Monthly Archives: July 2017
ن لیگ کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کی کوشش جاری۔۔
پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں:شہباز شریف
پاکستانی اسلحہ ساز صنعت بھارت سے بہتر ہے، بھارتی نائب آرمی چیف
نئی دلی: بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل ساراتھ چند نے پاکستانی دفاعی سازوسامان کی صنعت کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا۔نئی دلی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستانی دفاعی سازوسامان کی صنعت نہ صرف بھارت سے بہتر ہے بلکہ پاکستان بھارت سے زیادہ دفاعی سامان ایکسپورٹ کرتا ہے۔ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ بھارتی دفاعی واسلحہ ساز کمپنیاں اس قابل نہیں کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ چل سکیں بلکہ بھارت کا کسی کے بھی ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔پاکستان کی دفاعی سازوسامان میں برتری کو تسلیم کرتے ہوئے جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستان اسلحہ سازی کےمیدان میں بھارت سے بہت آگے ہے جب کہ بھارتی دفاعی صنعتوں میں تحقیق اور ترقی کا عمل تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں تک کہ بھارتی دفاعی صنعتیں باہر ممالک سے درآمد شدہ سامان کو جوڑنے میں بھی ناکام ہوئی ہیں جب کہ اس کی وجہ احتساب کا نہ ہونا ہے۔
کراچی پہلے جیسا نہیں رہا، سندھ رینجرز کے کرنل قیصر خٹک کا اہم بیان
کراچی(ویب ڈیسک) سندھ رینجرز کے کرنل قیصر خٹک کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں اور وہ وقت گزر گیا جب ایک کال پر لاشیں گرتی تھیں اور پورا شہر بند کردیا جاتا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ کے کرنل قیصرخٹک کا کہنا تھا کہ کراچی سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلرز نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے، ملزمان نے 17 جولائی کو 2 افراد کو اورنگی ٹاو¿ن میں قتل کیا تھا جب کہ قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محمد رحیم اور محمد دانش شامل ہیں اور ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان نے بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، قمر ٹیڈی اور بابو بھائی کے نام بتائے ہیں۔کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ساو¿تھ افریقا کے سیٹ اپ سے رابطے میں تھے، ملزمان کو بینک اکاو¿نٹ میں 50 ہزار روپے بھجوائے گئے اور وہ بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ بھی کررہے تھے جب کہ بانی ایم کیوایم نے ملزمان کو کارروائی مکمل کرنے پرشاباشی بھی دی۔کرنل قیصر خٹک نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں اور اب وہ وقت گزرگیا ایک کال پرکراچی بند ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کالعدم جماعتیں افغانستان سے کام کررہی ہیں جب کہ پولیس پر حملوں کے حوالے سے کافی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
گھر میں کس کی لاڈلی تھی ،حقائق بیان کردیئے
ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہونے کی وجہ سے بچپن میں والدین کی سب سے زیادہ لاڈلی تھیں،انکے بڑے بھائی ہمیشہ انہیں سنبھالتے اوران کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا انکے بھائیوں اور انکے درمیان کبھی کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں کیا گیا ۔
شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات،بڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پنجاب ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر داخلہ سے پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاو¿س پہنچے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا۔
عمران خان کی سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کافیصلہ جلد سنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بگڑ رہے ہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے لیکن ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں مصروف ہے لیکن 4 میں سے 2 صوبے اور وکلا وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جب کہ لاہور کا اتنا بڑا حادثہ ہوا وزیراعظم مالدیپ چلے گئے حالانکہ ملک کو اس وقت چیف ایگزیکٹو کی ضرورت ہے اور وہ ملک میں موجود ہی نہیں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ابھی تک ایک بینکنگ ٹرانزیکشن نہیں دی اور جو دستاویزات دیں وہ فراڈ نکلیں، یہ لوگ بجائے اپنی صفائی پیش کرنے کے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں باقی بھی سب کرپٹ ہیں جب کہ لوگوں کو خریدنے کیلیے پیسا استعمال ہورہا ہے، یہ قوم کو پاگل سمجھتے ہیں اور 30 سال سے بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب روپے کے گھر ہیں اور ان کے وزیر اقامے لیے پھر تے ہیں، یہ سارے قوم کے مجرم ہیں اور واقعی گاڈ فادر ہیں جب کہ کسی جمہوریت میں کبھی نہیں ہواہوگا کہ کسی ملک کا وزیراعظم اقامہ لیکردوسرے ملک کا سیلز منیجربنا ہو۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فلیٹ لینے کی منی ٹریل جو ناممکن تھی وہ بھی عدالت میں دکھادی جب کہ ایک کھلاڑی 60 لاکھ روپے کا فلیٹ لیتا ہے اور اس کا مقابلہ چوری کے پیسا باہر بھیجنے والے سے کرایا جارہا ہے، میرے باہر کمائے پیسے پر ٹیکس وہاں لگنا تھا مگر برطانیہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جب کہ میں اگر نااہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی اچھا کام کررہے ہیں کیوں کہ پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن کی راہ سے ہٹ گئی ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر جنگ اور جیو کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان اپنے میڈیا گروپ کو کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے استعمال کررہے ہیں اور جو خاندان 30 سالوں سے قوم کا پیسہ لوٹ رہا ہے یہ ان سے پیسے لے کر انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں ہے جب کہ حق وسچ کے ساتھ کھڑے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بھارت اور لنکا پہلے ٹیسٹ میں مد مقابل
کولمبو(آئی این پی)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ(آج)بدھ سے گال میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیا۔ لنکن ٹیم میں شامل ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ نمونیے کا شکار کپتان چندی مل کی جگہ رنگنا ہیراتھ قیادت کریں گے۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے گال میں شروع ہوگا۔ سری لنکا نے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسپنر ملندا پشپا کمارا کو پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے۔ ملندا کو سنداکن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں سری لنکا کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔نمونیے کا شکارکپتان چندی مل کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ آل رانڈر دھننجا ڈی سلوا اور فاسٹ باﺅلر نوان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈی سلوا زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں کپتان دنیش چندی مل کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔پشپا کمارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساڑھے پانچ سو وکٹیں لینے کے باوجود اب تک موقع نہ مل سکا تھا۔ تاہم حالیہ سیزن میں 14 کی اوسط سے77 وکٹیں لینے پر ان کی قسمت کھل گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کرونارتنے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، گونارتنے، ڈکویلا، گوناتلاکے، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے داماد کا شرمناک اعتراف
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ا±ن کے قریبی مشیر جیرڈ ک±شنر نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اور بعد میں، وہ چار بار روسی عہدیداروں سے ملے تھے، لیکن ا±ن کے ساتھ یا اور دیگر کسی غیر ملکی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی گٹھ جوڑ کا الزام درست نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو بند کمرے کی شہادت کی کارروائی سے قبل، ک±شنر نے گزشتہ روز 11 صفحات پر مشتمل بیان جاری کیا۔ک±شنر نے تحریری جواب دیا کہ ریکارڈ اور دستاویز جو میں پیش کر رہا ہوں یہ ثابت کریں گی کہ انتخابی مہم اور عبوری دور کے دوران مختلف افراد سے ہزاروں رابطوں میں سے شاید میں چار مرتبہ روس کے نمائندوں کے ساتھ ملا، جن میں سے کوئی بھی ملاقات کسی طور پر یاد رکھنے کے قابل نہیں تھی، انتخاب کے حوالے سے یا کسی اور لحاظ سے۔ا±نھوں نے مزید بتایا کہ امریکا میں روس کے سفیر کے ساتھ ا±ن کی متعدد مختصر ملاقاتیں ہوئیں، جس دوران ا±نھوں نے امریکا روس تعلقات میں بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن ا±نھوں نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اِن رپورٹوں کی تردید کی کہ ا±ن کے اور سرگئی کسلیاک کے درمیان ٹیلی فون پر مزید گفتگو جاری رہی۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کی کمیٹیاں گذشتہ سال کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

















