی د فا عی حکمت عملی سے چھٹکا ر ا حا صل کر نے کا چیلنج بھی سر فر ا ز ا حمد کو د ر پیش ہو گا۔ چیمپئنز ٹر ا فی میں کچھ حد تک تو ثا بت کر دیا گیا کہ جد ید ا و ر جا ر حا نہ طر ز کی کر کٹ سے ہی ا? گے بڑ ھا جا سکتا ہےلیکن ٹیسٹ میں ان کا امتحا ن ا بھی با قی ہے جس کا ا ند ا ز ہ سر ی لنکا کے خلا ف ٹیسٹ سیر یز سے لگا یا جا سکے گا۔ سر فر ا ز ا حمد کے کپتا ن بننے کے سا تھ ہی مینجمنٹ کو بھی خطر ہ ا و ر ڈ ر سا لگا ر ہے گا کہ ا ب ا تنے طا قتو ر کپتا ن سے اپنی با ت کیسے منو ا ئی جا ئے لہذا اس معا ملے میں بھی سر فر ا ز کو ا حتیا ط سے کا کر نے کی ضر و ر ت ہو گی۔ پا کستا ن ٹیم کا فی عر صے سے مشکلا ت کا شکا ر ہے پھر ٹیسٹ ٹیم سے مصبا ح ا ر و یو نس کے جا نے بعد سر فر ا ز کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہو گا کہ پا کستان کی بلے با ز ی کو کیسے مضبو ط کیا جا ئے۔ ا ب دیکھنا یہ ہے کہ سر فر ا ز ا حمد ان تما م چیلنجز کے ا و پرکس طر ح سے کا م کر تے ہیں ا و ر سا تھ ہی سا تھ ان کے لیے ا یک مشو ر ہ یہ بھی ہو گا کہ سر فر ا ز ا حمدکے لیے ڈو میسٹک کے کر کٹر ز کو ا عتما د ا و ر مو قع د ینے کا و قت ہے تا کہ آنے و ا لے ٹو ر نا منٹس کی تیا ر ی کی جا سکے۔
٭٭٭

اعصام الحق ومبلڈن کے پری کوارٹرفائنل میں ہمت ہارگئے

لندن(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق ومبلڈن کے مینزڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہارگئے،قومی ٹینس سٹار اورانکے جوڑی داررومانیہ کے فلورین مرجیا ابتدائی دوسیٹس جیتنے کے باوجود کامیابی اپنے نام نہ کرسکے۔پولینڈکے لوکازکوبوٹ اوربرازیل کے مارسیلو میلونے 6-7اور4-6سے ابتدائی سیٹس ہارنے کے بعداگلے تینوں سیٹس میں بالترتیب6-1،6-4اور6-2سے کامیابی سمیٹی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ آتے ہی اہم شخصیت لندن روانہ

اسلام آباد ( آن لائن ) جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز بیرون ملک روانہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد منظر عام پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں شریف خاندان کی خلاف نیب میں کرمنل ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے فوری بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ حسن نواز اتحاد ائیرویز کی پرواز سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

زمبابوے نے تاریخ رقم کر ڈالی

ہمبن ٹوٹا (نیوز ایجنسیاں) زمبابوے نے سری لنکا کو ون ڈے سیریزمیں مات دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ آخری اور فیصلہ کن میچ میں 3 وکٹ سے فتح حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ مہندرا راجہ پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا ہدف 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنرز ہیملٹن مساکازا اور سولومن مائر نے 92 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ مائر 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مساکازا نے 86 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنائے۔اچھے آغاز کے باوجود زمبابوکے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس کی وجہ سے ہدف کا حصول مشکل نظر آ رہا تھا، تاہم سکندر رضا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ کپتان گریم کریمر 11 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے آکیلا دھنن جیا نے 47 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، لیستھ مالنگا نے 2 جبکہ اسیلا گونارتنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سکندر رضا مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ جارح مزاج اوپنر ہیملٹن مساکازا پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

بھارت منہ کے بل گر گیا

لاہور (نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری حالیہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ انڈین ٹٰیم پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی پوزیشن بدستور برقرار رکھی ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اس فہرست میں بلے بازوں کی بات کی جائے تو انڈین کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ویلمسن تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس چوتھے اور آسٹریلیا کے بلے باز گلین میکسویل پانچویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی باو¿لرز کی رینکنگ میں پاکستانی گیند باز عماد وسیم 480 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جسپریت بمرا 749 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عمران طاہر 744 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، راشد خان 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سیموئل بدری 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

