غیر قانونی سمیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار ،گھیرا تنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے حکام نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوںکے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے موبائل سمیں غیرقانونی طریقے سے ایکٹو کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے پنجاب بھر میں غیرقانونی طریقے سے سمیں فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سرکل کے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیدیا ہے کہ وہ صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کردیں اور موبائل کمپنیوں کی فرنچائز کا ڈیٹا جمع کیا جائے جس کے بعد ایسی سرگرمیوں میں ملوث فرنچائز کے مالکان سے بھی رابطہ کیا جائے اور شکایات ملنے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تک جنوبی پنجاب کے علاقوں سے ایسی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جہاں لوگوں کو رولز کو نظرانداز کرکے کسی اور کے نام پر سمیں فروخت کردی جاتی ہیں اور اس طرح وہ سمیں دہشت گردوں تک پہنچ جاتی ہیں جس کیلئے ان کے سہولت کارکام آتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سید شاہد حسین کا کہنا ہے کہ سمیں غیرقانونی طریقے سے ایکٹو کرکے فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور موبائل کمپنیوں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ اپنی فرنچائز کو چیک کریں اور قانون کے مطابق سمیں فروخت کی جائیں اور سمیں فروخت کرنے والوں کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہونا چاہئے۔

اعلیٰ ترین شخصیت کیخلاف فیصلہ ؟ انتظامات مکمل ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول کس نے سنبھال لیا دیکھئے اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پوری قوم جس دن کا انتظارکر رہی تھی وہ آپہنچا ہے، جے آئی ٹی آج 10جولائی کو پانامہ کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی، ریڈ زون میں ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں،دن ایک بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 3میں تین رکنی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی رپورٹ کا عبوری جائزہ لے گا،جبکہ تصویر لیک معاملے پر حکومتی جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف رپورٹ بھی زیر غور آئے گا،ڈی جی ایف آئی اے نے کارروائی کی سفارش کی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی آج 10ستمبر کو حکمران شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ، لندن فلیٹس کے حوالے سے آج اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ریڈ زون میں ہائی الرٹ جبکہ اطراف کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دن ایک بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 3میں تین رکنی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی رپورٹ کا عبوری جائزہ لے گا جبکہ حسین نواز کی تصویر لیک معاملے پر حکومتی جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف رپورٹ بھی زیر غور آئے گی جس میں ڈی جی ایف ایف آئی اے نے کارروائی کی سفارش کی ہے۔

یا اللہ خیر! اہم شخصیت کی گاڑی دھماکے سے تباہ , شدید فائرنگ

چمن(ویب ڈیسک ) بوغرا روڈ پر دھماکہ ، فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں ۔ نجی ٹی وی کیمطابق دھماکہ ایس ایس پی کی گا ڑی کے قریب ہوا ۔ ایس ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں اور شہریوں کے شدید زخمی ہونیکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔حکام نے فوری طور پر علاقہ میں ایمرجنسی لگا دی ہے ۔

دن ایک بجے کمرہ نمبر 3میں 3رکنی بینچ کیا کرنے جارہا ہے،سنسنی خیز لمحات شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پوری قوم جس دن کا انتظارکر رہی تھی وہ آپہنچا ہے، جے آئی ٹی آج 10جولائی کو پانامہ کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی، ریڈ زون میں ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں،دن ایک بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 3میں تین رکنی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی رپورٹ کا عبوری جائزہ لے گا،جبکہ تصویر لیک معاملے پر حکومتی جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف رپورٹ بھی زیر غور آئے گا،ڈی جی ایف آئی اے نے کارروائی کی سفارش کی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ جے اائی ٹی آج 10جولائی کو حکمران شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ، لندن فلیٹس کے حوالے سے آج اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ریڈ زون میں ہائی الرٹ جبکہ اطراف کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دن ایک بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 3میں تین رکنی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی رپورٹ کا عبوری جائزہ لے گا جبکہ حسین نواز کی تصویر لیک معاملے پر حکومتی جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف رپورٹ بھی زیر غور آئے گی جس میں ڈی جی ایف ایف ا?ئی اے نے کارروائی کی سفارش کی ہے۔

”شریف فاروق اول وآخر پاکستانی تھے زندگی بھر عوامی مسائل اجاگر کیے“ سی پی این ای کے صدر ضیاشاہد کا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

