Monthly Archives: July 2017
اقامہ حقیقت میں خود کو بچانے اور بھاگنے کا آسان راستہ ہے: عمران خان
ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کر دی
اگر آپ کے کھانے پریہ چیز بیٹھ گئی تو سمجھ لیں کہ زہر کھالیا
لندن (ویب ڈیسک)کھانے کی چیز پر مکھی بیٹھ جائے تو اکثر لوگ اسے اڑا کر بے فکری سے کھانا جاری رکھتے ہیں، لیکن اگر آپ کو پتا چل جائے کہ اس مختصر وقفے میں مکھی ہمارے کھانے کے ساتھ کیا غلیظ حرکت کر جاتی ہے تو آپ دوبارہ کبھی اس کھانے کو ہاتھ بھی نہ لگائیں گے۔
میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکھیوں کی ٹانگوں پر نہ صرف 200 سے زائد قسم کے مضر صحت بیکٹیریا ہوتے ہیں بلکہ وہ ہمارے کھانے پر بیٹھتے ہی قے بھی کردیتی ہیں۔ عام طور پر مکھیاں گلی سڑی خواک اور فاضل مادوں پر بیٹھتی ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جراثیم ان کے جسم پر جمع ہوجاتے ہیں۔ مکھی آپ کے کھانے پر ایک سیکنڈ کیلئے بھی بیٹھے تو یہ جراثیم کھانے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ ماہر حشرات ران ہیریسن کہتے ہیں کہ کھانے کو مکھیوں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ ان کے ذریعے منتقل ہونے والے جراثیم ہیضے اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کی عام وجہ ہیں۔
اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ مکھی جیسے ہی آپ کے کھانے پر بیٹھتی ہے یہ اس پر قے کردیتی ہے۔ دراصل مکھیاں کھانے کو چبانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں لہٰذا وہ اپنے جسم میں موجود خامرے کھانے پر انڈیل دیتی ہیں اور پھر اسے نگل لیتی ہیں، تاکہ اسے ہضم کرنے میں آسانی رہے۔ تو اگر آپ کے کھانے پر مکھی بیٹھ جائے تو اسے ہرگز مت کھائیں۔ آپ کی صحت کے لئے بہتر یہی ہے کہ جس جگہ مکھی بیٹھے کھانے کا وہ حصہ فواراً علیحدہ کردیں۔
خبر دار اس مشہور پھل کی گٹھلی کھانے سے آپ کے ساتھ و ہ ہو سکتا ہے جس کا سو چ بھی نہیں سکتے
لندن(ویب ڈیسک) خوبانی اور آلوبخارا جیسے پھل کھائیں تو بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ان کی گٹھلی توڑ کر اس میں موجود ’گری‘ کھا جاتے ہیں لیکن ایک پھل ایسا ہے جس کی گٹھلی کی گری کھانا آپ کو موت کے گھاٹ بھی اتار سکتا ہے،چنانچہ غلطی سے بھی اس کی گری مت کھائیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ پھل ’چیری‘ ہے۔برطانوی شہر بلیک پول میں 29سالہ میتھیو کریمی نامی شخص نے چیری کھائی اور اس کے بعد اس کے دل میں آیا کہ اس کی گٹھلی توڑ کر گری بھی ٹرائی کرے۔
اس نے ایک گٹھلی توڑی اور گری کھائی تو اسے اس کا ذائقہ اچھا لگا چنانچہ اس نے 2 اور گٹھلیاں اور بھی توڑیں اور ان کی گری بھی کھا لی۔دس منٹ بعد ہی اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ اسے سردرد ہونے لگا، غنودگی طاری ہو گئی اور جسم بے حس و حرکت محسوس ہونے لگا۔ کچھ دیر بعد اس کی غنودگی جب زیادہ بڑھنے لگی اور بخار بھی ہو گیا تو اس نے اپنی بیوی 23سالہ جارجینا میسن کو ایمبولینس بلانے کو کہا۔
جب طبی عملہ پہنچا تو اس نے بتایا کہ میتھیو نے کافی مقدار میں زہریلی چیز کھا لی ہے اور اسے فوری طور پر ہسپتال لیجانا ہو گا۔ چنانچہ اسے بلیک پول وکٹوریہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ صحت مند ہونے پرجب میتھیو نے ڈاکٹروں نے بیماری کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اسے بتایا کہ ”چیری کی گٹھلی سے نکلنے والی گری میں ’Cyanide‘ نامی عنصر پایا جاتا ہے جو دراصل ہائیڈروسیانک ایسڈ کا نمک ہوتا ہے جو انتہائی زہریلا ہوتا ہے اور اس کی تھوڑی سی مقدار بھی آدمی کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ بالخصوص بچوں کے لیے یہ انتہائی مہلک ہوتا ہے اور ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔
دنیا کے وہ 6مقامات جہاں جانے کی کسی صورت کسی کو بھی اجازت نہیں
لاہور (ویب ڈیسک)دنیا میں چھ ایسے مقامات پائے جاتے ہیں جو بے حد مشہور ہیں لیکن وہاں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ ان مقامات کی حقیقت جاننے کے بعد یقینا آپ بھی کہیں گے کہ یہ پابندی ٹھیک ہی ہے۔
سانپوں کا جزیرہ
یہ جزیرہ برازیل میں واقع ہے جہاں ہر طرف سانپ ہی سانپ دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بے حد زہریلے سانپ ہیں جو جزیرے کے چپے چپے پر پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے اس جزیرے کی جانب انسانوں کا جانا ممنوع قرار دے رکھا ہے۔
ایریا فائیو ون
یہ مقام امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں واقع ہے۔ آپ اسے سائنس فکشن فلموں میں تو دیکھ سکتے ہیں لیکن یہاں کسی عام انسان کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس جگہ امریکی حکومت نے خلائی مخلوقات پر تحقیق کیلئے کوئی مرکز قائم کررکھا ہے۔
ثوال بارڈ گلوبل سیڈ والٹ
یہ ناروے کے ایک گلیشیئر پر قائم کیا گیا سائنسی مرکز ہے۔ اس کے اندر پوری دنیا سے اکٹھے کئے گئے مختلف اقسام کے بیجوں کا ذخیرہ رکھا گیا ہے تاکہ دنیا پر کسی بڑی آفت کے نزول کے بعد نباتاتی حیات کا خاتمہ ہوجائے تو یہاں سے بیج لے کر دوبارہ فصلیں اگانے کا آغاز کیا جاسکے۔
نارتھ سینٹی نل آئی لینڈ
