سازش اور حسد کرنیوالوں کیخلاف اہم ٹویٹ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے سیاسی مخالفین پر طنز کئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ مالدیپ کے دوران ان کے شاندار استقبال کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کہتی ہیں کہ مخالفین صرف سازشیں اور حسد کر سکتے ہیں مگر خدا جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔

62سال کے ہوگئے

کراچی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 وےں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ اس سلسلے مےں ملک بھر مےں سےمےنارز، مذاکرے اور تقرےبات منعقد کی جائےں گی جہاں پےپلز پارٹی کے رہنما و کارکن سالگرہ کے کےک کاٹےں گے عمر درازی کے لئے خصوصی دعائےں مانگی جائیںگی آصف علی زرداری 26جولائی 1955ءکو کراچی مےں پےدا ہوئے وہ 18دسمبر1987 ءکو محترمہ بے نظےر بھٹو شہےد سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری کا اےک بےٹا بلاول بھٹو زرداری اور دوبےٹےاں آصفہ اور بختاور ہےں۔

سانحہ سبزی منڈی, شہداءکے لواحقین کیلئے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دھماکےلاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20، 20لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیگی جبکہ شدید زخمیوں کو 10لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونیوالے افراد کو 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
میں شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20، 20لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیگی جبکہ شدید زخمیوں کو 10لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونیوالے افراد کو 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20، 20لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیگی جبکہ شدید زخمیوں کو 10لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونیوالے افراد کو 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ملزم کی بہن سے وہ سلوک جس کو سن کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹ)تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے پنچایت کے حکم پر 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعہ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔ بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمروڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیا معلوم ہوا ہے کہ شمیم بی بی کے بھائی محمد اشفاق نے عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بعد میں دونوں فریقین نے پنچایت کے فیصلہ کے برعکس وومن پولیس سنٹر میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اعلی پولیس افسران نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا مظفر آباد پولیس نے رات گئے آپریشن کر کے آمنہ بی بی اور امین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف نے گھنٹے ٹیک دیئے ،بات چیت کیلئے تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتیں آرٹیکل 62‘ 63میں ترمیم کے معاملہ پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے تحریک انصاف کے متحرک پارلیمانی رہنما سے رابطہ کر کے انہیں پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے قانون کی منظوری سے متعلق حمایت طلب کی جس پر تحریک انصاف نے اس بارے میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی شرط پر آرٹیکل 62‘ 63میں ترمیم سے متعلق رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ انتخابی قانون بل پیش کرے گی۔ آرٹیکل 62‘ 63پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابی قانون کا بل تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے ساتھ منظور کرایا جائے۔ تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت دینے کی شرط پر ترمیم میں ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ مان لے تو تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت دیگر مطالبات سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس بارے میں قوی امکان ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں مسلم لیگ ن کے رہنما تحریک انصاف کے اراکین کمیٹی سے باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں ان ایشوز پر تفصیلی غور کر کے حتمی شکل دی جائے گی۔
اپوزیشن جماعتیں‘ تیار

شادمان میں پولیس مقابلہ ،4ڈاکو ہلاک ،خوفناک انکشافات

لاہور (کرائم رپورٹر) شادمان کے علاقہ میں اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے چار ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران پار جبکہ 18 سالہ راہگیر گولی لگنے سے زخمی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان تین گھنٹے تک جاری ، پولیس مقابلے سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق شادمان 669 اے ون کے رہائشی بابر خان اور احمد خان کے گھر رات گئے چار ڈاکو داخل ہوگئے۔ اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے لوٹ مار شروع کردی۔ چاروں ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران دوسرے کمرہ میں موجود احمد خان نے رات گئے 15 پر کال کردی جونہی ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہیں دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو دوبارہ گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود اہلخانہ کو ڈھال بناتے ہوئے پولیس سے مقابلہ شروع کردیا۔ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان تقریباً تین گھنٹے تک جاری فائرنگ کے باعث علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ قریبی رہائشی خوفزدہ ہو کر دبک گئے۔ ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو چاروں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جبکہ ایک راہگیر 18 سالہ عبداللہ گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس کے شیرجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں کے کپڑوں کی تلاشی کے دوران جیب سے ملنے والے کاغذات اور موبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے لیے ہیں جن کی مدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی جلد شناخت ہو جائے گی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کار نمبر ایف بی 450 پر آئے تھے جسے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

خودکشی کی کوشش یا کچھ اور, لیگی خاتون ایم پی اے بارے خاص خبر

ملتان،وہاڑی(خصوصی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج وہاڑی کی مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی فرح منظور ہوش میں آگئی ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اگر انہوں نے زہرخورانی کی ہے یا انہیںکوئی زہریلی گولی دی گئی ہے تو اس کے اثرات ظاہرہونے میں 24سے 48گھنٹے لگتے ہیں۔ انہیں بھرپور طبی امداد دی جارہی ہے،ان کے مختلف تشخیصی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے انہیںکسی دوائی سے ری ایکشن ہواہے یا انہوں نے زہر خورانی کی ہے۔ وہاڑی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی صداقت جاننے کے لئے پولیس ڈی ایچ کیو اور نشتر ملتان میں طبی سہولیات اور کنڈیشن بارے معلومات اکٹھی کررہی ہے۔

سکول پرنسپل کی 80خواتین سے ذیادتی،ویڈیوز بنانے کا انکشاف

پشاور (نیٹ نیوز) پشاور کے ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے 80خواتین کے ساتھ جنسی عمل کرنے اور کم از کم 27 خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ سکول کی طالبات نے بھی پرنسپل پر ایسی ہی ویڈیوز بنانے کا الزام عائد کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ایک پرائیویٹ سکول (حیات آباد چلڈرن اکیڈمی) کے پرنسپل عطاءاللہ مروت اپنے سکول کی عمارت کو گزشتہ کئی برسوں سے ”قحبہ خانے“ کے طور پر استعمال کررہا تھا۔ الزامات کے مطابق سکول اوقات کے بعد پرنسپل اپنی ذاتی گاڑی میں جسم فروش خواتین کو اپنے سکول لاتا ہے۔ سکول کی ایک طالبہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکول کے مختلف حصوں میں متعدد خفیہ کیمرے نصب تھے جن سے طالبات کی قابل اعتراض حرکات کی ویڈیوز بنا کر انہیں یا پھر ان کے والدین کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ چند روز قبل سکول کے ایک طالب علم نے اس حوالے سے معلومات فراہم کیں‘ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے جنسی ادویات‘ منشیات اور سینکڑوں فحش ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزم کیخلاف 12 مقدمات درج۔ تھانے کے اہلکار نے بتایا کہ پرنسپل کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ عہدوں پر تعینات متعدد افسروں نے تھانے آکر ملزم کی رہائی کیلئے پولیس پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی پولیس نے بنائی۔ اس کے باوجود مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ سکینڈل میں کئی دیگر بااثر لوگ بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ ملزم کے موبائل فون سے بھی کمسن لڑکوں‘ خواتین اور طالبات کے ساتھ فحش حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چند دیگر متاثرہ خواتین کے بیانات بھی قلم بند کئے ہیں۔ پشاور میں گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے تمام سکولز بند ہیں۔ اس لئے پرنسپل عطاءاللہ نے سکول چھٹیوں کے دوران دن کے وقت بھی جسم فروش خواتین کو سکول لانا شروع کیا اور بچوں کی غیرحاضری کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ پرنسپل کی گرفتاری کے بعد حیات آباد کے رہائشیوں اور خاص کر سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پرنسپل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حیات آباد میں چند مشہور برانچز کے علاوہ پرائیویٹ سکولز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ سکول ٹائم کے بعد انہیں سکول کو بطور ٹیوشن اکیڈمی استعمال کیا جاتا ہے۔ الزامات کے مطابق چند ہفتے پہلے سکول کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے بعد اس کی والدہ کو بلیک میل کرکے ویڈیو بنا لی۔ ماں بیٹی کو دھمکیاں دیں کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش درجنوں فحش ویڈیوز بنانے اور باعزت خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن ملزم نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ سکول کی طالبات کے ساتھ بھی جنسی عمل کرنے کے واقعات میں شامل ہے۔ ملزم عطاءاللہ مروت کی سنٹرل جیل منتقلی کے باوجود متعدد متاثرہ خواتین اب بھی پریشان ہیں کہ خفیہ کیمروں سے بنائی گئی فحش ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد ان کیلئے معاشرے میں رہنا مشکل ہے۔