کراچی (پ ر) ممتاز صحافی، کارکن جدوجہد آزادی پاکستان، نامور مصنف، روزنامہ جہاد اور روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر جناب شریف فاروق مرحوم کی یاد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تعزیتی ریفرنس کی صدارت سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد نے کی جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے ایڈیٹروں اور صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے صاحبزادے سی پی این ای کے نائب صدر، روزنامہ جہاد اور اتحاد کے ایڈیٹر طاہر فاروق نے شریف فاروق مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شریف فاروق صاحب کو مدفون کہنا بڑا مشکل ہے لیکن یہ قدرت کا قانون اور زندگی کی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف فاروق صاحب نے ہمہ جہت زندگی گزاری، ان کی صحافتی زندگی کے دو ادوار تھے ، ایک 1951ءسے 1961ءتک قیام پاکستان کے فوراً بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر پشاور میں بطور ایڈیٹر اخبارت اور صحافتی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فاروق صاحب اول و آخر پاکستانی تھے، وہ نظریہ پاکستان کی بات پر بڑے جذباتی ہو جاتے تھے۔ اگرچہ وہ لاہور سے تعلق رکھتے تھے مگر پشاور میں پشتو صحافت کو متعارف کرایا۔ شریف فاروق صاحب کا دوسرا دو¿ر 1975ءسے تھا جب انہوں نے لاہور میں نوائے وقت کے ایڈیٹر کے طور پر کام کیا اور دوبارہ پشاور میں 1975ءمیں اپنے اخبار روزنامہ جہاد کی بنیاد رکھی، جو اب اخباری گروپ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جناب شریف فاروق صاحب نے اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحافتی اقدار کو استحکام بخشا اور مشکل دور میںبھی اپنی جدوجہد جاری رکھی اور مشکلات کا ڈٹ کا سامنا کیا۔ طاہر فاروق نے کہا کہ شریف فاروق صاحب صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف کتابوں کے مصنف بھی تھے جس میں ”قائد اعظم محمد علی جناح“ اور ”مادر ملت، سرمایہ ملت“ قابل ذکر ہیں۔ سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد نے کہا کہ شریف فاروق ایک سچے ، دلیر اور انسان دوست شخص تھے جنہوں نے سچ و حق کے لئے طاقتور کا کبھی ساتھ نہیں دیا، ان کی وفات سے صحافتی شعبہ میںپیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔، سینئر نائب صدر شاہین قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شریف فاروق ہماری نئی نسلوں پر پاکستان کے بارے میں یقین کو مستحکم اور دو قومی نظریہ اور پاکستان کی بنیاد کے سلسلے میں رہنماءکی حیثیت رکھتے تھے۔ سینئر رکن وامق زبیری نے شریف فاروق کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی شعبہ میں استاد کی حیثیت رکھتے تھے۔ قاضی اسد عابد نے کہا کہ شریف فاروق (مرحوم) وہ واحد صحافی دوستوں میں سے تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی پاکستان میں اپنی خدمات انجام دیں۔ عامر محمود نے کہا کہ شریف فاروق صاحب سینئر دوست اور رہنماءکے طور پر رہے۔ انور ساجدی نے کہا کہ شریف فاروق صاحب نظریہ پاکستان کے حامی وہ شخص تھے جن میں بے شمار صحافتی وضع داری اور اصلاح پسندی تھی۔ ڈاکٹر جبار خٹک نے شریف فاروق صاحب کو یاد کرتے ہوئے زبر دست خراج پیش کیا اور کہا کہ وہ محب وطن انسان اور حوصلہ افزائی کرنے والے شخصیات میں سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ لاہور سے خیبرپختونخواہ گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے اور اپنی صحافتی خدمات کی بدولت پنجاب پختون تعلقات کو مضبوط کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل اعجازالحق، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، محمد یونس مہر اور دیگر نے بھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی فلم ساز بھی ایدھی کی عظمت کے قائل ہوگئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ایدھی کی پہلی برسی پرانھیں خراج تحسین پیش کیاہے۔مہیش بھٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھ ہے کہ عبدالستار ایدھی غیرمعمولی شخصیت کے حامل تھے۔ انھیں ان کی پہلی برسی پر یاد کررہے ہیں۔انھوں نے جو تصویر شئیرکی ہے اس میں درج ہے کہ لوگ تعلیم یافتہ توہوجاتے ہیں مگرانسان نہیں بن پاتے۔