یہ ایک جزیرہ ہے جو بحیرہ ہند میں واقع ہے۔ تاریخ دان کہتے ہیں کہ یہاں آباد سینٹی نلیز قبیلہ دنیا کے قدیم ترین انسانوں کی نسل سے ہے۔ یہ لوگ آج بھی برہنہ حالت میں غاروں کے اندر رہتے ہیں۔ یہ لوگ جدید دنیا کے کسی بھی انسان کو اپنے جزیرے کی جانب آتا دیکھیں تو اسے ہلاک کرڈالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس جزیرے کے پاس جانے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جاتی۔
کن شی ہوان کا مقبرہ
یہ مقبرہ چین میں واقع ہے اور اس کا تعلق 210قبل مسیح میں چینی سلطنت کے حکمران کن شی ہوان سے ہے۔ قدیم چینی روایات کے مطابق کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ شہنشاہ کے آرام میں خلل ڈالے، لہٰذا اس مقبرے کے قریب جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاتی۔
پوویگلیا
یہ خوبصورت اطالوی شہر وینس کے قریب واقع ایک جزیرہ ہے۔ اٹھارہویں صدی میں جب یورپ میں طاعون کی وبا پھیلی تو متاثرہ لوگوں کو اس جزیرے پر بھیج دیا جاتا تھا۔ تاریخ کی کتابوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس جزیرے پر لاکھوں طاعون کے مریضوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ اطالوی حکومت نے اس خوفناک جزیرے کی جانب جانا ممنوع قرار دے رکھا ہے۔
گالے ٹیسٹ میں انڈیا کے مقابلے میں لنکا کی پو زیشن کمزور،وجہ کیا بنی
گالے (ویب ڈیسک)گالے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 600 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے جس کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں 154 بنائے جس جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں۔ کریز پر اس وقت انجیلا میتھوز 54 رنز پر موجود ہیں جبکہ ان کاساتھ 6 رنز پر دلورین پیریرا دے رہے ہیں۔
سری لنکا نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ سات رنز کے مجموعے پر گری جب ڈیمتھ کرنارتنے محض 2رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،اس کے بعد دینسش گونتھلیکا 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،ان کی تیسری وکٹ بھی 68رنز کے مجموعے پر گر گئی جب کوسل مینڈس بغیر کھاتے کھولے پویلین لوٹ گئے،سری لنکا کی چوتھی وکٹ 125 کے مجموعے پر گری جب اپل ترنگا 64رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جبکہ پانچویں وکٹ نروشن ڈکویلا کی گری جب وہ محض8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے آج کے کامیاب محمدسمیع رہے جہنوں نے 30رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور ایمش یادیو اور روی چندر اشوین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گالے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے 399 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان ویرات کوہلی صرف 3 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ چتیشور پجارا 153 رنز بنا سکے۔ دیگر بلے بازوں میں موکنڈ نے 12، اجنکیا ریحانے نے 57، روی چندرن ایشوین نے 47، وردھیومن ساہا نے 16، ہردیک پانڈیا نے 50، رویندرا جدیجہ نے 15، محمد شامی نے 30 اور اومیش یادیو نے 11 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے نووان پرادیپ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 31 اوورز میں 132 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیرو کمارا نے 3 اور رنگانا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو موکنڈ صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم شیکھر دھون نے جارحانہ اور عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 190 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چتیشور پجارا نے 144 رنز بنائے اور دوسرے روز 153 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
میچ میں سری لنکا کو اپنے سٹار مڈل آرڈر بلے باز اسیلا گونارتنے سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب وہ سلپ میں شیکھر دھون کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا بری طرح زخمی کروا بیٹھے۔ انجری کی نوعیت اس قدر شدید تھے کہ انہیں فوراً سرجری کے لئے کولمبو کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
بیک وقت 25بیویوں اور 146بچوں کے با پ کا تعلق کس ملک سے ہے،جان کرسب حیران
اوٹاوا (ویب ڈیسک)کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت 2درجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد60 سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا الزام ثابت ہوا ہےاور ان شادیوں سے اس کے146بچے پیدا ہوئے۔
کینیڈا کے قانون کے مطابق ’ایک سے زیادہ شادی‘ جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلیک مور ایک مسیحی چرچ کے رکن ہیں جس کے پیروکار کینیڈا میں امریکی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وہ کینیڈا میں متعدد مرمون بنیاد پرست گروپ کے لیڈر ہیں جبکہ انہیں کینیڈا میں مشہور معروف کثیر زبانی (polygamist)کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ ،چند گھنٹوں کی دوری پر ۔۔۔جمعہ صبح 11بجے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے اور صرف متعلقہ افراد کو ہی سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔
پاناما کیس کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو سماعت کی اور پھر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

















