”جلد فیصلہ چاہیے“, بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔ اگر خدا نخواستہ میں نا اہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہو گی۔ نواز شریف کی ن ااہلی کا فیصلہ آیا تو اسلام آباد میں تاریخی جشن بنے گا۔ میرے چند لاکھ کے فلیٹ کو اربوں روپے کے فلیٹ سے ملا کر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہاہے۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ پورا ملک اس فیصلے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ ملک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں لگی ہوئی ہے۔ یہ عوام کو 30سال سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ لوگوں کو خریدنے کے لئے پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں اتنا بڑا حادثہ ہوا اور وزیراعظم مالدیپ چلے گئے ۔ کئی ممالک نے وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دے کر منسوخ کر دی۔ ان ملکوں کو پتہ ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں 24سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ صرف میں نہیں میرے ساتھ کھیلنے والے سارے کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں فلیٹ تھے۔ دنیا کا نمبر1آل را¶نڈر 11سال کرکٹ کھیل کر 60لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا جاتا ہ۔ میرے باہر کمائے پیسے پر اس ملک میں ٹیکس لگتا تھا لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔ فلیٹ لینے کی منی ٹریل جو ناممکن تھی وہ بھی میں نے دکھا دی۔ میں نے پیسہ باہر کمایا اس میں کون سی غیر قانونی چیز تھی؟ ان کا شکریہ میں نے40سال کی منی ٹریل ڈھونڈ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں ہے میڈیا کا کام جمہوریت بچانا ہے۔ مافیا کے خلاف کھڑے ہونےو الے میڈیا ہا¶سز کو سلام پیش کرتا ہوں۔شکیل الرحمان نواز شریف کی کرپشن بچا رہا ہے کبھی کسی نے سنا ہے کہ کسی وزیراعظم نے دبئی کا اقامہ لیا ہو اور بیرون ملک نوکری کر رہا ہو۔ ایک مولانا بھی وزیراعظم کو بچا رہا ہے یہ سارے کرمنل پرائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں ڈیڈھ، ڈیڈھ ارب کے 2فلیٹ ہیں۔ ایک بیورو کریٹ کا پنڈی میں2ارب کا فلیٹ بن رہا ہے۔ میں فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔ میں نے منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی کبھی کرپشن کی کسی کو کسی جرم پر نا اہل کیا جاتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ مجھے نا اہل کیا بھی جاتا ہے تو گاڈ فادر کو بے نقاب کرنے کی یہ بہت چھوٹی قیمت ہو گی۔ میں نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دیدی۔ شریف خاندان نے ایک بھی منی ٹریل نہیں دی۔ ایفی ڈرین کیس پکڑا جانے والا مجھ پر کیس کر رہا ہے۔ اب یہ جہانگیر ترین کو بھی عدلات میں لے آتے ہیں۔ میرا جہانگیر ترین اور علیم خان کا پانامہ میں نام ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو چیزیں سامنے آئی ہیں لگتا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہونے سے کبھی نہیں بچ سکتے نواز شریف مافیا کا ججز پر بہت پریشر ہو گا۔ جس دن نواز شریف نا اہل ہوں گے۔ اسلام آباد میں تاریخی جشن منائیں گے۔ عرمان خان نے کہا کہ خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی اس وقت بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ فرینڈلی اپوزیشن سے نکل کر اصل اپوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ساری حکومت وزیر اعظم کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ‘ وکلاءاور سول سوسائٹی سمیت سب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں‘ سندھ اسمبلی وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہے اور کے پی کے اسمبلی میں بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے قرار داد بھیجی جا چکی ہے ۔قوم کے مجرم سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، مافیا کے خلاف کھڑے ہونے والے میڈیا ہاﺅسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ لندن فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان بھجوایا کدھر میرا 60 لاکھ کا فلیٹ اور کدھر حسن نوا ز کا 6 ارب روپے کا گھر۔ میرے چند لاکھ روپے کے فلیٹ کو اربوں روپے کے محل سے ملایا جا رہا ہے۔ دونوں بھائی قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ کاﺅنٹی کھیلنے والے تمام کھلاڑی لندن میں فلیٹ لیتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے دوبئی میں ڈیڑھ ‘ ڈیڑھ ارب روپے کے گھر ہیں۔ میں نے 2002ءمیں فلیٹ ڈکلیئر کئے تھے ۔ یہ کہتے ہیں بابا آدم کے زمانے سے امیر ہیں ۔ ان کا شکریہ میں نے 40 سال کا ریکارڈ ڈھونڈ لیا۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے ابھی تک ایک بھی ٹرانزیکشن نہیں دی۔ ان کی دستاویز جعلی ہیں۔ کسی نے سنا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم دوسرے ملک میں اقامہ لے کر نوکری کر رہا ہو۔ یہ قوم کے مجرم ہیں۔ یہ گاڈ فادر ہیں۔ ملک کو ان جیسے مافیا سے چھڑانے کیلئے۔ جسٹس کھوسہ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے انہیں گاڈ فادر کہا۔ ان کی پارٹی میں شاید ہی کوئی آدمی ہو جو ایک نمبر ہو۔ انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کی نااہلی پر تاریخی جشن ہو گا۔ نریندر مودی کوئی جگہ نہیں چھوڑتا جہاں وہ یہ نہ کہتا ہو کہ پاکستان دہشت گرد ہے۔ کئی ممالک نے وزیر اعظم کو اجازت دے کر منسوخ کر دی کہ ان پر کریمنل کیس چل رہا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ نوا زشریف مافیا کا ججز پر بہت پریشر ہو گا۔ جو مجھے 10 ارب روپے کی آفر کر سکتے ہیں وہ ان کے ساتھ کیا کر رہے ہوں گے۔ سارے سیاستدان برے نہیں ہیں لیکن زیادہ تر ملک لوٹ رہے ہیں۔