اینکر غریدہ فاروقی بارے اہم انکشاف نفیساتی مسائل،ہر ایک سے نفرت کیوں؟….دیکھئے اہم خبر

لاہور(کرائم رپورٹر) معروف ٹی وی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے خلاف کمسن ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ ، غریب باپ اپنی بیٹی کو ساتھ لیکر آبائی علاقہ ننکانہ صاحب روانہ ، بچی کو عدالت حکم پر بازیاب کروایا گیا ہے ،پولیس کا بیان۔ بتایا گیا ہے کہ معروف ٹی وی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد منیر کی 15سالہ بیٹی کو بیوٹی سلون میں ملازمہ رکھا ہوا تھا لیکن وہ بچی کو والدین سے ملنے نہیں دیتی تھیں ۔ایس ایچ او تھانہ سندر سبطین شاہ نے روز نامہ خبریں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ بچی کے والد محمد منیر نے اپنی بچی کو شازیہ نامی خاتون کے ذریعے معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے گھر واقع بلاک نمبر BBمکان نمبر 73صراحی چوک بحریہ ٹاﺅن لاہور میں ملازمت پر رکھوایا تھا ۔بچی کے والد محمد منیر نے اپنے وکیل محمد سعید جاوید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ”اس کی پندرہ سالہ بیٹی سونیا غریدہ فاروقی کے سلون میں کام کرتی ہے۔ کافی عرصے سے غریدہ فاروقی اس کی اور بیٹی کی ان سے ملاقات نہیں کروا رہی جبکہ بیٹی پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے جس پر عدالت کی جانب سے سونیا کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر نے کے احکامات جاری کیے گئے جس پر اے ایس آئی صابر نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا کے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان کی عدالت میں پیش کر دیاجہاں معزز عدالت نے بچی کو اپنے والد منیر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے بازیابی کے بعد لڑکی کے والد کو ان کے قانونی حق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ”لڑکی کے والدین اگرچاہیں تو حبس بے جا میں رکھنے پر غریدہ فاروقی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے غریدہ فاروقی اور شازیہ بی بی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں غریدہ فاروقی شازیہ نامی خاتون کو 15 سالہ سونیا کے متعلق کہہ رہی ہیں کہ بچی پر میرے چالیس ہزار روپے لگے ہوئے ہیں۔ چالیس ہزار روپے دو اور اپنی بیٹی لے جاو¿۔

ناقص کارکردگی والے سکول سربراہان کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2017 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے سربراہوں اور ذمہ دار اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کی ایجو کیشن اتھا رٹیوں کے سر براہوں کو اپنے اپنے ضلع کے ناقص نتائج والے سکولوں کی رپورٹ جلد از جلد محکمہ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ حکومت خود اساتذہ کو انسداد پولیو، ڈینگی، مردم شماری سمیت دیگر کاموں میں الجھائے رکھتی ہے اور جب رزلٹ خراب آتا ہے تو اس کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہرایاجاتا ہے ، ایسے حالات میں کیسے سرکاری سکولوں کے نتائج بہتر ہو سکتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی ناقص ہے ۔