تازہ تر ین

ایشیاءکپ ہاکی کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ہیرو ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ 2017ءکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11سے 22اکتوبر تک بنگلہ دیش ،ڈھاکا میں کھیلا جائے گا ۔ جس کے لیے ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں پاکستان ، بھارت ، جاپان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ۔جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور عمان شامل ہیں۔پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق 11اکتوبر کر پہلا میچ انڈیا اور جاپان ، دوسرا میچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

، 12اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور چائنہ ، دوسرا میچ کوریا اور عمان ، 13اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور پاکستان ، دوسرا میچ انڈیا اور بنگلہ دیش ، 14اکتوبر کو پہلا میچ چائنہ اور عمان ، دوسرا میچ کوریا اور ملائیشیا ، 15اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور بنگلہ دیش ، دوسرا میچ روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ،16اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور عمان ، دوسرا میچ چائنہ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 18سے 21اکتوبر تک سپر فور سمیت مختلف پوزیشنز کے میچز کے بعد 22اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائےگا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain