پنجاب پولیس کی پھر تیاں ،4سالہ بچے کیخلاف شرمناک کاروائی

چشتیاں (نامہ نگار۔نمائندہ)تھانہ سٹی پولیس کی غفلت یا پھرتیاں ، محنت کش کے چار سالہ معصوم بچے پر ساﺅنڈ ایکٹ کا مقدمہ درج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے نواحی علاقہ تاج سرور کالونی کے رہائشی محنت کش محمد فاروق کے چار سالہ معصوم بچے حمزہ کو امام مسجد ظاہر کرتے ہوئے پنجاب ساﺅنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق چار سالہ مبینہ ملزم حمزہ مکی مسجد تاج سرور کالونی میں لاﺅڈ سپیکر پر اونچی آواز میں تقریرکر رہا تھا جو پولیس گاڑی کو دیکھ کر مسجد سے بھاگ گیا ۔ جبکہ مبینہ ملزم کے والدین کے مطابق حمزہ تو ابھی صحیح طرح بول بھی نہیں سکتا تقریر تو دور کی بات ہے پولیس نے محض اپنی کار گزاری کی خاطر بغیر تصدیق کے میرے بیٹے پر نامزد مقدمہ درج کر کے تنگ و پریشان کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ادھر چار سالہ مبینہ ملزم اپنے والد کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے اور ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے لیے پیش ہو گیا ۔

مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ کیلئے پلان تیار, 15ہزار خواتین بارے خاص خبر

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، خصوصی نامہ نگار) ن لیگ نے ہزاروں خواتین کو اسلام آباد پہنچانے کا ٹاسک دیدیا۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ کھڑا کیا جانے کا پروگرام ہے۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید بتایا کہ 10سے 15ہزار خواتین کو اسلام آباد میں پہنچانے کا ٹاسک لیگی رہنماﺅں کو دیدیا گیا ہے۔ یہ خواتین مریم نواز کی پیشی کے موقع پر زبردستی جے آئی ٹی دفتر میں گھسنے کی کوشش کرینگی اور مزاحمت پر شور مچایا جائے گا کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ حکومت کی جے آئی ٹی میں پیشی متوالوں نے کمر کس لی ،بلدیاتی نمائندوں نے تیاریاں شروع کرتے ہوئے 5 جولائی کو اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے شروع کر دی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی بیٹی مریم نواز کی ممکنہ پیشی کے پیش نظر بلدیاتی نمائندوں سمیت متوالوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے اور مریم نواز کے حق میں ریلی نکالنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیںاس حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے اور اس کی حرمت اور تحفظ کے ساتھ یہ ثابت کریں گے کہ شریف خاندان سے ہماری ہمدردیاں اور مکمل ساتھ کی یقین دہانی ہے اس حوالے سے بلدیاتی نمائندوں چیئر مین و وائس چیئرمینوں سمیت کونسلروں کی بڑی تعداد نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں کمیٹیاں بنائی ہیں اس حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سرکاری وسائل کو استعمال نہیں کریں گے بلکہ اپنی قوم کی بیٹی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے ذاتی وسائل کو استعمال کرکے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

اسحاق ڈار کا پریشان چہرہ جرم بتا رہا ہے, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گندی زبان کا استعمال اسحاق ڈار کو نہیں بچا سکتا۔ سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے، اسحاق ڈار کا پریشان چہرہ ان کا جرم بتا رہا ہے۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ کسی بھی قسم کی غلط زبان کا استعمال اسحاق ڈار کو نہیں بچا سکتا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسحاق ڈار شوکت خانم ہسپتال پر حملہ آور ہو کر پستی کی نئی حد تک گر گئے ہیں جبکہ شوکت خانم ہسپتال کینسر کے 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے اور اس پر سالانہ 5 ارب روپے خرچہ آتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دنوں میں بھی ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا مگر شریف خاندان اور ان کے حواری شوکت خانم کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو پاکستان میں بسنے والے غریب مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ تو اپنے معمولی سے چیک اپ کے لئے بھی بیرون ملک بھاگتے ہیں۔ عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ فرمان کے ہمراہ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کسی قسم کی ندامت نہ ہو تو یہ چہروں سے واضح ہو جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے پانامہ کیس میں جن افراد پر الزامات ہیں وہ انتہائی سنجیدہ ہیں اس سے چھوٹے مقدمات میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اور ان کو اے سی کی سہولیات نہیں دی جاتیں۔ اسحاق ڈار نے جو زبان استعمال کی اس سے عمران خان کا قد مزید بلند ہوا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا اسحاق ڈار کے چہرے سے بوکھلاہٹ عیاں تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ خطرہ جمہوریت کو نہیں نوازشریف کو ہے اور حکومت سمجھتی ہے سپریم کورٹ اور عدلیہ پر حملے کرنے سے اس کی جان بچ جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ادارے تباہ کردیے اور اب سپریم کورٹ کو متنازع بنا رہے ہیں، حکومت سمجھتی ہے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی سے لڑو اور عمران خان پر حملے کرو، لیکن (ن) لیگ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے خلاف تحقیقات ریاست کررہی ہے جس میں ساری قوم مدعی ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار ایک اکاو¿نٹنٹ ہیں ان کے بچے ارب پتی کیسے بن گئے، اتنا پیسہ کہاں سے آیا، دبئی میں جائیدادیں کیسے بن گئیں۔رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر ایس ای پی کے چیرمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کہنے پر جے آئی ٹی بنی ہے، لیکن اس پر کیچڑ اچھالی جارہی ہے اور انکوائری کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اس طرح کے لہجے اور گفتگو پر اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہیے، ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ہی مرجاتا، وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے اعترافی بیان دیا ہے، یوں لگ رہا ہے جیسے احتساب عمران خان کررہا ہے، نواز شریف کی لوٹ مار میں وزیر خزانہ بھی سہولت کار ہیں، خطرہ جمہوریت کو نہیں نواز شریف کو ہے اسی لیے اتنا شروع مچایا جارہا ہے، قطری اس لیے نہیں آرہا کہ جرح میں جھوٹ کا پول کھل جائے گا، شریف خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں، قطری نہیں آتا تو بینک ٹرانزیکشن ہی دکھادیے جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کی گفتگو نارمل انسان کی گفتگو نہ تھی، وزیراعظم اور ان کی کابینہ اتنے دباو¿ میں ہے تو کچھ دن کے لیے پاکستان کی جان چھوڑ کر چھٹیوں پر چلے جائیں، ہر روز کوئی نہ کوئی (ن) لیگی رہنما دھمکیاں دیتا اور اول فول بکنا شروع کردیتا ہے، حکومت کو اپنا انجام نظرآرہا ہے۔آصف کرمانی پوچھ رہا ہے ہے طارق شفیع کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق ہے۔”بھائی جان لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے پیسہ کہاں سے آیا” کے جواب میں آپ نے خود طارق شفیع کی کہانی سنائی۔اب سمجھ میں آیا کہ طارق شفیع کا کیا تعلق ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ وہ آصف کرمانی ، حسن نواز اور اسحق دار کے بیانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آصف کرمانی کس شیر کی بات کررہے ہیں۔کہیں یہ وہی شیر تو نہیں جسکا طیارہ اسلام آباد اترا تو جہاز کے باہر سناٹا تھا۔آصف کرمانی تسلی چاہتے ہیں تو “شیر” کی اسلام آباد لینڈنگ کی ویڈیو یوٹیوب پر دستیاب ہے۔اور یہ آصف کرمانی نے کیا کہا کہ جن کے نام پانامہ لیکس میں ہیں وہ کھلے عام پھر رہے ہیں۔او بھائی ہوش کے ناخن لو اور بتاو¿ پکڑتے کیوں نہیں ہو انہیں۔فوج اور عدالت کو سیاست میں گھسیٹے ہوئے سعد رفیق کو شرم آنی چاہئیے۔سعد رفیق کی گفتگو وزیر اعظم ہاو¿س میں تیار کی گئی سازش کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر انکے کارندے جے آئی ٹی کی ساکھ پر سوچے سمجھے حملے کررہے ہیں۔ یہ بات ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے سعد رفیق کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بدقسمتی کہ اس بار عوام مکمل بیدار اور سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے۔سعد رفیق اور درباری صبح و شام ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے بعد کس منہ سے جمہوری کہلواتے ہیں۔جمہوریت کے لبادے میں چھپے سیاسی “گارڈفادر” کو قوم کے سامنے بے نقاب کرکے عمران خان نے قوم کی خدمت کی۔جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کے سلسلے کے آگے روک لگانے کا انتظام کیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے سچائی چھپانے کے لئے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ۔ جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہی آئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل کے طو رپر دیئے گئے بیان میں کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس قومی اہمیت کا حامل ہے جس میں حکمرانوں کے کرتوت واضح ہو چکے ہیں آئے روز شریف خدان کے افراد کی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران جو اہم نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں پوری قوم پر عیاں ہے کہ حکمران خاندان ان کے تسلی بخش جوابات نہین دے پایا جو اس کا بات کا ثٰبوت ہے کہ ان کا دامن داغدار ہے ۔سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور کے این اے 118سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مسقتبل نہیں، 35سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کیلئے کچھ کرنے کی بجائے صرف اپنے مفادات کا سوچا ہے، غریب کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں مگر کرپشن کرنیوالوں کی خود کو بچانے کی تمام کوشش ناکام ہوںگی، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک و بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور آنیوالا وقت بھی تحریک انصاف کا ہی ہے، وہ گذشتہ روز شاہدرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اعجاز احمد چوہدری ، مرکزی ترجمان نعیم الحق انصاف یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری خالد گجر اور چوہدری ذوالفقار گجر سمیت تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے، تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے کا م نہےں چلے گا کرپشن او لوٹ ما ر کا ہر حال مےں حساب دےنا پڑے گا ، ملک مےں ہر طرف کر پشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم ہے ،سرکاری افسر ون پرڈباﺅ ڈالنے اور رےکارڈمےں ردوبدل کر کے خود کو بچانے کی ناکا م کوشش کی جا ہی ہے مگر سپرےم کورٹ ، جے آئی ٹی اور قوم کے سامنے سب کچھ عےاں ہو گےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شر یف خاندان اپنے مخا لفین کی آواز دبانے کا ہرحر بہ استعمال کررہاہے شر یف خاندان کی بو کھلاہٹ واضح کررہی ہے کہ وہ بے لا گ احتسا ب پر پر یشان ہیں ن لیگ نے چار سا لہ دور اقتدار میں غر یبو ں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے،تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک خاندان کی کرپشن بچانے کےلئے ہونے والی وزراءکی گریہ زاری کسی کام نہیں آئے گی انشاءاللہ انصاف ہو کر رہے گا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہو گی،جے آئی ٹی کی تحقیقات کا حتمی مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور کرپشن چھپاو¿ مہم ناکام ہو گی اور حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے والے عمران خان سرخروہوں گے ۔عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حتمی مرحلے پر نواز لیگ کے ارباب اختیا ر کی بوکھلاہٹ بھی عروج پر ہے وزیر ریلوے پٹری سے اتر چکے ہیں جبکہ وزیر بجلی کو بھی جھٹکے لگ رہے ہیں میڈیا کے سامنے واویلا کرنے والے اگر منی ٹریل سامنے لے آتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اداروں پر دباو¿ ڈالنے کےلئے شروع کی جانے والی نواز لیگ کی پراپیگنڈہ مہم ناکام ہو گی اور انشا ءاللہ انصاف ضرور ہو گا ۔

حسن نواز نے جے آئی ٹی پیشی سے قبل ایسا کیا کردیا کہ کارکن خوشی سے نہال ہوگئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور اندر چلے گئے ۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کےلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچئے وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ کر حسن نواز نے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور پھر وہ اندر چلے گئے کارکنوں نے وزیر اعظم کے حق میںنعرے بازی کی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار2جون اور دوسری بار 8جون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

41 ممالک کے سپہ سالار بارے سعودی حکومت نے آخری فیصلہ سنا دیا

لاہور(حسنین اخلاق)حکومت کے لیے ایک اور دھچکا،سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود پاکستانی حکومت سے شدید نالاں ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز پاکستانی حکومت کے سعودیہ عرب کی قطر اور ایران کے حوالے سے پالیسی پردو رخے رویہ کی بنا پر آجکل نہایت ناراض ہیں اور اس حوالے سے سعودی انتظامیہ کا موقف ہے پاکستانی حکومت اگر سعودی دوستی کی برملا” اونر شپ“ نہیں لے سکتی ہے تو کسی بھی ہنگامی یا جنگی صورتحال میں یہ کیسے ممکن ہوگا کہ وہ اپنی پارلیمان کو سعودی عرب کی مدد کے لیے تیار کرسکے۔سعودی فرماںروا پاکستان کی جانب سے قطر معاملے پر ثالثی کی پیشکش کو بھی مسترد کرچکے ہیں سعودی انتظامیہ کا موقف ہے کہ پاکستان کو قطر یا سعودیہ عرب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ ہفتے قبل وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں جانے والے پاکستانی وفد کو بتایا گیا تھا کہ اگر وہ اس حوالے سے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو قطر کو اس بات پر آمادہ کریں کہ اول وہاں پر موجود ترکی کے فوجی اڈے کو ختم کروانے میں اپنا سفارتی کردار ادا کریں دوئم قطر ی حکومت کو الجزیرہ ٹی وی کی بندش پر تیار کرے دوسری صورت میں دونوں ممالک میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے جس کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی اختیار کرلی گئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان میں تیزی سے کم ہوتی حمایت نے بھی سعودی حکومت کے لیے پریشانی کھڑی کررکھی ہے اور اس مقصد کے لیے اپنے سفارت خانے کوبھی متحرک ہونے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد سعودی سفارت کار نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوںکے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے وہیں پاکستانی صحافیوں کو بھی اس بارے میںآن بورڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس حوالے سے بھی مین سٹریم صحافیوں کی بجائے نان ورکنگ جرنلسٹس کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی ہیں جس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پارہے ہیں۔دوسال قبل پاکستان میں کرائے جانے والے سروے کے مطابق تقریباً نوے فیصد افراد سعودیہ عرب کی حمایت کرتے تھے یہ تعداد اب کم ہوکر ستر فیصد تک پہنچ چکی ہے۔سعودی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوئی بھی صورتحال یا دباﺅ ہو مگر سعودیہ عرب جنرل(ر) راحیل شریف کو واپس بھجوانا نہیں چاہتی ہے جس کے متعلق پاکستانی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

”باکمال لوگوں کی لاجواب سروس “جائیدادیں فروخت ہونے کی نوبت آ گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ نے پریس کلب کے سامنے پی آئی اے کی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہاں قائم بکنگ اور مالیاتی امور کے دفاتر کو خالی کرکے ایک فائیو سٹاک ہوٹل میں منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سبکو سنٹر میں واقع پی آئی اے کی دو منزلہ عمارت ہے جو پی آئی اے کی ملکیت ہے جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اس عمارت کی ایک منزل پر پی آئی اے کی (بکنگ) ریزرویشن جبکہ دوسری منزل پر مالیاتی امور (فنانس ڈیپارٹمنٹ ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے خاموشی سے اس عمارت کو فروخت کرکے اس کے دفاتر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ مالیاتی امور کے دفتر کو ہیڈ آفس ایئرپورٹ پر واقع سی آر سی کی عمارت میں منتقل کررہی ہے جبکہ پی آئی اے ریزرویشن آفس ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بھاری کرائے پر حاصل کرکے وہاںمنتقل کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ اس عمارت کی مرمت کیلئے سبکو سنٹر انتظامیہ کو سالانہ تصرف تین لاکھ روپے ادا کرتی ہے اگر یہ دفتر کسی فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا گیا تو لاکھوں روپے ماہانہ کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے جو پی آئی اے پر مزید بوجھ ہوگا۔ سبکو سنٹر میں قائم پی آئی اے کے ان دنوں دفاتر میں تقریباً سو ملازمین کام کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سبکو سنٹر عمارت میں واقع فنانس کا دفتر پی آئی اے ایئرپورٹ ہیڈآفس کی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔ یہ وہ اہم دفتر ہے جہاں کراچی کے آٹھ سو سے زائد اپاٹا سے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس پی آئی اے مالی امور کے حوالے سے رابطے کرتے ہیں۔ دفتر ایئرپورٹ منتقل ہونے سے ٹریول ایجنٹس بھی شدید متاثر ہوجائیں گے۔ دوسری جانب صدر اور اس کے اطراف میں تمام ایئر لائنوں کے دفاتر قائم ہیں لیکن پی آئی اے کے اعلیٰ حکام اس صدر دفتر کو فروخت کرکے مالیاتی امور کے دفتر کو ہیڈ آفس سی آر سی عمارت میں منتقل کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی آئی اے بکنگ آفس کو کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل منتقل کرنے کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے خسارے میں چلنے والی ایئر لائن کو مزید خسارہ پہنچانے کے لئے ایک فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جہاں ادارے کو کرائے کی مد میں لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے۔

خاتون نے قرآن مجید کا ایسا نسخہ تیار کر لیا کہ جان کر آپ بھی بے ساختہ سبحان اللہ کہہ دیں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قرآن شریف سے والہانہ محبت کا اظہار صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی 31 سالہ زمرد خاتون نے کیا۔زمرد خاتون نے 7 سال 6 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہاتھ سے کی گئی کڑھائی سے قرآن مجید کا نایاب نسخہ تیار کیا، جو سوتی کے کپڑے پر تیار کیا گیا۔زمرد خاتون کی جانب سے کڑھائی سے تیار کیا گیا قرآن مجید کا نسخہ دنیا میں وہ پہلا نسخہ ہے، جو ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کیا گیا۔ زمرد خاتون نے نہ صرف قرآن مجید کے 30 پاروں کو کڑھائی سے تیار کیا بلکہ انہوں نے قرآن مجید کا مستند اردو ترجمہ بھی تیار کیا۔زمرد خاتون کی جانب سے تیار کیے گئے نایاب نسخے کا وزن 63 کلو گرام ہے۔اس نایاب نسخے میں قرآن کے تمام پاروں اور اوراق کو علیحدہ علیحدہ تیار کیا گیا ہے، جبکہ ہر ورق کو ہرے اور سنہرے دھاگوں کی کڑھائی سے دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ زمرد خاتون کی جانب سے تیار کیا گیا پہلا وہ نسخہ ہے، جو ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کیا گیا۔دوسری جانب خاتون کے لیے وزارت مذہیب امور سمیت صوبائی یا وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آ سکا
.

مریم نواز کو سوالنامہ گھر بھجوایا جائیگا یا پیش ہونگی؟, دیکھئے اہم ترین خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں تو وہ کس منہ سے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں وزیر خزانہ سے حدیبیہ پیپرز ملز اور ان کے بیان حلفی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں پہلی بار جے آئی ٹی میں بلایا گیا اورمقررہ وقت سے پہلے ہی یہاں آگئے تھے۔ جے آئی ٹی نے جو سوالات پوچھے ان کے جوابات دے دیے اور تمام معاملات شفاف ہیں، پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں جب کہ جن کے نام پاناما میں ہیں وہ دوسری جماعتوں میں ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں تاہم چند ریفرنسز پرویز مشرف کے زمانے میں جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے تمام حساب پیش کردیا ہے اور پرویز مشرف دور میں ان کا دیا گیا بیان ردی کے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، وہ بیان حلفی ان کے ہاتھ سے نہیں لکھا ہوا، اس پر ان سے زبردستی دستخط کروائے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے12 سال میں پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا اور جب بھی ملک میں استحکام آتا ہے یہ تماشا شروع ہوجاتا ہے لہذا 23 سال سے جاری اس تماشے کو اب ختم ہوجانا چاہیے۔ دنیا میں کہیں بھی ایسی پٹیشن نہیں دائر ہوتی جو ملک میں ہوتی ہے، سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں جے آئی ٹی کا طریقہ کار طے کیا تھا، جج کے بیٹے کیلئے کوئی اور قانون اور وزیراعظم کے بیٹے کیلئے کوئی اورقانون نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن عظمی اور علیمہ کو بھی اگر ایسے بلایا جائے گا تو برا لگے گا، مریم نواز شریف وزیر اعظم کے ساتھ قوم کی بھی بیٹی ہے، سپریم کورٹ مریم نواز کو ایسے بلانے پر نوٹس لے،جے آئی ٹی مریم نواز کو بلانے کے بجائے ان کو سوالات بھیجے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جو منہ میں آئے بول دینا بڑا آسان ہے لیکن آدمی کو سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہیے، عمران خان بنیادی طور پر ڈرپوک آدمی ہیں، یہ تو اپنی شادی بھی چھپاتے ہیں ، ان کی جمائمہ سے شادی بھی جہاں بتاتے ہیں وہاں نہیں کہیں اور ہوئی ہے، وہ کس منہ سے نوازشریف کے خلاف 62 اور 63 کا کیس کرتے ہیں، انہوں نے عطیات کی رقم سے جوا کھیلا، وہ آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں۔ ان کے لیے کیلی فورنیا کا کیس ہی کافی ہے۔ وہ پیسے باہر بھیجنے کی بات کرنے سے پہلے اپنے دائیں بائیں اے ٹی ایم مشینوں کو دیکھیں۔ عمران خان کے جھوٹ ان کے منہ پر آئیں گے اور صرف سچ باقی رہے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جب سے 2013 کا الیکشن ہوا ہے اس وقت سے عمران خان کو چین نہیں آیا، انہوں نے نوجوانوں کا اخلاق تباہ کردیا ہے، ان سے کوئی اور تماشا کروارہا ہے، عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے پرویز مشرف کی جوتیاں چاٹتے رہے اور پھر ریفرنڈم کی حمایت پر انڈے کھائے۔ عمران بتائیں کہ ان کی وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے یا یہودیوں کے ساتھ، میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہوں لیکن عمران خان بتائیں کہ ان کے اثاثے مجھ سے زیادہ کیسے ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

آپریشن ردالفساد بے فائدہ ، بند کیا جائے

کراچی (آئی این پی) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا کوئی فائدہ نہیں اسے بند کیا جائے ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، اور حکمران مزید دہشتگرد پیدا کررہے ہیں، آپ کو ہتھیاروں والے دہشت گرد نظر آرہے ہیں،اصل دہشت گرد ملک کے حکمران ہیں حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں،آصف زرداری سے بڑا دہشتگرد بنانے والا کوئی نہیں، کیا کرپٹ وزرا اور بیوروکریٹس لاپتہ نہیںہوسکتے اداروں کے کرپٹ سربراہان لاپتہ ہوں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا، حکمرانوں کے رویے سے مایوس عوام انتہا پسندی کی طرف جارہے ہیں، پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا جمشید دستی کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ۔جمشید دستی کی جان کو خطرہ ہے۔ناجائز مقدمے بنائیں گئے۔جمشید دستی کو رہا کیا جائے۔ہم نے 16نکات پر 18روز دھرنا دیا۔ حکومت نے ہمارے جائز مقدمات پر کان نہیں دھرے۔ نوازشریف پر مشہور زمانہ پانامہ کیس چل رہاہے۔عمران خان پر بھی مقدمہ چل رہاہے۔ ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے آپریشن ردالفساد کا کوئی فائدہ نہیں ۔حکمران ان لوگوں کو دہشتگردی بنارہے ہیں۔ حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں آپریشن ردلفساد کا کوئی فائدہ نہیں آپریشن کو بندکیا جائے۔ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں آپ کو ہتھیاروں والے دہشتگرد نظر آرہے ہیں اصل دہشتگرد ملک کے حکمران ہیں۔ آصف زرداری سے بڑا دہشتگرد بنانے والا کوئی نہیں۔ اداروں کے کرپٹ سربراہان لاپتہ ہوں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا۔انھوںنے کہا کہ حکمرانوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے ۔تو دہشت گرد کیسے ختم ہوں گے۔ حکمرانوں کے رویے سے مایوس عوام انتہا پسندی کی طرف جارہے ہیں۔ عوام نے فیصلہ کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کیا کے الیکٹرک کا سی ای او دہشت گرد نہیں ہے؟ اتنے کرپٹ وزرااور بیوروکریٹ کیا یہ لاپتہ نہیں ہوسکتے ۔متحدہ بانی خود کو بابائے مہاجر قوم کہتا ہے بابائے مہاجر قوم پاکستان کو ہی گالیاں نکالتا ہے اگریہ بابا ئے مہاجر قوم ہیں تو میں اس قومیت سے دستبردار ہوتا ہوں۔

حدیبیہ کیس:2 گمنام اکاﺅنٹس کاانکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حدیبیہ پیپرملز کیس کے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے مریم بیگم اور محمد نواز کے گمنام اکاو¿نٹس کھولے گئے،2 سال پہلے تک چودھری شوگر ملزمیں شریف خاندان کے ساتھ حصہ داری کا بھی انکشاف ہوا ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں حدیبیہ ملز کیس میں دو نئے کرداروں کے ناموں کا انکشاف کیا گیا، مریم بیگم اور محمد نواز کے نام سے گمنام اکاو¿نٹس کھولے گئے جو ڈالر بیئرر سرٹیفکیٹس کیلئے استعمال ہوئے، بتایا گیا ہے کہ محمد نواز کا اکاو¿نٹ جاویدکیانی نے کھلوایا، مریم بیگم زوجہ فیروز الدین کیانی کا اکاو¿نٹ حبیب بنک اے جی زیورچ میں کھولا گیا، مریم بیگم نے ایک درخواست میں کہا کہ ان کے اکاو¿نٹ میں موجود رقم5686 ڈالر محمد نواز کے اکاو¿نٹ میں ٹرانسفر کئے جائیں،جاوید کیانی اور عطیہ کیانی نے بھی اپنی رقم محمد نواز کے اکاو¿نٹ میں ٹرانسفر کی گئیں، دستاویزات میں چوہدری شوگر ملز میں2016 تک نواز شریف اور ان کی فیملی کی حصہ داری کاانکشاف بھی ہوا، شیئرز جون2016 میں ٹرانسفر کئے گئے، جون2016 اور اپریل جون2017ءشیئرز عباسی شریف اور ان کے بیٹے کے نام ہونے کا بنک سرٹیفیکیٹ رواں سال اپریل میں حاصل کیاگیا۔