اسلام آباد(انٹرنیٹ رپورٹ)سینئر اینکر اورصحافی صابرشاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10کو پڑھا ہے البتہ انہوں نے وزیراعظم کو بھی اس بارے میں آگاہ کیاہے۔صابرشاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو جے آئی ٹی کے والیوم 10 بارے کہاہے کہ والیوم 10 میں ایسی خوفناک چیزیں موجود ہیں کہ اگر وہ منظر عام پرآگئیں تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائینگے اور ایک نیا پنڈوراباکس کھل جائیگا۔تاہم وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے یہ بھی کہاکہ اگر والیوم 10میں موجود جو کچھ بھی ہے اگر وہ سچ پر مبنی ہے تو آپ کو ایسے حالات میں چلے جانا ہی بہتر ہے۔
دعویٰ

















