نواز شریف مجرم قرار, گھر جائیں

اسلام آباد، دبئی(نامہ نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے آمدنی کے ذرائع اور اثاثہ جات کا جواز دینے میں قطعی طور پر ناکام ہوگئے ہیں اور یہ وزیراعظم پر الزام واضع طور پر ثابت ہوگیا ہے اور اب نواز شریف اخلاقی اور سیاسی طور پر وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو چکے ہیں اس لئے ان پر ضروری ہوگیا ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ اراکین کے بنچ میں سے دو جج صاحبان پہلے ہی وزیراعظم کو مجرم قرار دے چکے ہیں۔ بقیہ تین جج صاحبان نے ان دو فاضل جج صاحبان کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ اب جے آئی ٹی نے یہ تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم کے آمدنی کے ذرائع اور ان کی جانب سے اکٹھی کی گئی دولت میں بہت بڑا فرق موجود ہے۔ اب نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں اور سپریم کورٹ کی جان سے انہیں سزا دینا باقی رہ گیا ہے۔ پی پی پی اس خیال کو بھی مسترد کرتی ہے کہ موجودہ صورتحال سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اب جبکہ نوازشریف پر ان کی ملکیت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں اور اس بارے کسی کو کوئی شک نہیں رہا لیکن ان ساری باتوں سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس سارے معاملے سے یہ نشاندہی ہوگئی ہے کہ نظام مضبوط ہے اور نظام میں جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق وزیراعظم کی تبدیلی کے لئے طریقہ کار بھی موجود ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت درست سیاسی فیصلے کا ہے اور وقت کم ہے۔ انہوں نے میاںنواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں تاخیر سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے اس لئے فوری مستعفی ہوجائیں یوسف رضا گیلانی مستعفی ہوسکتے ہیں تو نوازشریف کیوں نہیں ہوسکتے۔

ایف آئی اے حکام کے ”اندر کھاتے رابطے“ دھماکہ خیزخبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے کی جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت تمام تر وسائل کے باوجود بڑے بڑے سمگلروں تک گرفت ناممکن،لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد ، ساہیوال اور اوکاڑہ سمیت قصور میں سادہ لوح شہریوں سے اربوں روپے کی لوٹ مار،محض چھوٹے چھوٹے سمگلروں تک رسائی ممکن بنا کر بوگس کارروائی ڈالی جا رہی ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ کا تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے جس کا کام بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ النا ہے۔ اس ادارے کے اعلی افسروں سمیت تفتیشی افسروں اور اہلکاروں نے بڑے بڑے سمگلروں اور جعلسازوں سے اندر کھاتے رابطے قائم کر رکھے ہیں جس کے باعث انسانی سمگلنگ اور جعلسازی کا دھندہ کئی سالوں سے عروج پر ہے اور ایف آئی اے حکام اِکا دکا سمگلر کو پکڑ کر اپنا حصہ وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں اور کروڑوں روپے کی لوٹ مار کرن والے سمگلر سے مبینہ طور پر مک مکا کر کے اس کے خلاف بڑے سے بڑے جرم میں ہاتھ نرم کر دیا جاتا ہے جس کے باعث سادہ لوح افراد سے لوٹ مار کا سلسلہ بڑھ رہا ہے اور اس میں لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات ، وزیر آباد، سیالکوٹ ، نارووال ، فیصل آباد ، ساہیوال سمیت پنجاب کے 21 اضلاع میں سادہ لوح افراد سے اربوں روپے لوٹ کر لی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ادارے سے ملنے والے ریکارڈ اور معلومات کے مطابق سب سے زیادہ لوٹ مار لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، سیالکوٹ میں کی جا رہی ہے جس میں گزشتہ ساڑھے سات سالوں میں دو لاکھ 92 ہزار 935 سادہ لوح افراد سے اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی ہے ۔ ایف آئی اے کے افسران اور اہلکار کئی سال تک اندر کھاتے رابطے میں رہے جبکہ انسانی سمگلنگ میں جعلی پاسپورٹ بھی اس ادارے کے افسروں اور اہلکاروں کی مبینہ آشیر باد سے تیار کئے گئے جس میں لاہور میں 25 گوجرانوالہ میں 39، گجرات میں سات، سیالکوٹ 23 اور نارووال میں 11 جبکہ فیصل آباد میں 19 اور ساہیوال میں چار بڑے انسانی سمگلروں سے اندر کھاتے مبنیہ تعینات قائم کر رکھے ہیں جس کے باعث انسانی سمگلنگ کا دھندہ کئی سالوں سے عروج پر ہے اور ایف آئی اے حکام جدید ترین ٹیکنالوی اور تمام تر وسائل کے باوجود آج تک اس مکروہ دھندے کو ختم کرنا تو درکنار اس مکروہ دھندے میں ملو کسی بھی بڑے سمگلر کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ، جس کے باعث لاکھوں سادہ لوح افراد سیاست دانوں، ایف آئی اے حکام اور افسروں سمیت تفتیشی افسروں کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اور ان کے اربوں روپے ڈوب کر رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے ایک اعلی افسر نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ انسانی سمگلروں کے کوئٹہ ، پشاور ، ترکی ، یونان، اور جرمنی سمیت متعدد اسلامی ممالک اور یورپ میں رابطے ہیں اور اس حد تک بااثر ہیں کہ تھوڑا سا ہاتھ ڈالا جائے تو پارلیمنٹیرین ، اعلی حکام کے پاس ڈیرے ڈال لیتے ہیں جس کے باعث انسانی سمگلنگ اور جعلسازی کا یہ مکروہ دھندہ نہیں رک پا رہا اور اس میں اب تک لاکھوں سادہ لوح اس مکروہ دھندہ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری رہا ہے اور گزشتہ تین سال 6 ماہ کے دوران درجنو بڑے بڑے مگر مچھوں سمیت سینکڑوں سمگلروں اور جعلسازوں کوپکڑ کر چالان عدالتوں میں پیش کئے ہیں۔ ایف آئی اے