نیو منسٹر بلاک بارے حیرت انگیز خبر

لاہور (طلال اشتیاق )صوبائی وزراءنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو نظر اندازکرتے ہوئے ایک ارب 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نیو منسٹر بلاک میں موجود48 لگژری دفاتروں میں سے بیشتر کو تالے نظر آنے لگے ،قلعہ نما عمارت کیلئے 36 لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے گئے بم پروف گیٹ سے سائل اپنے مسائل کیلئے اندر داخل ہونے سے بھی محروم ہو گئے ، مہنگی ترین عمارت میں بلیوں اور چوہوں نے ڈیرے ڈال لیے ،ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ناقص سکیورٹی کے باعث شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے قریب کروڑوں روپے کی لاگت سے صوبائی وزراءکی سہولت اور شہریوں کی داد رسی کیلئے بنائے گئے نیو منسٹر بلاک میں صوبائی وزراءکی مبینہ طور پر کئی کئی ماہ غیر حاضری کے باعث انہیں الاٹ کیے گئے دفتر اور کمروں میں تالے لگے ہوئے ہیں جہاں صوبائی وزراءکی جانب سے ماہانہ ہزارو ں روپے بطور دفتری اخراجات اور درجنوں افراد کا سٹاف بھی سرکاری ٹیلی فون اور اے سی کمروں کے مزے لوٹ رہا ہے ،جبکہ محکمہ زکوة و عشرملک ندیم کامران ،وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ،منسٹر اسپیشل ایجوکیشن ،نغمہ مشتاق سمیت دیگر وزراءکو کمرے الاٹ کیے گئے ۔نیو منسٹر بلاک میں سکیورٹی انتہائی ناقص ہونے کے باعث کسی بھی وزراءکو ملنے کیلئے آنے والے افراد کی سکیورٹی چیکنگ اور شناخت کیے بغیر ہی انہیں عمارت میں داخل کردیا جاتا ہے جبکہ گیٹ پر موجود اہلکارغیر تربیت یافتہ ہونے کے باعث حساس ترین عمارت اور عملہ کیلئے سکیورٹی رسک بنے ہوئے ہیں ،نیو منسٹر بلاک پارکنگ تہہ خانے میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے مچھر وں کی بھی افزائش ہونے سے سکیورٹی اہلکاروں سمیت وزراءکے لیے بھی مختلف بیماریوں کا باعث ہیں ،نیو منسٹر بلاک میں وزراءکی کئی کئی ماہ کی غیر حاضری کے باعث عمارت بلیوں اور چوہوں کے ڈیرے ہیں جو کہ وزراءکی شہریوں کیلئے داد رسی کی بجائے عوامی خدمت کے ویژن کو منہ چڑھا تے نظر آتے ہیں ۔