رونالڈینیونے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیدیا

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل فٹ بال اسٹار رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کابہت زبردست ٹیلنٹ ہے، بیرون ممالک کے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تین روز تک ایکشن دکھانے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بالرز کی واپسی شروع ہوگئی۔برازیل کے اٹیکنگ مڈِ فیلڈر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز ای کے623 کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو گئے۔مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالرز نےواپسی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کی جس سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈینو نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کابہت زبردست ٹیلنٹ ہے۔کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال بھی پاکستان میں مقبولیت حاصل کرے گا۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان آکر نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔پریس کانفرنس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی ریان گگز نے کہا کہ ہم یہاں دنیا کو ایک پیغام دینے آئے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ہم تو پاکستان کی صرف کرکٹ سے محبت کے بارے میں جانتے تھے لیکن آج ہم نے ان کا فٹ بال سے بھی پیار دیکھ لیا۔ریان گگز نے مزید کہا کہ ہم سب کا پاکستان کے دورے پر آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔نمائشی میچ کے دوران میں نے ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی دیکھے جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کے ساتھ اچھی کوچنگ اور بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بال اسٹارز نے کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ کھیلے جہاں رونالڈینو اور ریان کنگز کی ٹیموں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے تھے۔دونوں نمائشی میچز میں ٹیم رونالڈینو، ٹیم کنگز پر بھاری رہی اور انہیں شکست دی۔ کراچی میں ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں رونالڈینو کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رونالڈینو 0-2سے کامیاب رہے۔

فکسنگ سکینڈل : خالد کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

لاہور(نیوزایجنسیاں)لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالے کرکٹر خالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے قانونی نکات کو مدنظر رکھے بغیر ہی انکی درخواست مسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی قوانین کے تحت اینٹی کرپشن ٹربیونل کو اینٹی کرپشن کی کارروائی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر انگریزی میں جاری کیا گیا۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سینٹرل کنٹریکٹ بھی انگریزی میں ہوتا ہے جبکہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل اور دائرہ اختیار کا آفیشل گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا تو وہ بھی انگریزی میں ہی ہونا تھا۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کا سامنا کرنے والے کرکٹر خالد لطیف کے خلاف قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل کو کاروائی کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔جس پر عدالت نے کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔خیال رہے کہ 4 مئی 2017 کو لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے پی سی بی کی جانب سے قائم ٹریبونل کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔بعدازاں خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہے۔
اضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث پی سی بی نے اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑی خالد لطیف کو رواں برس فروری میں معطل کردیا تھا۔بعدازاں 31 مارچ کو خالد لطیف پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل (اے سی ٹی) نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کیے تھے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں اسحاق ڈار بارے تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار نے1982ءسے لیکر2002 ءتک ٹیکس ریفرنس جمع نہیں کرائے، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ2008 کے بعد اسحاق ڈار کی آمدن میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے براق ہولڈنگز میں55 لاکھ پاو¿نڈ کی سرمایہ کاری کی، سرمایہ کاری کیلئے49 لاکھ70 ہزار پاو¿نڈ ان کے بیٹے نے دیئے،2008ءمیں براق ہولڈنگز سے اسحاق ڈار کی آمدن آنا شروع ہوئی جس سے پاکستان میں اثاثے بنائے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار نے 17 کروڑ روپے خیرات میں دیئے، یہ خیرات والے پیسے بھی اپنی ہی کمپنی کو دیئے گئے، اس خیراتی رقم کو ٹیکس استثنیٰ حاصل تھا، بظاہر اسحاق ڈار ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے۔

راوی سمیت 4 دریاﺅں بارے تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد، بلائی پنجاب اور کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا، وفاق کے زیر قبائلی علاقوں (فاٹا) اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران دریائے چناب، جہلم، ستلج اور راوی سے منسلک نالوں میں درمیانے اور بڑے درجے کا سیلاب بھی آ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام شہروں میں نکاسی آب کے موثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اپنے طور پر الرٹ جاری کیا جائے۔