ریکارڈ ٹمپرنگ کا ذمہ دار کون؟

لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی طفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیں اور اسحاق ڈار بالواسطہ مجرم ہیں جنہیں اب اس کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ بنا دھاگے کے پتنگ زیادہ دیر تک نہیں اڑ سکتی، حکمرانوں کا کھیل ختم ہو گیا، مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت میں عمران خان پر زیادہ تنقید کے زیادہ دام کی پالیسی نافذ العمل ہے، حکمرانوں نے لیگی اراکین اور وزراءکو انکی کرپشن پر بلیک میل کر کے اپنے دفاع پر مجبور کر رکھا ہے،10جولائی گزرگئی اب قطار میں کھڑے ن لیگ کے ارکان بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے لگیں گے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور انکے نا اہل مشیر عمران خان پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں کیونکہ پانا مہ دستاویزات ہم نے نہیں جاری کی تھیں یہ حکمران اب اللہ کی پکڑ میں ہیں، دھاگے کے بغیر اڑنے والی پتنگ زیادہ دیر تک ہوا میں نہیں رہتی، شریف خاندان کی گیم آور ہو چکی ہے اور اب بوکھلاہٹ میں اپنا غصہ کبھی عمران خان تو کبھی ججوں، جے آئی ٹی اور فوج نکال رہے ہیں۔ تحرےک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہ ہے کہ نواز شرےف جمہورےت اور ملک کے لئے خطرہ ہی نہےں بلکہ سےکورٹی رسک بن چکے ہے ، (ن) لےگ کا سےاسی جنازہ نکلنے والا ہے ، حکمران عوام سے جھوٹ بول رہے ہےں پورا شرےف خاندا ن چور اور ڈکےت ہے ، لےگی درباری دن رات ان کو بچانے مےں لگے ہوئے ہے جبکہ وہ عوام کے ٹےکسوں کے پےسوں سے تنخواہےں وصول کر تے ہےں پوری (ن) لےگ کو ڈوب کر مر جانا چاہےے ، موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہے ، انہوں نے کہا کہ چور اور ڈکےت حکمرانوں کا اقتدار غروب ہونے کے قرےب ہے، (ن) لےگ نے عدلےہ پر حملہ کےا تو پی ٹی آئی کے کارکن دفاع کرےں گے ، نواز شرےف پر اےف آئی آر ہی نہےں درج ہو گی جےل بھی جائے گے اور نواز شرےف سے لوٹا ہوا پےسہ واپس دلوائےں گے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،ساری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ملک نئے سفر کا آغاز کرے گا اور اب انشاءاللہ قانون کی حکمرانی ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے “دل کے ارماں آنسوو¿ں میں بہہ گئے “رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران خاندان کی چوری پکڑی گئی ہے اور عمران خان سرخرو ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ایسا کرپٹ خاندان 30سال حکومت کر گیا جنہوں نے قومی دولت لوٹی ،ادارے تباہ کیے اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں میں جعلی اور بوگس دستاویزات پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ ہی نہیں لوٹا بلکہ اپنے ووٹروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے اب یہ دوبارہ کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخار ی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے کرپٹ ٹولے کی ہار اور پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے ،وزیراعظم بھی ایک آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں ، وہ صادق اور امین نہیں اور اقتدار کی جان چھوڑدیں، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے چیلوں کی بھی زبانیںبند ہو چکی ہیں، وزیراعظم وزارت عظمیٰ سے فوری استعفیٰ دیں وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے ، مریم نوازنیلسن اور نیسکول کی مالکہ نکلی ہیں، 12 ملین درہم کی سیٹیلمنٹ بھی جھوٹی نکلی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیدصمصام علی بخاری نے اپنے جاری کردی بیان میںکیا ہے ،جاوید کیانی اور نیشنل بنک کے صدر کے نام ای سی ایل میںڈالنے کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میںڈالیںجائیںاور ان کے ساتھ کے درباریوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
تحریک انصاف