اس شخص کو ہر صورت ڈھونڈا جائے،مریم نوازکے ٹو یٹ سے لیگی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے محبت کرنے والے ایک شہری کا رابطہ نمبر مانگ لیا ہے۔میانوالی کے حمیداللہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصاویر لگا دیں اس کے بعد ایک صارف نے مذکورہ شادی کارڈ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیا جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ اگر آپ اسے جانتے ہیں تو مجھے اس کا رابطہ نمبر دیں۔

پاکستان کا قو می شناختی کا رڈ رکھنے والے اس خبر کو ضرور پڑھیں

لاہور (ویب ڈیسک)شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے اور حال ہی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں سے جعلی شناختی کارڈو ں کو ختم کرنے کیلئے انتہائی اقدامات کیے ہیں جو کہ ملکی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھے ،ہمیں ہر روز کہیں نہ کہیں اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرنا پڑتا ہے مثال کے طور پر بینک میں گارنٹی دینے کیلئے یا پھر عدالت ہو یا تھانہ لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نہیں بتایا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر ،مثال کے طور پر(12101)،اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویڑن کو ظاہر کرتاہے ،مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں۔
درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں ’-‘کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے ، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گامثال کے طور پر (1,3,5,7,9.)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر (2,4,6,8)۔

فوجی پس منظر پر فخر ہے،کبھی فائدہ اٹھانے کی کو شش نہ کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے اپنے فوجی پس منظر پر فخر ہے لیکن میں ایک سیاسی آدمی ہوں اور سویلین اتھارٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،مجھ سے فوج سے قربت کے الزام 85 سے لگ رہے ہیں لیکن میں نے کبھی فوجی جرنیلوں کے سامنے اپنی لیڈر شپ کے خلاف ایک ڈھیلا لفظ بھی کہا ہو تو میں ذمہ دار ہوں ،جنرل پاشا سے اچھے تعلقات کے باوجود سیاست میں مداخلت پر سخت مخالفت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ میرا فوجی پس منظر ہے ،میرے والد ،دادا ، بھائی اور تین بہنوئی فوجی ہیں اور مجھے اپنے فوجی پس منظر پر بڑا فخر ہے ،قیادت کے سامنے میرے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے لیکن مجھ سے وضاحت طلب نہیں کی گئی ،میں نے کبھی کسی کابینہ رکن کے بارے میں شکایت نہیں کی ،لیکن افسوسناک بات ہے کہ مجھ پر 85 سے فوج پر قربت کے الزامات لگ رہے ہیں ،لیکن میں نے کبھی جنرل کیانی،جنرل باجوہ یا دیگر کسی جنرل کے سامنے اپنی پارٹی قیادت کے بارے میں ایک بھی ڈھیلا الفاظ استعمال نہیں کیا ،اگر کوئی ثابت کر دے تو میں ذمہ دار ہوں،سازش میرے خون میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا سے میرے قریبی تعلقات تھے لیکن اس کے باوجود سیاست میں مداخلت پر ان سے میرا سخت اختلاف رہا ،مشرف کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ کرنل تھے لیکن اس کی دشمنی کی حد تک مخالفت کی ،لیکن پھر بھی مجھ پر سازش کرنے کا الزام اور باتیں حیران کن ہیں ،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے آتی ہے۔

