شیخ رشید کی عدالت طلبی, اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپندی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما ءحنیف عباسی پر الزامات لگانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو طلب کرلیا، مقامی میڈیا کے مطابق شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس پر لیگی رہنماءنے انہیں 10ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھجوایا ، تاہم معیاد پوری ہونے پر معاملے کو عدالت لے گئے، نوٹس کے متن میں حنیف عباسی نے موقف اپنایا کہ بے بنیاد الزام لگانے کی وجہ سے ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے ، حنیف عباسی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست کو طلب کرلیا ۔

وراثت سے ایک پیسہ بھی بچوں کو نہیں دونگا

ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہو تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

لارڈز(شوبز ڈیسک) بولی وڈ فلموں میں متعدد بار دیش بھگت بننے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت کا قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تصویر کو سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔اکشے کمار نے رواں ماہ 23 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ میدان میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے۔
ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہندوستانی پرچم کو الٹا پکڑا تھا۔

بظاہر اکشے کمار اس بات سے بے خبر تھے کہ انہوں نے پرچم کو الٹا پکڑ رکھا ہے، تاہم جیسے ہی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

ہالی وڈاداکاروںنے بچوں کی تصاویر فروخت کر کے کروڑوں روپے کمائے

نیویارک(شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں فلم انڈسٹری ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور اس شعبے سے وابستہ فنکار چھوٹے سے کردار کے بدلے بھی پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، موجودہ دور میں مشہور اداکاروں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خبر بن کر بکتی ہے اور بہت سی اداکارائیں بھی اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کی تصاویر میڈیا میں شائع کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں۔امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے 2008 میں اپنے جڑواں بچوں ڈیوڈ اورایمی کی پہلی تصویرمعروف پیپلز میگزین کو تقریباً 38 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں ناکس لیون اور ویون نے جنم لیا تھا، جولی نے اپنے بچوں کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو تقریباً 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، جڑواں بچوں کے علاوہ اداکار جوڑی نے 4 بچوں میڈوکس، پاکس، زاہرا اور ساحلوکو بھی گود لیا تھا۔ ہالی ووڈ کی یہ مشہورجوڑی 14 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر چکی ہے۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بزنس وومن جیسیکا البا اور کیش وارن کے گھر 2008 میں ایک خوبصورت بچی آنرمیری وارن کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اپنی بچی کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو تقریباً 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ و گلوکارہ اور مشہورٹی وی شخصیت کرسٹینا آگیولیرا نے اپنے بیٹے میکس لیرون بریٹمین کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اورماڈل اینا نکول اسمتھ نے اپنی بیٹی ڈینیلین برک ہیڈ کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو فروخت کر کے 12 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

بالی وڈ انڈسٹری میں مرد‘ خواتین اداکاروں کا درجہ برابر نہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کا درجہ برابر نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔انوشکا شرما کی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ اداکارہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے بالی وڈ میں اداکاراں کی نسبت اداکاروں کا کردار زیادہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئیمضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔
انوشکا شرما کا کہنا تھا کہوہ اور دیگر اداکارہ ہندی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر وہ جدو جہد کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں خواتین کے کردار کے لیے نئے اقدامات کو اپنایا جائے۔

شوبزمیں کامیابی کےلئے خوبصورتی کیساتھ ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنانے کہاہے کہ زندگی کاسب سے بڑاواقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیںبھولتی۔ ایف اے کے بعد شوبز میںآئی‘بھارت کی پنجابی فلم ”دل پردیسی“ میں کام کیا ہے سیاست سے بالکل دلچسپی نہیں ہے-اپنے ایک انٹرویو میں ثنانے کہا کہ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکیاں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولی تھا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔

بیٹے کو کرکٹر نہیں بلکہ ، یونس نے خواہش ظاہر کر دی

کراچی (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں منعقدہ تقریب میں بھی قومی کرکٹرز کو سونے کے تمغے اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔یونس خان کا کہنا ہے کہ بیٹے کو اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔کراچی میں ہونے والی تقریب میں قومی کھلاڑیوں سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی اور رومان رئیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کو گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ملک بھر میں اپنا لوہا منوایا ۔اس موقع پر کرکٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یونس خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے کہ بیٹی جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے بجائے اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔

ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر نہیں جا رہا، رونالڈونے صاف صاف بتادیا

میڈرڈ( آن لائن ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رلای میڈرڈ کو چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ انہیں ریال میڈرڈ میں بہت زیادہ عزت، شہرت اور کامیابیاں ملیں، وہ رلاہ میڈرڈ کے ساتھ رہتے ہوئے ہی ایسی مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے رلال میڈرڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ سیزن میں اس کا حصہ نہیں رہیں گے۔ یہ افواہیں رونالڈو پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔ ہسپانوی ٹیکس حکام نے رونالڈو پر 14.7 ملین یورو کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال رونالڈو نے تقریباً 83 ملین یورو کمائے تھے۔ تاہم فٹبالر نے ان الزاماتکی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات جاری رہیں تو وہ رلا میڈرڈ چھوڑ دیں گے۔

معاوضوں کا تنازعہ آسٹریلین بورڈکےلئے دردسربن گیا

سڈنی(آئی این پی) ضد پر اڑے آسٹریلوی بورڈ پر پلیئرز نے مزید دبا بڑھا دیا، سڈنی میں جمع ہوکر ٹاپ کرکٹرز نے معاوضوں کے تنازع پر یکجہتی کا ثبوت دے دیا۔آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز کی سڈنی میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن، پلیئر لائزن آفیسر سائمن کیٹچ اور اے سی اے کے ایگزیکٹیو ممبر شین واٹسن بھی شریک ہوئے، جو کھلاڑی خود میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے، انھوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی موجودگی یقینی بنائی، اس موقع پر اے سی اے کی جانب سے پلیئرزکو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی اب تک کی بات چیت پر بریفنگ دی گئی، کھلاڑیوں نے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ وہ اپنے حصے کے 30 ملین ڈالر گراس روٹ لیول کیلیے مختص کرنے کو تیار ہیں جبکہ موجودہ صورتحال پر پلیئرز کی جانب سے فرسٹریشن کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ کے بعد اے سی اے ترجمان نے کہاکہ اگرچہ پلیئرز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ ٹور پر جانے کیلیے تیار ہیں مگر اس کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کو ان سے ایم اویو سائن اور ریونیو میں شراکت کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ کسی بھی ایم او یو اور کنٹریکٹ کی عدم موجودگی کے باعث بے روزگار کرکٹرز اس ٹور کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پلیئرز کی اس یکجہتی سے کرکٹ آسٹریلیا پر دبا مزید بڑھ گیا، اسے2 وجوہات کی بنا پر اگست کے وسط تک معاملے کو حل کرنا ہے کیونکہ اس کے بعد ایک تو بنگلہ دیش کا ٹور منسوخ ہوجائے گا اور دوسرا کمرشل پارٹنرز بھی راستہ تبدیل کردیں گے، اس میں صرف بورڈ کے اپنے اسپانسرز ہی نہیں بلکہ چینل نائن اور چینل ٹین دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ اور بگ بیش میں اسپانسر کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کیلیے 10 اگست کو ڈارون میں جمع ہونا ہے۔

گوگل نے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا

لاہور(آئی این پی)سرچ انجن گوگل نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا ۔ اسلام آباد کے ایک مارکیٹ میں چائے بنانے والے ارشد خان کی ایک تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے راتوں رات انہیں مشہور کردیا ،مختلف ٹی وی چینلز نے انہیں اپنے شوز میں بلایا جبکہ ان کے کئی فوٹو شوٹس بھی ہوئے ۔ایک جانب جہاں ارشد خان اپنی شکل و صورت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہوئے وہیں سرچ انجن گوگل نے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے ان کی تصویر سابق پاکستانی آف سپنر ارشد خان کے ساتھ بدل کر انہیں کرکٹر بنادیا۔