پرستاروں کو خوش دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پرستاروں کو خوش دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے ، میں اپنے فن کو عبادت سمجھ کرکرتا ہوں تاکہ پاکستانی قوم میرے فنکاری سے لطف اندوز ہو سکے ۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سٹیج ڈراموں میں آنے کا فیصلہ صرف اس لئے کیا تھا کہ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر سکوں اور میں اپنے فن کو عبادت سمجھ کرکرتا ہوں تاکہ پاکستانی قوم میرے فنکاری سے لطف اندوز ہو سکے اور ہمیشہ خوش رہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے ساتھی اداکار مجھے لمبے ناک کی وجہ سے بہت تنگ کرتے ہیںجو مجھے اچھا لگتا ہے اورمیرے خیال میں ایسے ماحول میں ہی کام مزہ آتا ہے جہاں ہنسی مذاق ہوتا رہے ۔انہوں نے کہاکہ جگت کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی ضروری ہوتی ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ اپنے اندر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پرستاروں کو فل انٹرٹیمنٹ فراہم کرسکوں۔

نئی لڑکیاںشوبز میںراتوں رات شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) پنجابی سٹیج ڈراموں کی خوبرو فنکارہ نرگس نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والی نئی لڑکیاں راتوں رات شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے والی نئی لڑکیاںراتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ محنت ، لگن اور شوق کیساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں تو خود بخود شہرت ان کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہرت حاصل کرنا اتنا آسان نہیں اور نہ ہی کوئی شارٹ کٹ کے ذریعے یہ مقام حاصل کرسکتا ہے جو میں نے حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے مجھے کئی مشکلات سے گزارنا پڑا اور اب جاکر یہ مقام ملا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نئی آنے والی اداکارائیں مجھے اپنا استاد مانتی ہیں اور سینئر ہونے کے ناطے میں انہیں گائیڈ لائنز دیتی رہتی ہوں۔

یلغار کے کردارکیلئے اپنی ہیروشپ بھی داﺅپرلگائی

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہمایوں سعید نے کہا کوشش ہے کہ اب اپنے معمولات سے ہٹ کر ایک نئے اور نازک موضوع پر کام کر وں۔فلم یلغارمیں ایک نیا ہمایوں سعید شائقین کو نظر آیا ہے۔ منفی کردار میں کام شائقین نے پسند کیا اس کردار کو ادا کرنے کیلئے اپنی ہیروشپ بھی داﺅ پر لگائی۔یہ پروڈکشن اور کاسٹ کے اعتبار سے 2017 کی سب سے بڑی فلم قرارپائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا یہ پہلا موقع تھاکہ ہمایوں سعید شدت پسند کردار میں نظر آ یا۔منفی کردار ادا کرنے کیلئے بہت پرجوش تھا مگر اسے ادا کرنے کی تیاری انتہائی مشکل ثابت ہوئی۔ میرے خیال میں یہ اس فلم کا سب سے جاندار کردار ہے اور میں ناظرین کے خیالات و احساسات کو جاننے کا شدت سے منتظر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 ممالک میں فلم کی بیک وقت ریلیز سے ہمیں بھی اچھا رسپانس ملا ہے۔ امریکہ و برطانیہ میں پریمیئر شوز میں جو پذیرائی ملی انہیں الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

جب تک ہمت ہے اس کام شے باز نہیں آﺅں گی ، فضا علی کا دبنگ انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ فضاءعلی نے کہا ہے کہ زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ،شوبز کو خیر باد کہنے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور جب تک ہمت ہے اس شعبے سے وابستہ رہوں گی ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سے خوبصورت چہرے گھروں میں کام کاج اور سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شوبز میں ایسے بہت سے چہرے ہیں جو صرف اپنے فن کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر ہیں اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کی قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ۔جس اسکرپٹ میں میرے کردار میں مارجن نہ ہو اسے ہرگز قبول نہیں کرتی۔فضاءعلی نے کہا کہ میڈیا میں متعدد بار میرے شوبز کو خیر باد کہنے کے حوالے سے خبریں آئی ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جارہا ۔ مجھے شوبز سے پہچان ملی ہے۔