پریس کانفرنس وبال جان بن گئی تھی،وزیر داخلہ کا دبنگ انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کی اطلاع نہ پارٹی کو دی اور نہ ہی مجھ سے ملنے کے لیے پنجاب ہاوس آنے والے سینئر لیگی رہنماﺅں کو دی۔پنجاب ہاوس میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سب سے پہلے شارٹ نوٹس پر صحافیوں کو بلانے پر معذرت کرتا ہوں کیونکہ آج کی پریس کانفرنس کی اطلاع کسی کو نہیں دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سینئر لیگی رہنما جب مجھ سے ملنے آئے تو میڈ یا پر چلنے والی خبریں دیکھ کر شہباز شریف نے مجھ سے گلہ کیا کہ ہم آپ کے پاس بیٹھے ہیں ،پھر بھی آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس میرے لیے وبال جان بن گئی تھی اس لیے یہ پریس کانفرنس کرنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا تو اب کچھ باتیں ضرور کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی بہت سی پریس کانفرنسز کی ہیں لیکن یہ میرے لیے بہت مشکل پریس کانفرنس ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی سے ناراضگی نہیں ہے

ڈینگی

ڈاکٹر نوشین عمران
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی اب تک دنیا کے 125 ممالک میں مختلف اوقات میں پھیل چکا ہے۔ 1906ءمیں پہلی بار علم ہوا کہ ڈینگی مچھروں سے پھیلتا ہے۔ 2002ءمیں برازیل میں اس مرض کی ہولناک وبا سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ ڈینگی ایک مخصوص مچھر ”ایڈیز ایجپٹی‘ کے ذریعے پھیلتا ہے۔ کسی متاثرہ انسان یا جانور کو کاٹنے سے ڈینگی کا وائرس مچھر کے اندر چلا جاتا ہے اور افزائش پاتا ہے۔ جب یہ خاص مچھر کسی صحت مند شخص کو کاٹے تو وائرس اس شخص میں منتقل ہو جاتا ہے۔ یہ مرض انسانوں سے انسانوں میں براہ راست نہیں پھیلتا۔ اب تک ڈینگی کا باعث بننے والے وائرس کی پانچ مختلف اقسام دریافت ہو چکی ہیں۔ ایک قسم کے وائرس سے ڈینگی ہونے کے بعد مریض میں اس کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے اور دوبارہ اسی وائرس کی وجہ سے مریض کو ڈینگی نہیں ہوتا لیکن یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں مچھر کے کاٹنے سے کسی دوسری قسم کا وائرس مریض کے جسم میں جائے گا تو ڈینگی پیدا کر دے۔
ڈینگی کا مچھر زیادہ تر صاف پانی کے اوپر یا قریب رہتا ہے اسی لیے یہ مچھر گھروں میں زیادہ پھلتا پھولتا ہے اور صبح دھوپ نکلنے سے پہلے اور شام غروب ہونے سے پہلے اپنے ٹھکانوں سے نکل کر ادھر ادھر اڑتا ہے اور اسی طرح کاٹتا ہے۔
مچھر کے کاٹنے کے دو سے بیس دن کے اندر اندر ڈینگی کی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔ مریض جسمانی اور مدافعاتی طور پر جتنا کمزور ہو‘ مرض اتنی ہی جلدی اورشدید ہوتا ہے۔ کوئی شخص پہلے ایک اور پھر دوسرے قسم کے وائرس کا شکار ہو یا مدافعاتی طور پر کمزور ہو تو اس میں ڈینگی ہیمرج فیور کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے البتہ ڈینگی کے شکار 80 فیصد مریض بہت معمولی علامات کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ علامات میں بخار‘ جسم میں شدید درد‘ بھوک کا خاتمہ‘ قے متلی ہوتی ہے۔ ابتدائی علامات (ایک سے دو دن تک) نزلہ جیسی ہوتی ہیں۔ اگر مرض کی پیچیدگی ہو تو ہی جسم پر سرخ دھبے یا نشان پڑتے ہیں کیونکہ اس کی کوئی خاص دوا موجود نہیں اس لیے بخار اور جسم درد کے لیے پیراسیٹا مول یا ایسٹاامانوفن لیں۔ بروفن‘ ڈسپرین بالکل مت لیں کیونکہ یہ خون پتلا کر کے پلیٹلٹس کو مزید کم کر دیں گی۔
٭٭٭