شریف فیملی کے اثاثوں میں کب اضافہ ہوا؟؟اہم خبر

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ شریم فیملی کے اثاثوں میں بڑ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب نوازشریف سیاست میں 2007-08میں واپس آئے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ حسین نواز اور ہل میٹل نے نوازشریف کے اکاو¿نٹس میں تحفوں کے نام پر بڑی رقوم منتقل کیں ،شریف خاندان کے برطانیہ ،دبئی اثاثوں سے 88کروڑ روپے تحفوں کے نام پر منتقل کیے گئے اور شریف فیملی کے اثاثوں میں بڑا اضافہ 2007-08میں نوازشریف کی سیاست میں واپسی پر نظر آیا۔

اسپائڈرمین، ہوم کمنگ، نے ریلیز ہوتے ہی سب کوجکڑلیا

ڑنیویارک(شوبز ڈیسک ) فلم ”اسپائڈر مین۔ ہوم کمنگ“ نے ریلیز ہوتے ہی جالا پھینک کر سب کو جکڑ لیااور 11 ارب70 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پرآ گئی۔یہ ایونجرز میں ایکشن کے بعد اسپائیڈرمین کے لیے نیا ایڈونچر ہے، اس بار دشمن پیٹر پارکر کی ہردلعزیز اور قریبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے۔ اس دھمکی سے نمٹنے کے لیے اسپائیڈرمین اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر ایکشن کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ہدایت کار کائل بالڈا کی فلم ڈسپیکبل می تھری 2010ءاور2013ءمیں بننے والی فلموں کا سیکوئل ہے۔ ‘اس نئے سیکوئل میں نئے کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک راک اسٹار سے متعلق ہے جو دنیا کا قیمتی ہیرا چرا لیتا ہے۔فلم میں اہم کردار گرو کے جڑواں بھائی کو بھی پیش کیا گیا ہے۔فلم اس ہفتے مزید تین ارب چالیس کروڑ آمدنی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے تھرلر فلم ”بے بی ڈرائیور“ ایک ارب 28 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے لیے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں زندگی گزارنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔موسیقی کے دیوانے اس ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کے خطرات مول لینا پڑتے ہیں

بالی ووڈ کے کنگ کا ”تاج“ شاہ رخ خان سے چھن گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور تینوں ہی اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ان میں شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کے کنگ، سلمان خان کو دبنگ خان اور عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کے ناموں سے جانا جاتا ہے تاہم غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ”کنگ“ کا تاج اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان کے مقابلے میں عامر خان گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ہٹ فلمیں دیتے آرہے ہیں جبکہ شاہ رخ اور سلمان کی ہٹ فلموں کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ کنگ خان کہلانے کے اب حقدار عامر خان ہیں۔

ایک جانب جہاں عامر خان کی فلم دنگل بالی ووڈ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی جبکہ شاہ رخ خان بھی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”چنئی ایکسپریس“ کے بعد کوئی ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں۔ فلموں کی تجارت سے وابستہ تجزیہ کار رمیش بالا کہتے ہیں کہ ویسے تو تینوں خانز ہمیشہ ایک دوسرے کو ٹکر دیتے آئے ہیں تاہم جہاں تک فلموں کی کامیابی کی بات ہے تو عامر خان دونوں خانوں سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔فلم ڈسٹریبیوٹر اکشے راتھی کہتے ہیں کہ سلمان اور شاہ رخ کے مقابلے میں عامر خان فلموں کے انتخاب میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہیں اور ایسی فلموں میں کام کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں جو بھارتی فلم بینوں کے دلوں سے قریب ہوتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز بھی ہے. اس کے برعکس سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ہر برس ایک فلم ضرور ریلیز ہوتی ہے اور زیادہ فلمیں کرنے کی وجہ سے ناکامیوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔اکشے راتھی کا کہنا ہے کہ بحیثیت اسٹار عامر خان کے مداحوں کی تعداد ممکن ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان سے کم ہو لیکن عامر خان پر ان کے مداحوں کو بھروسہ ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ عامر خان جس فلم میں بھی ہوں گے اس میں کچھ نیا اور مختلف ہوگا۔ یاد رہے کہ دنگل سے قبل عامر خان کی فلم ”پی کے“ اور ”تھری ایڈیٹس“ بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں اور ان دونوں فلموں میں بھی دیکھنے والوں کے لئے ایک مثبت پیغام پنہاں تھا۔

اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی آئندہ ماہ شادی کی تیاریاںمکمل

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ میرا کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ ایکٹر اگلے ماہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے دولہا کوئی اور نہیں بلکہ میرا کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت رہنے والے کیپٹن نوید ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے کچھ عرصہ قبل خود اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ جلد شادی کرنے جا رہی ہیں تاہم ان کا دولہا کون ہوگا، اس بارے میں وہ میڈیا کو کچھ نہیں بتائیں گی۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس دفعہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں فی الحال کچھ سامنے نہیں لائیں گی کیونکہ اس سے قبل انہوں نے جب بھی شادی کا ارادہ کیا تو میڈیا اس کی راہ میں حائل ہو گیا۔اداکارہ کے والد سرور شاہ کاگفتگو میں کہنا تھا کہ میرا اور کیپٹن نوید کا نکاح تقریباً دو سال قبل امریکا میں ہو چکا ہے۔ اب صرف رخصتی کی رسومات باقی ہیں ۔

جنھیں اگلے ماہ خوش اسلوبی سے ادا کر دیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ شادی کی تقریب میں چند قریبی دوست، عزیز واقارب اور اہلخانہ ہی شرکت کرینگے۔ شادی کی تقریب کا اہتمام لاہور کے علاقے ڈیفنس میں میرا کی رہائشگاہ پر ہی کیا گیا ہے۔اداکارہ میرا کے قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے کارڈز بھی چھپ چکے ہیں۔ اداکارہ میرا نے اس اہم معاملے میں اپنے والدین اور دیگر فیملی ممبرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شادی سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات کسی کو نہ بتائیں اور جس حد تک ممکن ہو اس کو چھپایا جائے۔ خیال رہے کہ لالی ووڈ اداکارہ میرا کی اس سے قبل شیخ عتیق کے ساتھ بھی مبینہ شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) ملک کے نامور اور مجھے ہوئے سینئر اداکارعابد علی نے کہا ہے کہ اپنی پوری فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکار عابد علی نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو یہ سوچ کر کام کرنا چاہیے کہ وہ جتنا کام کریں گے اتنا ہی انکے کام میں پختگی آئے گی ۔اورجو بھی کردار ملے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنے کلچر کو فروغ دینا ہے تو فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں عزت دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ نے جو عزت دی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی پوری فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

کامیابی کےلئے شارٹ کٹ نہیں ہوتا‘ٹیلنٹ بولتا ہے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل عشاءنورنے کہا ہے کہ کم عرصہ میں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنالی ہے کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور فن ایسا شعبہ ہے جس میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی فلمیں بزنس کررہی ہیں یہ خوش آئند ہے امید ہے ملکی فلمی صنعت جلد اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوجائے گی۔

سری دیوی‘سنجے دت 25 سال کے بعداکٹھے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی اور سنجے دت 25سال کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت آج کل اپنی فلم ”بھومی“ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ہدایتکار ابھیشک ورمن فلم ”2سٹیٹس“ کے بعد ایک نئی فلم بنائیں گے جس کے عنوان کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔ان کی نئی فلم میں سری دیوی اور سنجے دت ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔یہ دونوں اداکار 1993ءمیں بننے والی فلم ”گمراہ“ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